لندن :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے معاملے پر کام ہورہا ہے ۔ لندن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے بنائی گی جائیدادوں کی تحقیقات ہو گی پاکستانیوں کی لوٹی ہو ئی دولت واپس لے جانے کے لیئے برطانیہ مکمل تعاون کرے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد معاہدے کی حتمی منظوری ہو گی برطانیہ اور دبئی سے جائیدادوں کی تفصیلا ت مل رہی ہیں ملک کی لوٹی ہوئی دالت واپس لا ئی جائے گی ۔