اتوار, 24 نومبر 2024


یہ واقعہ بالکل غیر محفوط اور غیر پیشہ وارانہ ہے،امریکی حکام

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں متعدد سنگین واقعات پیش آئے ہیں۔امریکی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں امریکہ کے میزائل تجربات پر نظر رکھنے والے جہاز کے قریب آئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پاسدران انقلاب کے بحری جہاز امریکی جہاز کے چھ سو میٹر قریب پہنچ گئے۔ ایک امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا۔اہلکار کے مطابق ایرانی بحری جہازوں نے امریکی اور دوسری بحری جہازوں کے درمیان آنے کی کوشش کی۔ امریکی اہلکار کے مطابق وراننگ کے لیے فائرنگ یا روشنی کے گولے نہیں پھینکے گئے جبکہ اس سے پہلے رونما ہونے والے واقعے میں خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی تھی۔امریکی اہلکار کے مطابق اس طرح کا واقعہ بالکل غیر محفوط اور غیر پیشہ وارانہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق تین دن پہلے ہی ایرانی بحریہ کا جہاز اسی امریکی جہاز کے قریب آیا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment