ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کا پیچھا کرکےان کا نیٹ ورک ختم کردیں گے، امریکا نے ہمیشہ بدلتے حالات کے ساتھ سخت اور مشکل فیصلے کئے۔
امریکا جہاں دہشت گردی کا خطرہ محسوس کرے گا وہاں کارروائی کرکے اس کا خاتمہ کر دے گا، پاکستان سے لے کرپیرس تک دہشت گردی کا شکار تمام افراد کے ساتھ ہیں، پشاور اسکول پر حملہ کرنے واے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا خاتمہ کریں گے۔امریکا کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی افغانستان اورعراق میں ہی رہیں گے، داعش کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر مقابلہ کریں گے
کیوبا میں امریکا کی بدنام زمانہ جیل کے حوالے سے امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ گوانتا ناموبے جیل کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، ہمیں کیوباکےساتھ بہترتعلقات استوارکرناہوں گے، دہشت گردی کے خلاف امریکی فوجیوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
امریکی صدر کے کانگریس میں خطاب کے دوران ان کی اہلیہ مشعل اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری بھی کانگریس میں موجود تھے-امریکا کی داخلی معاشی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ 6سال پہلے وعدہ کیا تھا معیشت کو مضبوط کریں گے، اب اقتصادی بدحالی کا سایہ امریکا سے رخصت ہوگیا ہے