ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں 17 غیر ملکی سیاحوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 2 مسلح افراد نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع میوزیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران مسلح افراد میوزیم کی عمارت میں گھس گئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا، جہاں یرغمال بنائے گئے افراد کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 17 غیر ملکی سیاحوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
تیونس کے صدر کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے میں جرمنی، اٹلی اورفرانس سے تعلق رکھنے والے 17 سیاح ہلاک ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں جب کہ واقعے کے بعد اہم عمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔