ھفتہ, 23 نومبر 2024


’پدماوت‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ پر بھارت کی کئی ریاستوں میں پابندی عائد ہے اور فلم کی نمائش کے روز بھی بھارت بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
تنازعات اور کئی ریاستوں میں پابندیوں کے باوجود فلم ’پدماوت‘ نے بھارت میں تاریخ رقم کردی ہے اور نمائش کے 5 روز کے دوران ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
فلم نے بھارت میں نمائش کے پہلے روز 5 کروڑ، دوسرے روز 19 کروڑ، تیسرے روز 32 کروڑ، چوتھے روز 27 کروڑ اور پانچویں روز 31 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 114 کروڑ روپے کما لیے ہیں.
فلم نے دنیا بھر میں بھی ریکارڈ بزنس کا سلسلہ جاری رکھا اور 50 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔دوسری جانب فلمی پنڈت ترن آدرش نے پابندیوں اور تنازعات کی وجہ سے فلم کے نقصان کا تخمینہ 37 کروڑ روپے لگایا ہے۔ فلم 'پدماوت' میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment