منگل, 21 مئی 2024

ایمزٹی وی(کھیل) نامور فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،جس کے بعد انہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے 29 سالہ شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست پر بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا. حال ہی میں مشہور فٹبالر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ’ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لیے فٹبال کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

یاد رہے کہ میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف پینالٹی ضائع کرنے کے بعد فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا. چلی نے ارجنٹینا کو ہرا کرمسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا،فائنل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلی نے 0-4 سے فتح اپنے نام کی. لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایمزٹی وی(بزنس)اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے سندھ میں گیس کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کرنے کے مبینہ فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دے دیا ہے ۔اوگرا ترجمان کے مطابق صرف درآمدی گیس والی سی این جی (آر ایل این جی) کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے سی این جی اسٹیشن فی الوقت درآمدی گیس استعمال نہیں کر رہے ہیں لہٰذا جو فلنگ اسٹیشن کمپریسڈ نیچرل گیس کے لیے مقامی گیس استعمال کررہے ہیں وہ اسے کلوگرام کے بجائے لیٹر میں فروخت نہیں کر سکتے۔ اتھارٹی نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کو مطلع کیا ہے کہ اوگرا کی طرف سے 31 اگست 2015کو مشتہر کی جانے والی سی این جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوارریجن (راولپنڈی، اسلام آباد اورگوجرخان) کے لیے 75.82 روپے فی کلو گرام اور سندھ اور پنجاب میں تمام ملکی گیس والے سی این جی اسٹیشنوں کے لیے 67.50روپے فی کلو گرام مقرر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جو بھی سی این جی اسٹیشن اوگرا کی طرف سے مشتہر کیے جانے والے نرخوں سے زیادہ وصول کرے گا وہ غیر قانونی ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اوگرا نے کہا کہ مذکورہ بالا نوٹیفکیشن متعلقہ قانون کے تحت اور ای سی سی (کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی) کے فیصلوں کے مطابق جاری کیا گیا ہے لہٰذا تمام سی این جی اسٹیشن پر قانونی طور پر لازم ہے کہ وہ (مقامی گیس والی ) سی این جی لیٹر کے بجائے کلوگرام میں فروخت کریں تاہم سی این جی ایسوسی ایشن حکومتی پالیسیوں اور قانون کے مطابق اتھارٹی کے غور وخوص کے لیے تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) رطانیہ کے یورپی یونین کی علیحدگی کےفیصلے کے بعد یورپی قیادت کا پہلا اجلاس برطانوی نمائندے کے بغیر منعقد ہوا. تفصیلات کے مطابق جرمنی کے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی یورپی قیادت کی گول میز کانفرنس میں برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا. یورپی یونین کی قیادت اس بات پر متفق تھی کہ برطانیہ کی جانب سے بلاک سے اخراج کی باضابطہ اطلاع دیے جانے کےبعد اس معاملے پر باضابطہ طور پر غور کیاجائےگا. یورپی قیادت اور حکام نے برطانیہ سے فوری طور پر وضاحت طلب کی ہے کہ وہ بلاک سے علیحدگی کےبعدیورپی یونین کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ چالیس سال سے زائد عرصے تک یورپی یونین کا حصہ رہا ہے.

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کے کچھ حصوں کو پاکستان میں اور اروناچل پردیش کے کچھ حصے کو چین میں دکھانے والے نقشوں کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے ایسا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی جب کہ اس بل کو  ’دی جيواسپیشل انفارمیشن ریگولیشن بل 2016‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے مسودے کے مطابق بھارت کی کسی بھی جگہ کی خلا سے تصویر یا معلومات حاصل کرنے، اسے نشر کرنے اور اسے تقسیم کرنے سے پہلے حکومت کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ جو بھی بھارت کے کسی مقام کے حوالے سے معلومات قانون سے ہٹ کردے گا اس پرایک کروڑسے لے کر100 کروڑ تک جرمانہ یا پھرسات سال تک قید کی سزا ہوگی یا پھر قید و جرمانے کی سزا ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہے واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھارتی حکومت نے کشمیر کو نقشے میں چین اور پاکستان کا حصہ دکھانے پر الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات کو 5 دن کے لیے بند کردیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو شفاف بنانے کے لیے ’’ہاک آئی‘‘ کے بعداب بلے میں سینسر لگانے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے جو بتائے گا کہ وکٹ کیپر کے پاس جانے والی بال بیٹسمین کے بلے سے ٹچ ہوئی ہے یا نہیں اور اس کے بعد بیٹسمینوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔ کرکٹ میں ’’ہاک آئی‘‘ کے موجد پاول ہاکنز نے ایک بارپھر کرکٹ امپائر کی آسانی کے لیے کرکٹ بیٹ کے ساتھ لگانے والا سینسر متعارف کرادیا ہے جس کا سائز آسٹریلوی پانچ سینٹ کے سکے کے برابر ہے جس میں لگا ہوا اسمارٹ ایپ بلے سے چھو کر جانے والی گیند کے بارے میں بتائے گا اور اس سے امپائر کو آؤٹ دینے یا نہ دینے کے فیصلے میں آسانی ہوگی۔ اس ڈیوائس کو سامنے اور اسکوئر لیگ پر کھڑے امپائر کے پاس موجود اسمارٹ فون کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا جو ہر بال کی فلم بنائے گا جس کی مدد سے امپائر بآسانی ری پلے دیکھ کر ایل بی ڈبلیو کے فیصلے بھی دے سکے گا۔ اس سینسر کی قیمت 25 پاونڈز ہے جو آسانی سے بیٹ میں فٹ ہوجائے گا جب کہ ابتدائی طور پر اسے برطانیہ میں پریکٹس میچوں میں استعمال کیا جائے گا۔ اس سینسر کے موجد پال ہاکنز کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا خیال اس وقت آیا جب ہیمشائر لیگ کے ایک میچ کے دوران بال واضح طور پر بیٹسمین کے بیٹ سے چھو کر وکٹ کیپر کے پاس گئی لیکن اسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر بیٹسمین خود کریز چھوڑ کر نہیں جاتا اور فیلڈر اور بیٹسمین کا چیخنا سب بے کار چلا جاتا ہے بلکہ بعض اوقات میچ کا نتیجہ ہی بدل جاتا ہے۔ ہاکنز کا سینسر کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینسر بیٹ کی وائبریشن کے ساتھ ہی کام کرے گا اور جب وہ اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہوجائے گا تو ری پلے کے ساتھ ہی رئیل ٹائم میں آوٹ ہونے کے بارے میں بتائے گا۔

 

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) رفیق مانگٹ.....چینی عوام بھارت کو ہمسائے کے طور پر پسند نہیں کرتے، چینی عوام کےلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ہمسایہ ملک پاکستان ہے۔یہ بات چینی اخبار کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اخبار نے بہت دلچسپ انداز میں سوال کیا تھا کہ اگر چینی عوام کو دوبارہ ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا موقع ملے تو وہ پاکستان کو اپنا پڑوسی چنیں گے یا بھارت کو؟ سروے کے بعد جو نتیجہ سامنے آیا وہ یہ تھا کہ ’چینی قوم بھارت کو کبھی ہمسائے کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔‘

چینی رہنماؤں اورمیڈیا کے ساتھ ساتھ چینی عوام میں پاکستان کی پسندیدگی کا عالم یہ ہے کہ انہوں نے ہمسائے کے طور پردنیا بھر میں کے ممالک میں سب سے زیادہ پاکستان کو ہی ترجیح دی۔

چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کی طرف سے کیے گئے اس آن لائن سروے میں2لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ چینیوں نے سب سے زیادہ ناپسندیدگی کا اظہار جاپان اور بھارت کے متعلق کیا ۔ جاپان کے متعلق13ہزار شرکاءنے کہا کہ وہ اس کو چین کا ہمسایہ ملک دیکھنا نہیں چاہتے۔ 10416افراد نے بھارت سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

جاپان، بھارت کے ساتھ ساتھ چینی عوام فلپائن ،ویت نام، شمالی کوریا، افغانستان اور انڈونیشیاءکو بھی اپنا ہمسایہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ سروے میںچینی عوام کی پاکستان سے محبت بھی کھل کر سامنے آئی اور سب سے زیادہ پسندیدگی کے ووٹ پاکستان کے حق میں آئے۔ 11831افراد نے پاکستان کو چینی ہمسائے کے طور پر سب سے زیادہ ووٹ دیئے ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چین سے کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں۔

بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع نے چینی عوام میںبھارت کو غیر مقبول بنا رکھا ہے۔چین اور بھارت کے درمیان ایک لاکھ بیس ہزار مربع کلومیٹر زمین پر تنازع ہے۔ دو نوں ممالک نے سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط بھی نہیں کیے۔ بھارت کی ناپسندیدگی کی دوسری بڑی وجہ کچھ بیرون ملک مقیم تبت علیحدگی پسندوں کی طرف بھارت کی حمایت ہے۔

یہی معاملہ جاپان کی ناپسندیدگی کے بارے بھی ہے زیادہ تر چینی یہ سمجھتے ہیں کہ جاپانی حکومت نے اپنے تاریخی ایشوز پر چین سے معافی نہیں مانگی۔

سروے میں عوام کے سامنے36ممالک کے نام پیش کیے گئے جن میں انہیں چین کے ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا۔ سب سے زیادہ جن ممالک کو ہمسائے کے طور پر ناپسند کیا گیا ان میںفلپائن کے لئے11671، ویت نام کےلئے11620، شمالی کوریا کے لئے11024،بھارت کیلئے10416، افغانستان کےلئے8506اور انڈونیشیاءکے لئے8167افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان کے علاوہ چینی عوام نے جن ممالک کو پسندیدہ ہمسائے کے طور پر دیکھنے کا اظہار کیا ان میں سوئیڈن کے لئے 9776 شرکاء نے ووٹ دیئے۔ چینیوں کیلئے نیپال بھی ہمسائے کے طور پر پسندیدہ ممالک میں شامل ہے۔ اس کے علاہ چھ ممالک جن کو چینی عوام اپنا ہمسایہ رکھنا چاہتے ہیں، ان میں نیوزی لینڈ، جرمنی،مالدیپ،سنگاپور،ناروے اور تھائی لینڈ شامل ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں بغیر کسی شرط یا ردوبدل کے 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں وزارت کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تفصیلی غور وخوض ہوا۔بعد ازاں ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ سندھ رینجرز کے وہی اختیارات ہوں گے جو پہلے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہے جو کہ وفاق کا قانون ہے۔ اس میں سندھ اسمبلی کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں سندھ حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے تک حکومت کو کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو امدادی رقم دینے سے روک دیا۔ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان نے حکومت کی جانب جاری کسان پیکیج کے خلاف درخواست کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کسان پیکیج کی 3 میں سے 2 شقوں پر عملدرآمد کی اجازت دے دی تاہم بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تکمیل تک حکومت کو ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو امدادی رقم دینے سے روک دیا گیا ہےجبکہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کاشتکاروں کے لئے قرضوں کی فراہمی پر سودمیں کمی اور پیداوار میں اضافے کیلئے امدادی رقم دوگنا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس رشید قمر نے این اے 118 لاہور میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی عذر داری کی درخواست مسترد کر دی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک محمد ریاض کی کامیابی کو بر قرار رکھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے جج رشید قمر کو انتخابات کی الف بے کا بھی نہیں معلوم ۔ جس طرح کے سوالات ٹریبونل میں آرہے تھے اس سے پتہ چلتا ہے کہ فیصلہ کہیں سے لکھا ہوا آیا ہے۔تاہم تحریری فیصلہ آنے کے بعد ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو مشہور زمانہ نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اٹھارہ سال بعد مقدمات ختم ہو گئے۔جھوٹے مقدموں کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی فتح ہو گئی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری نے بڑی بہادری سے آٹھ سال جیل کاٹی۔ کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے، کسی سے کوئی گلہ شکوہ بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کے پاس بھی کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔

Page 3 of 4