ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی کی جنوب شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان شدت اختیار کر گیا۔ مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکا کی مختلف ریاستیں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست وسکونسن، ایلی نائے، شکاگو اور نیویارک میں مسلسل برفباری سے سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں۔ ریاست الباما میں برفباری کے بعد حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ برف باری نے لوگوں کے معمولات منجمد کر دیئے ہیں۔
حکام نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی امریکا میں بھی آئندہ ہفتے تک برفانی طوفان کی پیش گوئی کر دی ہے۔