ھفتہ, 23 نومبر 2024


خون کا عطیہ دینے کے حوالے سے تربیتی سیمینار

ایمزٹی وی (صحت /شکارپور) گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ٹوکے وادھو مل ہال میں رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے کے حوالے سےتربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر صائمہ میمن،ڈاکٹر ارشد ملک اور اخلاق وزیرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث حادثات میں زخمیوں کو بچانا مشکل ہوجاتاہے۔ ایک لاکھ سے زائد بچے تھیلیسمیا جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، جنہیں روزانہ کی بنیاد پر خون کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ اس لئے نوجوان اور صحتمند لڑکوں خواہ لڑکیوں جن کی عمر 18سے30برس تک ہو انہیں ایک سال میں دو سےتین بار خون کا عطیہ دینا چاہئے۔ تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر قاضی خورشید احمد،آغا حق نواز خان پٹھان، ڈاکٹر کشور کمار،پرکاش لعل،آغا وحید پٹھان،تنویر حیدر شاہ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں اورجامعہ شاہ لطیف شکارپور کیمپس کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment