اتوار, 19 مئی 2024

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے یمن میں سعودی فضائی حملے روکنے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں کہ حملے بند ہونے سے مسئلے کے سیاسی حل کا راستہ نکلے گا۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملوں کی بندش کا اعلان خوش آئند ہے، پاکستان مسئلے کے پُرامن حل کیلئے سعودی عرب کی خواہش کی حمایت کرتا ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کے کے مشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ یمن سے آخری پاکستانی کی واپسی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، پی این ایس اصلت کے ذریعے 11 خواتین، 7 بچوں سمیت 146 پاکستانی اور 36 غیر ملکیوں کو وطن لایا گیا۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈر زاہد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے ساتھ تمام تر ہمدردیاں ہیں، محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پی این ایس شمشیر 51 افراد کو یمن سے جبوتی پہنچا چکا ہے، بحریہ جہاز اس روٹ پر آپریٹ کرتا رہے گا، آخری پاکستانی کی واپسی تک جہاز یمن میں موجود رہے گا، مسلسل رہنمائی پر حکومت کے شکر گزار ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن سے 183 افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کرآنے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا ہے۔ جہاز میں 147 پاکستانی اور 36 غیرملکی مسافر شامل ہیں۔ ان کا استقبال پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل مختار خان جدون کریں گے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پی این ایس شمشیر یمن میں پھنسے 36 پاکستانیوں اور 15 غیر ملکی باشندوں کو الحدیدہ سے کامیابی کے ساتھ نکالنے کے بعد جبوتی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی باشندوں میں بنگلا دیش کے 4 ، رومانیہ اور یمن کے 2 ، 2 ، قطر کے 3 جب کہ ایتھوپیا ، جرمنی ، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ شمشیر آج جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 900 سے زائد پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایا جاچکا ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سربراہ عوامی تحریک شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کو یمن بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف اورکورکمانڈر نے کرنا ہے ،جو سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے وہ عقل کا اندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تو کمپنی کی مشہوری کے لئے بلایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہ یمن کے معاملے پر قوم کو الجھایا جا رہا ہے،سعودی عرب کی سلامتی پر حرف آیا تو پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی پرشیخ رشیدنے کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی بتا دیا تھا 35 نشستوں کیلئے 60 نشستوں کی قربانی دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سازش کر رہی ہے۔ بجلی کے تمام پیداواری منصوبے ناکام ہو چکے ہیں،  2 سال میں ایک میگا واٹ بجلی کا بھی اضافہ ہوا ہو تو بتائیں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)یمن میں کشیدہ صورتحال اور سعودی عرب کو مدد فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے۔

یمن جنگ میں فوج کو بھیجنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، یمن میں حکومت مخالف حوثی قبائل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگ رکھی ہے۔وزیرِاعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا، یمن جنگ میں سعودی عرب کی معاونت کے حوالے سے پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیئے، اس پر سیاسی جماعتیں اپنا نکتہ نظر بیان کر کے تجاویز پیش کریں گی۔اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، پارلیمنٹ میں پہلی بار نئے منتخب سینیٹر کسی اہم فیصلے میں اپنی رائے پیش کریں گے۔اجلاس میں تمام جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ تحریکِ انصاف بھی سات ماہ بعد اسمبلی اجلاس میں شریک ہوگی، توقع ہے کہ اعلی فوجی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سے انیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے، چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سےانیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان یمن کی صورتحال کو مدِ نظررکھ کر کیا جائے گا۔پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی فورس چینی صدرکی سکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی۔گزشتہ روز ہی اسپیشل سیکیورٹی فورس کا قیام صدارتی آرڈیننس کے زریعہ عمل میں لایا گیا ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کا کہنا ہے کہ وہ یمن کے بحران پر بحث کے لیے پیر کو طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی اور اس معاملے پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔جے یو آئی ایف کے ترجمان محمد خان اچکزئی نے پارٹی کے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد ڈان کو بتایا کہ ’’ہمیں حکومت کی پالیسی کے بارے میں علم نہیں ہے کہ وہ کس طرح اس صورتحال سے نمٹنا چاہتی ہے۔ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے حکومتی مؤقف کو سنا جائے پھر اس کے بعد اس معاملے پر اپنی رائے دی جائے۔‘‘جے یو آئی ایف کا یہ مشاورتی اجلاس اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سرکاری رہائشگاہ پر اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں یمن کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایف کا اصولی مؤقف یہ تھا کہ اگر سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوتو ’’ہم غیرجانبدار نہیں رہ سکتے، اس لیے کہ وہ ہمارے اچھے دوست ہیں۔ لیکن چونکہ یہ خانہ جنگی ایک تیسرے ملک میں جاری ہے، چنانچہ ہمیں اپنی فوج کو اس میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اگرچہ جے یو آئی ایف اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے سیاسی حریف ہیں اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہیں، تاہم یمن میں جاری بحران کے معاملے پر دونوں جماعتوں کا نکتہ نظر یکساں ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)یمن میں خانہ جنگی کے باعث سیکڑوں پاکستانی اب بھی وہاں محصور ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا ایک اور طیارہ جبوتی روانہ ہوگا، سعودی سول ایوی ایشن نے کلیئرنس دے دی۔

پی آئی اے کا طیارہ دوپہر12 بجے کراچی سے جبوتی کے لیے اڑان بھرے گا۔ ائر بس 310 میں 221 مسافرو ں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ پرواز سینئر پائلٹ صادق رحمان لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب یمن میں پھنسے ہوئے 7 سوڈانیوں اور ایک افغان شہری نے بھی پاکستان سے مدد مانگ لی۔ ان محصور فراد نے صارم برنی ٹرسٹ کے ذریعے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ یمن کی صورتحال کے باعث وہاں سوڈان اور افغانستان کے سفارتخانے بند ہو چکے ہیں