میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔خاص طور پر وہ اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ کٹ کیٹ (اینڈرائیڈ 4.4) پر چل رہے ہیں۔
یکم جنوری سے جن پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں سام سنگ کا گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 شامل ہیں۔
اسی طرح ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے
کمپنی کی جانب سے پرانے آئی او ایس ورژنز پر چلنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے اور مئی 2025 سے صرف آئی او ایس 15.1 پر کام کرنے والے آئی فونز پر ہی اس میسجنگ ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔