پیر, 23 دسمبر 2024


انٹرمیڈیٹ کےضمنی امتحانات برائے 2024ء ایڈمٹ کارڈزجاری کردیئےگئے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2024ء ایڈمٹ کارڈز ان کےدیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے۔

چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2024ء کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ او ر سائنس گروپ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل) کے پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔

جن امیدواروں کو بروز بدھ 25 دسمبر 2024ء تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز جمعرات 26دسمبر 2024ء سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا، جن امیدواروں نے بورڈ سے کسی قسم کی پرمیشن لی ہے تو وہ پرمیشن لیٹر کی فوٹو کاپی بھی ساتھ لائیں۔

ریگولر / Ex-Students کو ایڈمٹ کارڈ کی نقول حاصل کرنے کیلئے اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست اور دو پاسپورٹ سائز تصویریں دینا ضروری ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment