منگل, 21 مئی 2024

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے مصباح الحق پرزہربھرےلفظی تیروں کی بارش کردی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو تو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے ہی 42 سالہ کپتان کو ٹیم سے باہر کردینا چاہیے تھا۔

انھوں نے مزیدکہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پلیئر پر چھوڑنا بکواس ہے، کسے کھیلنا ہے اورکسے نہیں یہ طے کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، اگر ان کی پرفارمنس اچھی نہیں تو انھیں فارغ کریں۔تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی درگت بنتے دیکھ کر خود آسٹریلیا کے سابق کپتان ای چیپل بھی غصے میں بھڑک اٹھے۔ انھوں نے ایک ریڈیوانٹرویو میںکہا

کہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں یہ مصباح پر چھوڑدیا گیا حالانکہ فیصلہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ چیپل نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ٹیم میں شمولیت کیلیے مصباح کی فارم کافی ہے تو اس کا جواب ہے اس وقت تو وہ بالکل بھی جگہ بنانے کے اہل نہیں ہیں، ان کی کپتانی بہت ہی عام قسم کی ہے اور بیٹنگ تو انتہائی خوفناک ہے، انھیں تو باہر کردینا چاہیے تھا خاص طور پر اس سیریز سے جس کا

پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے، وہ اس وقت 42 برس کے ہیں، سڈنی میں ان کی جگہ کسی ایسے کو دی جاتی جس کا آپ کھیل میں مستقبل دیکھتے ہیں، اس کے بجائے یہ انتظار کرنا کہ کب مصباح خود ریٹائر ہونا چاہئیں گے مکمل طور پر بکواس ہے، اگر وہ زیادہ بہتر نہیں تو انھیں فارغ کریں۔

 


ایمز ٹی وی(لاہور)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا خطاب اعتراف شکست ہے ،

عمران خان کی تقریر مغرور مگر شکست خوردہ شخص کی دہائی تھی،عمران خان کی شعبدہ بازی سے پوری قوم واقف ، اب سڑکوں پر فیصلے کرنے کا جنون پسپا ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ’’ پریڈ گراؤنڈ‘‘ میں پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اب سڑکوں پر فیصلے کرنے کا جنون پسپا ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فیصلے سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ میں ہونگے ،عمران خان کی شعبدہ بازی سے پوری قوم واقف ہے ۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کا خطاب اعتراف شکست ہے ، عمران خان کی تقریر مغرور مگر شکست خوردہ کی دہائی تھی۔

  • ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے والے شخص کو عدالت نے 16 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا جب کہ تعاون کرنے پر عدالت نے عامر خان کی تعریف بھی کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم حمزہ دین کو 16 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ بولٹن کراؤن کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران عامر خان کی جانب سے تعاون کرنے پر ان کی تعریف کی جب کہ ملزم کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اسے 16 ماہ کی قید کا حکم دیا۔

    27 سالہ ملزم حمزہ دین نے عامر خان کو ای میل کے ذریعے کہا تھا کہ اس کے پاس ان کی خاتون کے ساتھ کچھ نازیبا ویڈیوز ہیں اگر انہوں نے مطلوبہ رقم نہ دی تو وہ ویڈیوز میڈیا کو دے دیں گے جس کے بعد باکسر عامر خان کے منیجر نے نوجوان کی بلیک میلنگ پر مبنی ای میل پولیس کو دی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔ ملزم حمزہ دین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایسی کوئی ویڈیو موجود نہیں جس سے یہ بات ثابت ہو کہ باکسر عامر خان کو بلیک میل کیا گیا ہو تاہم عدالت نے قرار دیا کہ ملزم حمزہ دین کی جانب سے عامر خان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوتے جب کہ ملزم کا ذہنی توازن درست معلوم نہیں ہوتا اس لئے انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

    عدالت کی جانب سے ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد عامر خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ان کا بیان پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا کہ ملزم کو جیل میں بھیجنے سے بہتر ہے کہ اس کا علاج کرایا جائے۔

     
     
 
 
 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ شیخ رشید چوہے کی طرح میں گھس گیا ہے، وہ کہیں بھی چھپ جائیں، انہیں سرکاری مہمان ضرور بنائیں گے۔

’’کچھ بھی ہوجائے 2 بجے ہر صورت لال حویلی پہنچوں گا‘‘ عمران خان کی شیخ رشید کو ٹیلی فون پر یقین دہانی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ چوہا جب بل میں گھستا ہے تو ایک بل سے منہ نکالتا ہے اور پھر دوسری سے، شیخ رشید باتیں مت کریں بلکہ آج جلسہ کر کے دکھائیں۔ وہ دفعہ 144 توڑنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے

لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ناشتہ کرنے سے دفعہ 144 نہیں ٹوٹتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہو یا شیخ رشید، کسی کو دفعہ 144 توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو بھی جلسے کیلئے آئے گا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اگر لال حویلی آنا ہی تھا تو راتوں رات کیوں چھوڑ کر بھاگے۔ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ وہ آج باہر ہی نہیں نکلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال تین دن کیلئے دفعہ 144 کا اطلاق کیا گیا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حالات کے مطابق درخواست کرے گی اور پھر محکمہ داخلہ اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔


کارکنان کی گرفتاری کیلئے فورس کے استعمال سے متعلق سوال پر زعیم قادری نے کہا کہ کس وقت کتنی فورس استعمال کرنی ہے اس کا فیصلہ انتظامیہ موقع پر کرے گی، صرف ایک سڑک پر رکاوٹیں ہیں جس کیلئے معذرت خواہ ہیں، باقی شہر کھلا ہے

یران کی سرمایہ کاروں کو اہم پیشکش


ایمزٹی وی (تجارت) ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد اپنے اہم فیصلے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو 50آئل اور گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے۔

ادھر ایران کے نائب وزیر تیل عامر حسین زمانیہ نے تیل کی یومیہ پیداوار کو 32.5ملین سے 33ملین بیرل تک محدود کرنے کے اوپیک ممالک کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ایک چھوٹا اقدام ہے، لیکن درست سمت کی جانب ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) قانون دان حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ناجائز قرار دے رہے تھے ،اس کشیدگی کے باعث اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے کیاگیا شیخ صباح الاحمد کے حکم نامے میں اس کشیدگی کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا ،قانون کے تحت دو ماہ میں انتخابات کرانا لازمی ،کویتی سیاست دانوں نے فیصلے کو حیران کن قرا ر دیدیا۔

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا،یہ پیشرفت کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کے اس بیان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا،اس کی وجہ انہوں نے ملک کو درپیش سلامتی اور اقتصادی چیلنجز کو قرار دیا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق امیرکویت نے یہ اقدام حکومت اور قانون دانوں کے درمیان پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا ہے ،قانون دان حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ناجائز قرار دے رہے تھے۔

امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے جاری ہونیوالے حکم نامے میں اس کشیدگی کا براہ راست کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم کہاگیاہے کہ نازک مالی و علاقائی حالات اور سکیورٹی کو درپیش خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام سے دوبارہ رجوع کیا جائے تاکہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں جو حالات کا مقابلہ کرسکیں۔اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے کیا گیاہے جس کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو ہوگا،اوپننگ کے امیدواروں کی لائن لگ گئی، سمیع اسلم اور شان مسعود کے ساتھ احمد شہزاد بھی دوڑ میں شامل ہوگئے، کم بیک کے خواہاں محمد حفیظ کا کیس کمزور نظر آنے لگا، مستند آل راؤنڈر کا خلا پُرکرنے کیلیے افتخار احمد کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا جاسکتا ہے، یونس خان کے فٹنس مسائل نے بابر اعظم کی شمولیت کا فیصلہ مزید آسان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 13 اکتوبر کو ہوگا، دبئی کی مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے اس میچ سے ایشیا میں نئی تاریخ رقم ہوگی، چیف سلیکٹر انضمام الحق میزبان اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے،کپتان مصباح الحق، اظہر علی، اسد شفیق اور سرفراز احمد کی بیٹنگ آرڈر میں جگہ ایک عرصے سے مستحکم ہے، البتہ انگلینڈ میں اوپنرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگنے کے بعد تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

سمیع اسلم نے چند اچھی اننگز کھیل کر روشن مستقبل کی امید دلائی تھی، شان مسعود ناکامی پر ڈراپ ہوئے،ان کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کیے جانے کاآپشن موجود ہے،اوپنر ڈسپلن مسائل کی وجہ سے ورلڈ ٹوئنٹی20کے بعد کسی فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کیلیے منتخب نہیں ہوئے،دورئہ انگلینڈ میں ناقص فارم کے بعد انجری کا شکار ہونے والے محمد حفیظ صحتیاب ہوچکے لیکن پریکٹس میچ میں ناکامی نے ان کا کیس کمزور کردیا۔

گذشتہ ماہ ڈینگی کا شکار ہونے والے یونس خان نائٹ ٹیسٹ کیلیے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کرچکے ہیں،ان کی دیگر دونوں میچز میں شرکت فٹنس کی مکمل بحالی سے مشروط ہوگی،کیریبیئنز کیخلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل 3سنچریاں جڑنے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا تھا، اس لیے سینئر بیٹسمین کا خلا پُرکرنے میں آسانی ہوگی،ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور اوپنر کھیلنے کا ریکارڈ رکھنے والے نوجوان کرکٹر اننگز کا آغاز بھی کرسکتے ہیں۔

انگلینڈ میں مستند آل راؤنڈر کی کمی محسوس کرنے کا اعتراف چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی کیا تھا، افتخار احمد کی جگہ لینے کیلیے محمد نواز مضبوط امیدوار ہیں،ان فارم عماد وسیم بھی زیر غور ہیں لیکن گیندوں میں اسپن زیادہ ہونے کی وجہ سے نواز کو ٹیسٹ کرکٹ کیلیے زیادہ موزوں خیال کیا جا رہا ہے، انھیں بطور یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر بیک اپ بھی اہم سمجھا جا رہا ہے،دونوں کو شامل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تو محمد رضوان کو باہر بٹھانا پڑے گا، پیس بیٹری میں محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، راحت علی اور عمران خان کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنا اولین نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل رہا ہے، سیریز کا دوسرا پانچ روزہ میچ 21 سے 25 تاریخ تک ابوظبی میں ہوگا،30 اکتوبر سے3 نومبر تک آخری ٹیسٹ کی میزبانی شارجہ کو سونپی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں پاکستان نے کلین سوئپ فتوحات حاصل کی تھیں، یکطرفہ میچز میں شائقین نے دلچسپی نہ لی، البتہ تاریخ کے دوسرے اور پہلے پاکستانی ڈے نائٹ میچ میں منتظمین زیادہ کراؤڈ کے آنے کی امید کر رہے ہیں۔


ایمزٹی وی(لاہور) قانون بھی موجود ہے اور ضوابط بھی متعین ہیں لیکن حکومت نے ان سب قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ایسا انوکھا فیصلہ کیا ہے کہ جس کی ملکی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ ایک پرائیویٹ شخص کو قونصل جنرل بنا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسن کو دبئی میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق، صرف فارن سروسز آف پاکستان کے ریگولر ملازم ہی قونصل جنرل بننے کے اہل ہیں لیکن حکومت نے قانون کو فراموش کرتے ہوئے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسن کو گریڈ بیس کے افسر کی مراعات ملیں گی۔ دبئی میں گھر حکومت فراہم کرے گی۔ 75 فیصد اخراجات بھی دے گی۔ قونصل جنرل کو گاڑی، پٹرول اور ڈرائیور کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔


ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے حق میں کراچی میں رات کے اندھیرے میں کوئی بینرز لگا گیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے ان کی پذیرائی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی انہیں اکٹھا کیا، اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق پانامہ لیکس پر کمیشن تشکیل کے لیے بل بھی پارلیمان میں پیش کردیا ہے۔

حکومت نے بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو پھر مشکلات حکومت کے لیے ہی پیدا ہوں گی، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت آسانی کے ساتھ کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو کراچی کے جلسے میں تحریک انصاف نے دعوت دی تو پیپلز پارٹی علامتی شرکت کرے گی

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ بھر میں قائم مدارس پرجیوٹیگنگ کے ذریعے نظر رکھنے کے فیصلے کے تحت صوبے میں سات ہزار سات سو چوبیس مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیاگیا۔

سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں مدارس پر نظر رکھنے کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 11ہزار چوراسی رجسٹرڈ مدارس سیکیورٹی اداروں کی نظر میں آگئے۔


کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں مدارس کی جیو ٹیگنگ کرتے ہوئے7750 مدارس کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ جیوٹیگنگ کے ذریعے کراچی میں موجود 3ہزار مدارس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے

جبکہ حیدرآباد کے 12 سو اکیانوے، میرپورخاص کے 750، سکھر کے 1 ہزار پانچ سو چھتیس اور لاڑکانہ کے 1 ہزار سینتیس مدارس کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا۔


سندھ میں دوہزارتین سو نو مدارس بندہ ہیں جبکہ گیارہ سو چوراسی غیر رجسٹرڈ مدارس سے متعلق کارروائی کیلئےاعلی حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

Page 2 of 4