ایمز ٹی وی (لندن) برطانیہ کے علاقے ہڈرز فیلڈ میں پولیس کی کارروائی میں پاکستانی نژاد یاسر یعقوب مارا گیا.
برطانیہ کے علاقے ہڈرز فیلڈ میں پولیس کی کارروائی میں پاکستانی نژاد یاسر یعقوب مارا گیا.
کمالیہ کے رہائشی نوجوان یاسر یعقوب پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ، موٹر وے کے جنکشن ٹونٹنی فور پر گولی ماری گئی.
پولیس نے کمالیہ کے رہائشی اس نوجوان کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یاسر کو ہڈرز فیلڈ پر موٹر وے کے جنکشن ٹوئنٹی فور پر رات گئے گولی ماری گئی ۔
پاکستانی نژاد یہ نوجوان دو بچوں کا باپ تھا ۔ پولیس نے مزید پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ اٹھائیس سالہ یاسر یعقوب پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے - وہ دو ہزار دس میں قتل کے مقدمے کا سامنا بھی کرچکا ہے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، یاسر یعقوب کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا.