جمعہ, 17 مئی 2024

ایمز ٹی وی(كراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے كہا ہے كہ چوہدری نثار بلاول بھٹو پر تنقید كی بجائے اپنا كام كریں تو بہتر ہوگا۔


کراچی میں سینیٹ پیٹرك اسكول كے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چوہدری نثار بلاول بھٹو زرداری پر تنقید كی بجائے اپنا كا م كریں تو بہتر ہوگا۔ ایك سوال كے جواب میں انہوں نے كہا كہ میں تو امریكا كے انتخابات دیكھ رہا تھا


گورنر سندھ كی خبر ملی، گورنر كی تبدیلی كے بارے میں وفاقی حكومت بتا دیتی تو بہتر ہوتا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ كراچی كی صورتحال تشویشناك ہے اور ہم كراچی میں امن و امان كی بہتری کے لیے مزید ا قدامات كررہے ہیں اوراب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں مگر اس میں مزید بہتری کے لیے دن رات كوشاں ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کو پھر سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے50 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے ۔

سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔


شہلا رضا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج صبح دھمکی آمیز خط ملا ہے جس میں ان سے 50کرو ڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں قتل کرنے اور سندھ اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔انکا مزیدکہنا ہے کہ خط سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی سے پوسٹ کیا گیا ہے جس میں چار مختلف افراد کے نام اور موبائل فون نمبر بھی درج ہیں جبکہ دھمکی دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں میرا خشر بھی وہی کیا جائے گا جو بینظیر بھٹو کا خشر کیا گیا تھا ۔
انہوں نے خط کے حوالے سے ڈی جی رینجرز اور پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملہ پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر طاہرالقادری اور مولا بخش چانڈیو نے اسے دکھاوا اور دھوکا قراردیا، ان کا کہنا ہے


ہم قربانی کا بکرا یا مصنوعی قربانی ہر گزقبول نہیں کریں ہم احتساب چاہتے ہیں، پروانوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا۔ پکی قربانی دینا ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم قربانی کا بکرا یا مصنوعی قربانی ہر گزقبول نہیں کریں ہم احتساب چاہتے ہیں۔


حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو برطرف کیے جانے کے فیصلے کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے اسے دھوکا اوردکھاوا قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو گا ،چند ماہ بعد انہیں آب زم زم سے نہلا کر وزارت پر بحال کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ کو بھی ماڈل ٹاؤن کیس میں وزارت سے ہٹانے کا ڈرامہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ مشاہد اللہ کو بھی فوج کے
خلاف سازشی انٹرویو پروزارت سے ہٹایا گیا۔ اس کے بعد ہوا کیا؟ سب کے سامنے ہے۔


دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقتدرار بچانے کے لیے پروانوں کی قربانی دینا شروع کردی ہے۔


پروانوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا۔ پکی قربانی دینا ہوگی۔ جبکہ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم سب سے بڑا سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔ قوم چھوٹی چھوٹی قربانیاں نہیں چاہتی، شاہی خاندان سےنجات چاہتی ہے

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں مزید2گواہ ایف آئی اے پشاورکے انسپکٹر نصیر علی خان اور سب انسپکٹر محمد عدنان کے بیان ریکارڈکرلیے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایف آئی اے کے انسپکٹر نصیر احمد نےاپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایاکہ سابق وزیر اعظم کے قتل کیس میں گرفتار اور ملوث تمام ملزمان مدرسہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے طلبہ تھے تمام ایک ساتھ پڑھتے رہے، ان میں خودکش بمبار عبداللہ عرف صدام، نادر عرف قاری اسماعیل، رشید احمد عرف ترابی، فیض محمد کسکٹ شامل ہیں۔

نصیر احمد نے بتای کہ ان چاروں کا انھوں نے مدرسہ جاکرریکارڈ چیک کیااور اس ریکارڈکی نقل بھی عدالت میں پیش کر دی، ان چاروں ملزمان کی مدرسہ میں رجسٹریشن نمبر 21716،17816،18642 اور 23629 تھی۔ تمام ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد، اعتزاز شاہ،شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید بھی عدالت موجود تھے۔ ان گواہوں پرجرح بھی مکمل کرنے کے بعد عدالت نے سماعت ایک روز کے لئے ملتوی کر تے ہوئے مزید 5 گواہوں کوطلب کر لیا ہے۔

Page 5 of 5