ھفتہ, 22 فروری 2025


پاکستان بھارت ٹاکرا:راکھی ساونت کادونوں ٹیموں کوسپورٹ کرنےکااعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت میچ سے قبل فینز پر کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے وہیں اداکارہ راکھی ساونت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

راکھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران راکھی نے ایک شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس کی انوکھی بات یہ ہے کہ اس پر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا نام لکھا ہوا ہے۔

راکھی کسے سپورٹ کررہی ہیں؟
بھارتی اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لیے وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment