پیر, 23 دسمبر 2024


منعقدپنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کےزیراہتمام یواےای کےقومی دن کی مناسبت سےخصوصی تقریب

لاہور: پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے انٹرنیشنل آفس کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا مقصد ملک کی شاندار تاریخ، تیز رفتار ترقی اور عالمی خدمات کو اجاگرکرنا تھا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلی انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں متحدہ عرب امارات کی ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں طلبا کو کاروبار، سیاحت اور اختراع کے عالمی مرکز میں متحدہ عرب امارات کی متاثر کن تبدیلی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment