ھفتہ, 23 نومبر 2024


ڈاکٹر ز کا اوپی ڈی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

ایمزٹی وی (صحت /کراچی ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تحت سول اسپتال کراچی کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز نے وظائف نہ بڑھانے کے خلاف پیر کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول اسپتال کے صدر ڈاکٹر وارث علی کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز (ایف سی پی ایس ) کو خیبر پختونخواہ میں ایک لاکھ سے زائد اور پنجاب میں 80ہزار سے زائد وظیفہ دیا جارہا ہے۔ لیکن سندھ میں 42ہزار 500روپے دیئے جارہے ہیں جس پر گزشتہ سال احتجاج کیاتھا تو وزیراعلیٰ سندھ نے سمری منظور کر لی تھی اور 65ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا تھا جو جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور چانڈکہ میڈیکل کالج0ڑکانہ کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو دیا جارہا ہے، لیکن سول اسپتال /ڈاؤ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے مطالبہ کاانہیں بھی 42500کے بجائے 65ہزار روپے وظیفہ دیا جائے بصورت دیگر وہ منگل 21فروری کو صبح 9سے 11بجے تک اوپی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ بدھ سے سوائے ایمرجنسی کے تمام شعبوں میں کام بند کر دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment