پیر, 25 نومبر 2024

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کےسرکاری ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

کراچی: محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر وفاقی جامعہ اُردو  کراچی بند رہے گی۔

وفاقی جامعہ اُردو کے  ڈپٹی رجسٹرار  ( جنرل) نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ  27 دسمبر 2019  بروز جمعہ کو وفاقی جامعہ اُردو ( کراچی کیمپسز ) میں تعطیل رہے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام جاری امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ 

مشرف کو سزائے موت: بلاول نے اپنی والدہ کی قتل سے قبل آخری لمحے کی تصویر کیوں پوسٹ کی؟

 سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت  دیئے جانے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی قتل سے چند لمحے قبل ان کے آخری جلسے کی تصویر پوسٹ کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ٹویٹ کیا، ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

بلاول نے اپنے ٹویٹ میں اپنی والدہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی پوسٹ کی، جو سنہ 2007 میں ان کے قتل سے چند لمحے قبل ان کے آخری جلسے کی ہے۔

اس جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جبکہ بے نظیر بھٹو کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اس وقت اقتدار پر براجمان سابق صدر پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ آج خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔



لاہور: 

 

 پاکستانی اداکارہ میرا نے بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں کبھی اپنی گلابی انگریزی سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں اور کبھی مختلف اسکینڈلز  انہیں مشہور کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ آج کل میرا اپنی فلم’’باجی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور خوب بڑھ چڑھ کر تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ 

حال ہی میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جب میرا سےپوچھا گیا کہ انہیں کون سا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم’’باجی‘‘ 28 جون کو ریلیز ہوگی فلم میں میرا کے ساتھ عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نیئر اعجاز شامل ہیں۔ فلم کے لیے مہوش حیات کا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکاہے۔




اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بلاول سے متعلق بیان پر وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑیں۔
 
گزشتہ روز وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
 
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے اس سے متعلق صحافی نے سوال کیا تو انہوں نےکہا کہ میں وزیراعظم کے لیے جواب دہ نہیں ہوں، مجھے ان کے تبصرے کے حوالے سے بھی کچھ نہیں معلوم تو مجھے اس کی مذمت کیوں نہیں کرنی چاہیے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو کہا وہ خود وضاحت کریں گے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی، میں اس حوالے سے آگاہ نہیں کہ انہوں نے یہ (صاحبہ) کس حوالے سے کہا ہے کیا ان کی زبان سے پھسل گئی تھی۔؟
 
وزیر صحت نے مزید کہا کہ میں ماضی میں بے نظیر بھٹو کی سپورٹر تھی لیکن بلاول پر والد آصف علی زرداری کا اثر ہوگیا ہے وہ اسمبلی میں جو بھی بولتے ہیں والد اور اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لیے بولتے ہیں کیونکہ نیب ان کے اور پھوپھی کے پیچھے پڑا ہے۔
لاہور: غیر قانونی تقرریوں کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کوآج نیب نےطلب کرلیا، منظور وٹو نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔
 
قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو آج طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے میاں منظور وٹو پر 400 سےزائد غیر قانونی تقرریوں کاالزام ہے، انھوں نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔
 
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا ۔
 
 
نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منجیینرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔
 
میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منجیر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔
 
خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی۔

 

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین میاں نعمان کبیر ، سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان ، وائس چیئرمین جاوید اقبال نے ایف بی آر کی جانب سے مزید ٹیکس عائد منی بجٹ کا سب سے زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑے گا اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی۔ اگر منی بجٹ لانا ناگزیر ہے تو حقیقی معنوں میں ٹیکس فری منی بجٹ پیش کیا جائے تا کہ کاروبار اور تجارت کو آسان بنایا جائے اور معاشی سرکرنے کی سمری کی تیاری اور منی بجٹ میں 155ارب کے مزید ٹیکسوں کی تجویز کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

 

 

کراچی: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی آج گیارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے آج صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو دہشت گردوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نشانہ بنایا تھا۔
انتخابات قریب ہونے کے باعث بینظیر بھٹو ملک بھر کے دورے کر رہی تھیں اور لیاقت باغ میں جلسہ اِسی سلسلےکی کڑی تھی۔ اُس روز لیاقت باغ میں کارکنوں کا جم غفیر موجود تھا، جو اپنی رہنما کی آمد کا منتظر تھا۔
3 بجکر 31 منٹ پر بینظیر بھٹو لیاقت باغ پہنچیں اور عقبی راستے سے اسٹیج پر پہنچیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز کارکنوں کے پرجوش نعروں کے ساتھ کیا اور ملک کو لاحق دہشت گردی کے خطرات اور چیلنجز کے بارے میں بات کی۔
تقریر کے بعد بینظیر اسٹیج سے اتر کر اپنے گاڑی کی جانب بڑھیں، 5 بج کر 12 منٹ پر بینظیر بھٹو کی گاڑی بیرونی دروازے سے باہر آئی اور لیاقت روڈ پر مڑنے لگی۔ جیالوں کا جم غفیر دیکھ کر سابق وزیراعظم اپنی گاڑی کے ہیچ کھول کر باہر آئیں اور کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
مگر کون جانتا تھا کہ اسی مجمع میں ایک دہشت گرد بھی موجود ہے، جس نے تقریباً 5 بج کر 14 منٹ پر 2 یا 3 میٹر کے فاصلے سے بینظیر بھٹو کا نشانہ لے کر تین گولیاں ماریں اور آخری گولی چلانے کے بعد اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد اُس مقام پر ایک قیامت برپا ہوگئی۔ افراتفری کے عالم میں بینظیر بھٹو کو 5 بج کر 35 منٹ پر اسپتال پہنچایا گیا، مگر تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور 6 بج کر 16 منٹ پر ان کی شہادت کی اطلاع آگئی اور پاکستان ایک عظیم سیاسی رہنما سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگیا۔

 

 

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپارکو سے کہا گیا کہ سیاسی فسادیوں کو خلا میں چھوڑ دیا جائے،سنا ہے سپارکو نے 5 سال کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ہے، ایسا ہوا تو یہ پورا ایوان خالی ہو جائے گا،میرا مطالبہ ہے سپارکوصرف 3 ماہ کا ڈیٹا مانگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن پسندہیں،فسادی نہیں،کچھ دوستوں کے اعتراض پربینظیر ایئرپورٹ کانام تبدیل کردیاگیا نام اسلام آباد ایئرپورٹ رکھ دیاگیا۔جب تک جمہوریت چلتی رہے گی ،بینظیرکانام زندہ رہے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کےلے کوششیں کرتے رہیں گے.جب تک جمہوریت رہے گی بھٹوخاندان کانام رہے گا،محترمہ بینظیربھٹو جمہوریت کیلئے رول ماڈل تھیں۔پہلے ہم کہتے تھے قائداعظم کاپاکستان اب کہا جاتا ہے نیاپاکستان۔

گزشتہ 5 سال میں فساد کرنے والوں کی اکثریت یہاں بیٹھی ہےاسپیکر نے آج چیمبرمیں بلایا تھا،اپوزیشن ارکان پہنچ گئے حکومتی رکن اسپیکر کے بلانے پر بھی نہیں آیا۔

 

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری، اہلیہ شہید محترم بے نظیر بھٹو، بچوں بلاول، بختاور اور آصفہ کے اثاثوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے گزشتہ روز جمع کرائے گئے آصف زرداری کے بیان حلفی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے باہر ان کی کوئی جائیداد نہیں۔

سپریم کورٹ نے آصف زرداری سے گزشتہ دس سال کے اثاثوں، بچوں اور بے نظیر بھٹو کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے تمام تفصیلات بیان حلفی کے ساتھ دو ہفتوں میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے کہ 2007ء میں آصف زرداری کے کتنے اثاثے تھے، براہ راست اور بلواسطہ ملکیتی اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، آصف زرداری اگر کسی اثاثے کے ٹرسٹی ہیں تو اس کا بھی بتائیں۔ 

جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان حلفی سے سوالات پیدا ہوئے ہیں، انہوں نے بیان حلفی میں موقف اپنایا ہے کہ آج کے دن تک ان کے کوئی غیر ملکی اثاثے نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل فاروق نائیک کو کہا کہ آصف زرداری سے پوچھ کر یہ بھی بتائیں کہ کیا ان کا کوئی سوئس اکاؤنٹ بھی ہے۔

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کیا پرویز مشرف صرف اپنی تنخواہ سے دبئی میں فلیٹ خرید سکتے تھے۔ عدالت نے پرویز مشرف سے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق آرمی چیف دس دن میں اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی دیں۔

پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ مشرف کے پاس دبئی میں فلیٹ ہے، ایک اکاؤنٹ میں 92 ہزار درہم ہیں، جبکہ جیپ اور مرسڈیز سمیت تین گاڑیاں بھی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے مشرف کو سعودی عرب سے تخائف ملے ہیں، کیا مشرف اپنی ساری زندگی کی تنخواہ سے بھی فلیٹ خرید سکتے تھے، ان سے کہیں عدالت آ کر خود وضاحت دیں۔

وکیل نے کہا کہ مشرف کے غیر ملکی اثاثے صدارت چھوڑنے کے بعد کے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا لیکچر دینے سے اتنے پیسے ملتے ہیں، کیوں نہ میں بھی ریٹارمنٹ کے بعد لیکچر دوں، چک شہزاد فارم ہاؤس کس کا ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ چک شہزاد فارم ہاؤس بھی پرویز مشرف کا ہے۔

چیف جسٹس نے آصف زرداری کا بیان حلفی لیک ہونے پر اپنے عملے کو طلب کر لیا۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری 9 سال جیل میں رہے مگر کچھ ثابت نہیں ہوا اور تمام مقدمات میں باعزت بری ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فی الحال صرف الزامات کا جواب لے رہے ہیں، اگر کوئی الزام غلط ہوا تو آصف زرداری کلئیر ہو جائیں گے، ہم سیاسی رہنماؤں کے سر سے تہمتیں ختم کرنا چاہتے ہیں، عوام کو اپنے لیڈروں پر بد اعتمادی نہیں ہونی چاہیے۔

 

 

Page 1 of 5