ھفتہ, 23 نومبر 2024


کشمیری مظاہرین پتھراؤکامقابلہ ہلاکت کی پیلٹ گن کی گولیوں سےکیاجائےگا

 

سری نگر: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نےسفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مظاہرین پتھراؤ کا مقابلہ ہلاکت خیز پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا اور پتھراؤ کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد ہیں۔
جنرل بپن راوت نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پراصرار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے جس کے دفاع میں فائرنگ کی جا سکتی ہے، میں اپنے سپاہیوں کو پتھر سے مرنے نہیں دوں گا۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ عمومی طور پر فورسز مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ نہیں بناتیں کیوں کہ ایسا کرنے پر اہلکاروں کو عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورت حال مختلف ہے اب پتھر بھی گولیوں سے کم نہیں۔
بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب کبھی میرےسپاہی پتھراؤ کا جواب دینے کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ پتھراؤ کے جواب میں بندوق استعمال کریں۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 11 شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment