اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، افغان صدر کے ہمراہ افغان سفیر عاطف مشعال اور دفترخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے نورخان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاکستان پہنچنے پر معزز مہمان کو نورخان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان صدر اشرف غنی قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
اشرف غنی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
کابل: افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے دار مستعفی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان میں صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے داروں نےاستعفی دے دیا، استعفے دینے والوں میں 2 وزرا اور 2 اعلیٰ سیکیورٹی حکام شامل ہیں۔
افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹریٹ سیکیورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ 2 سیکیورٹی چیف بھی استعفیٰ دینے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اوروزیرداخلہ واعظ برمک بھی مستعفی ہو گئے۔
واضح رہے کہ استعفے کی وجوہات سیکیورٹی امور پر اختلافات بتائے جاتے ہیں تاہم اس سے قبل نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔