ھفتہ, 23 نومبر 2024


کینیا کے دارلحکومت میں دہشت گردوں کا حملہ

 

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اب بھی بیشتر افراد ہوٹل کے کمپاونڈ میں پھنسے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں سے علاقے کو خالی کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا، ہوٹل سے تقریباً 100 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment