بوسٹن:یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس، ایمہرسٹ نے ایک پاجامہ اور شرٹ تیار کیا ہے
جس میں دل کی دھڑکن، سانس لینے کے عمل اور حرکات وسکنات کو نوٹ کرنے والے سینسر اس وقت بھی کام کرتے رہتے ہیں
جب آپ نیند کی آغوش میں ہوتے ہیں۔ اس یونیورسٹی کی سائنسداں ٹریشا اینڈریو اور ان کے ساتھیوں نے جو اسمارٹ لباس تیار کیا ہے
جو پہننے والے کی دیگر جسمانی کیفیات کے ساتھ آر ای ایم نیند کو بھی نوٹ کرکے یہ بتاتا ہے کہ نیند کا معیار کیسا ہے جبکہ پوری رات نیند کے دوران سانس لینے کے عمل اور آکسیجن کی کمی بیشی کا جائزہ بھی لے سکتا ہے۔
اب تمام پانچ سگنلوں کے سگنل ایک چھوٹے سے سرکٹ بورڈ تک جاتے ہیں
جس کی جسامت پاجامہ کے بٹن کے برابر ہے۔ اس میں بلیوٹوٹھ مواصلات کا پورا نظام ہے
جو وائرلیس عمل کے ذریعے ڈیٹا کمپیوٹر کو بھیجتا ہے۔ اب کمپیوٹر پورے ڈیٹا کا جائزہ لے کر نیند اور جسمانی کیفیات کے بارے میں اپنی رائے دیتا ہے۔
ماہرین نے ہلکے پھلکے پانچ سینسر قمیص کے اندر سی دیئے جو بستر کے خلاف جسمانی دباؤ کو نوٹ کرتے رہتے ہیں۔
سینے کے اوپر آنے والا ایک حساس برقی سینسر دل کی دھڑکن اور نظامِ تنفس کا مسلسل جائزہ لیتا رہتا ہے۔
سینسر کو باہم جوڑنے کے کے لیے باریک تار دھاگے کے اندر بنے گئے ہیں اور کوئی انہیں پہچان بھی نہیں سکتا جبکہ شب خوابی کے اس جدید لباس کو بار بار دھویا جاسکتا ہے
بلکہ اسے مشین میں بھی دھویا جاسکتا ہے۔ یہ لباس ابتدائی درجے میں ہے اور صرف آٹھ افراد پر ہی آزامایا گیا ہے۔
اب سینسرز کو مزید بہتر بناکر مختلف جسمانی ہیئت اور قد والے افراد کو لباس میں سمویا جارہا ہے۔ تاہم اب بھی یہ لباس طبی لحاظ سے جسمانی امراض و کیفیات کا اندازہ نہیں لگاسکتا ہے۔