ھفتہ, 23 نومبر 2024


پبلک سیکٹرمیں نہ ہونے کے باجود نمبر ون اسپتال

ایمزٹی وی(صحت)وفاقی دارالحکومت میں واقع پمز (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کہنے کو تواسلام آباد کا نمبرون سرکاری شفاخانہ ہے لیکن دنیا کے پہلے پانچ ہزار اسپتالوں میں بھی اِس کا نام نہیں آتا۔ اسپتالوں کی درجہ بندی کرنے والی عالمی تنظیم کے مطابق پمز کا نمبرپانچ ہزارایک سو گیارہ ہے یعنی پاکستان کے اس نمبرون اسپتال کا نام دنیا کے پہلے پانچ ہزار اسپتالوں میں بھی شامل نہیں ہے۔

ملک بھرسے مریض علاج کی غرض یہاں آتے ہیں مگریہاں بھی پریشانی ان کا مقدربنتی ہے۔ کئی ٹیسٹ ایسے ہیں جن کی سہولت یہاں میسر نہیں، مریضوں کو باہر سے ٹیسٹ کرانا پڑتے ہیں۔ اسپتال میں صفائی کا بھی خاطر خواہ انتظام نہیں۔ جا بجا گندگی دکھائی دیتی ہے۔

وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صرف اسلام آباد ہی نہیں، افغانستان سے لے کر بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان تک سے مریض یہاں آتے ہیں،۔ پبلک سیکٹرمیں نہ ہونے کے باجود بھی یہ نمبر ون اسپتال ہے، اس کا مطلب ہے اچھا کام کررہے ہیں تو لوگ آرہے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment