ھفتہ, 18 جنوری 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاڑکانہ )تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر داﺅد میمن نے نویں جماعت کے سائنس اور آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 39600 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے 32126 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی ،جنرل گروپ میں 4495 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے3354 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

ایمزٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے ڈائر یکٹر ایڈمیشن پر وفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام اورڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام ) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2016 ءبروز بدھ 18 نومبر 2015 ءسے ہوگا ،بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس ،کمپیو ٹر سائنس، اکنامکس ،ایجوکیشن ،انگلش ،انوائر مینٹل اسٹڈیز ،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن ،مائیکرو بائیولوجی پیٹرولیم ٹیکنالوجی ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن (بی ایڈ ) جبکہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن ،کامرس ،اکنامکس ،ایجوکیشن ،انگلش ،انوائر مینٹل اسٹڈیز ،ماس کمیو نیکش ،مائیکرو بائیولوجی ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،ٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ شامل ہیں ،ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ،داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہوگا ،ماسٹرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ 06 دسمبر 2015 ءکو جبکہ بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ 13 دسمبر 2015 ءکو منعقد ہوگا ،علاوہ ازیں اوپن میرٹ پر بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کا آغاز 07 دسمبر 2015 ءسے ہوگا ۔

ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے مختلف جماعتوں کو اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دے دی ، اپنے بیان میں بگٹی نے تمام بلوچ رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اختلافات اور دوسرے معاملات ایک طرف رکھ کر ایک ماہ کے اندر سوئٹذر لینڈ میں جمع ہوں تاکہ تمام مسائل کا حل نکالا جا سکے ،براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے بعد انکی جماعت بی آر پی ریاست کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام معاملات میں اکثریت کے فیصلے کو قبول کرے گی ،ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ’ ریاستی مظالم ‘کو صرف اتحاد کے زریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ میں بلوچ نیشنل مووئمنٹ (بی این ایم ) ،بی آ ر ایس او ،بی ایس او ۔اے ،نوابزادہ ہربیار مری ،نواب مہران مری ،سردار بختیار ڈومکی اور میر جاوید مینگل سمیت تمام آزادی کی حامی جماعتوں اور رہنماﺅں سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام تر اختلافات کے باوجود بلوچ قوم اور شہیدوں کی قربانیوں کی خاطر قومی اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انکا کہنا تھا کہ انکی جماعت بی آر پی ایک سیاسی اور جمہوری تنظیم تھی اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں مشرقی صوبے ننگر ہار میں میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں کیا گیا جس میں 3 افغان سمیت 9 غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد کئی مہینوں سے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) چند روز قبل کراچی سے لاہور جانے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز کی لاہور ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی گئی ۔ اس پرواز میں 100سے زائد مسافر سوار تھےجن میں سے ۱۰ مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ طیارہ کا پائلٹ کیپٹن عصمت اس وقت نشے کی حالت میں تھاجس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہین ایئر کی پرواز کی کریش لینڈنگ پر پنجاب پولیس نے پائلٹ کو انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں کراچی سے گرفتار کر لیا۔نگراں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت پائلٹ نہ صرف تھکے ہوئے تھے بلکہ نشے کی حالت میں بھی تھے۔اس سے قبل پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں شراب کی بڑی تعداد کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی اسٹاف کا سینڑ آف ایکسی لینس فار نیوکلیر سیکیورٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایس پی ڈی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اوران کے عزم کو سراہا جب کہ انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس نے نیوکلیئرسیکیورٹی کومزیدمستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے جب کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے جنرل راحیل شریف کااستقبال کیا جب کہ اس دورے میں پاک فوج کے سربراہ نے جدید ترین سہولیات اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔