ھفتہ, 23 نومبر 2024


بروقت خون نہ لگنے کے باعث دو بچیوں کا انتقال

ایمز ٹی وی (صحت /ٹھٹھہ) ٹھٹھہ میں تھیلسیمیا کیئر سینٹر قائم نہ ہونے کے باعث مریض علاج کی سہولت سے محروم ہیں بروقت خون نہ لگنے کے باعث رواں ماہ کے دوران میرپور ساکرو کی رہائشی دو بچیاں ڈیڑھ سالہ مناہل بی بی بنت عمر چشتی اور نادیہ بنت غلام حسین مور جریو کا انتقال ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں تھیلیسمیا میں مبتلا کمسن بچے دریا علی خان شیخ کے والد ایم مظفر شیخ نے بتایا کہ تھیلیسمیا کیئر سینٹر قائم نہ ہونے کے باعث بچوں کا کراچی اور حیدرآباد سے علاج کراتے ہیں جس کے باعث آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور کافی وقت ضایع ہوتا ہے جبکہ بروقت خون نہ لگنے اور مناسب علاج نہ ہونے کے باعث تاحال درجنوں بچے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ٹھٹھہ میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر قائم کیا جائے جہاں مریضوں کو بون مارو ٹرانسپلانٹیشن سمیت دیگر علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment