منگل, 21 مئی 2024

ایم ٹی وی(راولپنڈی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے وڈیو لنک بیان کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اڈیالہ جیل میں پرویزمشرف کی درخواست پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران مارک سیگل کے بیان کو غیر قانونی قرار دینے کی بحث کی گئی۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ وڈیو لنک کے ذریعے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فرانس،امریکا اور یورپ کے مقابلےمیں پاکستان کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں ،مارک سیگل عدالت میں آ کر بیان ریکارڈ کرائے۔جبکہ بیرسٹر فروغ نسیم کے دلائل کے جواب میں ایف آئی اے کے خصوصی وکیل استغاثہ چوہدری اظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میمو گیٹ اسکینڈل میں وڈیو لنک بیان کو قانونی قرار دے چکی ہے، مارک سیگل پہلے بتاچکے ہیں کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں آسکتے، مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرتے وقت پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نےاعتراض نہیں کیا، اب وہ جان بوجھ کر کیس لٹکانے کے لیے تاخیری حربےاستعمال کررہے ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایمز ٹی وی ( راولپنڈی) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی تھی لیکن کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب علی کے موجود نہ ہونے کے باعث کارروائی نہ ہو سکی اور فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ۔اب اس کیس کی آئندہ سماعت 25نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ایان علی کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کی دراخواست کا فیصلہ تیسری دفعہ موخر کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ کے پانچ اضلاع میں پولنگ کرانے یا نہ کرانے کے فیصلے کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا جب کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں میدان فراہم کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عملے کی جانبداری سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا سخت نوٹس لیا ہے، جانبدار انتخابی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ سیکیورٹی پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح ر ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 960 کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 112 پولنگ اسٹینشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

Page 4 of 4