جمعرات, 16 جنوری 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی( بزنس ) مقامی آٹو انڈسٹری نے گزشتہ سال کے دوران 41ہزار 257 استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے مقامی صنعت میں سرمایہ کاری کیلیے خطرہ قرار دیا اور ہزار سی سی سے کم طاقت کی ری کنڈیشنڈ درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں 20فیصد اضافے، منی وینز کی ایج لمٹ 5 سال سے کم کرکے 3 سال کرنے اور ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر 50 فیصد ڈیوٹی ری بیٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم استعمال شدہ گاڑیوں کے درآمد کنندگان اور ڈیلرز نے گاڑیوں کی امپورٹ پر تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں معیار کے لحاظ سے مقامی سطح پر تیار کی جانیوالی گاڑیوں سے بہتر ہیں، یہی وجہ ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں بالخصوص چھوٹی گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے دسمبر 2015کے دوران41ہزار 257 گاڑیاں درآمد کی گئیں جن میں 34ہزار 765 پسنجر کاریں شامل ہیں، درآمدی پسنجر کاروں میں ہزار سی سی سے کم طاقت کی چھوٹی گاڑیوں کا تناسب 73 فیصد رہا اور مجموعی طور پر 25 ہزار 303چھوٹی گاڑیاں درآمد کی گئیں،گزشتہ سال 2456پک اپ اور وینز جبکہ 4036 طاقتور اسپورٹس کاریں (ایس یو ویز) درآمد کی گئیں، اس دوران 4500 سے زائد ہائی برڈ کاریں بھی درآمد کی گئیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسیسریز (پاپام) کے سابق چیئرمین عامر اﷲ والا نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو پاکستانی آٹو انڈسٹری میں کی جانیوالی سرمایہ کاری کیلیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت آٹو انڈسٹری کو ترقی دینے اور یورپی کار مینوفیکچررز کو پاکستان لانے کی کوششوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کیلیے بیگیج اور گفٹ اسکیم کا غلط استعمال کرتے ہوئے نہ صرف مقامی صنعت بلکہ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی کار مینوفیکچررز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں مگر وہ درآمدی گاڑیوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ہزار سی سی سے کم طاقت کی ری کنڈیشنڈ درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں 20فیصد اضافہ کرتے ہوئے منی وینز کی ایج لمٹ 5 سال سے کم کرکے 3سال مقرر کی جائے، مقامی سطح پر ہائی برڈ گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے کیلیے ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر 50فیصد ڈیوٹی ری بیٹ ختم کی جائے، منی وینز پر درآمدی ڈیوٹی میں 20فیصد اضافہ کیا جائے۔

ایمز ٹی وی (بزنس)وزیر خزانہ اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اوگرا حکام پر برس پڑے، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے معاملے میں اوگرا حکام اور وزیر خزانہ کے درمیان اختلاف رائے تھا۔ ای سی سی نے صعنتوں کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کرنے لے لئے نیپرا کی پالیسی گائید لائن منظور کر لی۔ اجلاس میں کئی معاملات پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اوگرا حکام کے مؤقف پر وزیر خزانہ نے اظہار ناراضی کیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کئی معاملات پر حتمی فیصلہ نہ کر سکی اور جمعے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاملات پر غور کیا گیا لیکن فیصلہ نہ ہو سکا اور اب ایل این جی کے معاملات پر جمعہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

ای سی سی اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ دینے کی سمری پر غور نہ کر سکی اور آئی ڈی پیز کے لئے مفت گندم کی سمری بھی مؤخر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں معاملات بھی جمعہ کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ اسلامی سرمایہ کاری سے ملک میں غربت کا خاتمہ ہوگا اور معیشت بھی مستحکم ہوگی پشاور میں نجی بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین اسلامک بینکاری کے معاہدہ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت کا خاتمہ اسلامی سرمایہ کاری کے اجراء سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس) اسپیشل جج کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ انسداد اسمگلنگ نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ملزم کاشف ارشاد کو اشتہاری قراردیدیا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے میسرز بلیک ڈائمنڈ گروپ نامی کمپنی کی ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر اس کے مالک کاشف ارشاد کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، ابتدائی تحقیقات میں پتاچلاکہ بلیک ڈائمنڈ گروپ مختلف سیمنٹ مینوفیکچررز کو کوئلہ سپلائی کرتا ہے مگر ٹیکس چوری کیلیے فراڈ کے ذریعے پیاز کی درآمد ظاہر کر کے غیرقانونی طور پر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ لے رہا ہے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔

سیلز ٹیکس ریٹرن کی چھان بین کے دوران انکشاف ہوا کہ بلیک ڈائمنڈ گروپ نے نومبر 2014 میں پیاز درآمد کی اوراس پر 25لاکھ 86 ہزار 982روپے کے سیلز ٹیکس کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، میسرز فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میسز مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ کو سپلائی کیے جانے والے کوئلے پر لی گئی جو فراڈ ہے کیونکہ پیاز کی درآمد کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ سیمنٹ کمپنیوں کو سپلائی پر نہیں لی جاسکتی، اس کے علاوہ بلیک ڈائمنڈ گروپ نے دسمبر سے ستمبر تک جعلی و بوگس انوائسز کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی غیرقانونی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ لی۔

دستاویز کے مطابق ریکارڈ کی چھان بین کے دوران بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے شواہد ملے جس پر کارروائی شروع اورمقدمہ درج کیا گیا، جس پر اسپیشل جج کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ انسداد سمگلنگ نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ملزم کاشف ارشاد کو اشتہاری قراردے دیا ہے اور عدالت نے محکمے کے انویسٹی گیشن آفیسررضوان شہزاد کی درخواست پر ملزم کی گرفتاری کیلیے اشتہار جاری کردیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بارپھردنیاکے امیر ترین شخصیات میں بازی لے گئے۔

ان کے اثاثوں کی مالیت 87.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔بدھ کولندن میں دنیاکے امیر ترین لوگوں کے اثاثوں کی فہرست شائع کی گئی،فہرست کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی امریکی شہری بل گیٹس ایک بارپھردنیاکے امیرترین شخصیات میں سب پربازی لے گئے۔

دوسرے نمبر پردنیا کے امیرترین اسپین کی کاروباری شخصیت امانسیواور نیگاہے جن کے اثاثوں کی مالیت66 ارب80کروڑڈالرہے ۔تیسرے نمبرپرامریکی کاروباری شخصیت وان بفے رہے جن کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب70کروڑڈالرہیں۔

ایمز ٹی وی (بزنس)  ایف پی سی سی آئی کے تحت ستمبر 2016میں ناروے اور سویڈن میں پاکستانی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش منعقد کی جائے گی۔

فیڈریشن ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی فیئر ایگزیبیشن اور ڈیلیگیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحیم جانو نے ناروے کے دورے میں پاکستانیوں سے ملاقات میں اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2016میں ناروے میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ اور اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانہ کے تعاون سے ناروے میں سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کرے گا۔

جس میں تمام برآمدی شعبوں کی نمائندگی ہوگی اور پاکستان کے معروف و ممتاز تاجر شرکت کریں گے خصوصاً تاجر خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اوسلو کے بعد ایک دن کے لیے گوتھم برگ میں بھی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، اس دوران اعلیٰ اختیاراتی وفد صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم کی قیادت میں ناروے اور سویڈن کا دورہ کرے گا۔

علاوہ ازیں عبدالرحیم جانو نے ناروے، سویڈن  اور جرمنی کے چیمبرز آف کامرس کے ارباب اختیار سے ملاقات کی اور انہیں ایف پی سی سی آئی  کے زیر اہتمام 18تا 22 اگست کو منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ان کی پاکستان واپسی پر ایف پی سی سی آئی کی جانب سے ان تمام چیمبرز کو باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ان تمام چیمبر کو الگ پویلین دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے اپنے ممالک کی مصنوعات کی نمائش کر سکیں ۔ واضح رہے کہ  ایف پی سی سی آئی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 18تا 22 اگست کو بین الاقوامی طرز کی نمائش پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کریگا جس کے افتتاح کے لیے صدر مملکت ممنون حسین سے درخواست کی جائے گی۔

اس نمائش میں ملک بھر کی کاروباری برادری اسٹال لگائے گی اور دوران نمائش خرید و فروخت کی بھی سہولت ہوگی، نمائش میں یورپی یونین ممالک کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، سعودی عرب، ایران اور افغانستان سے بھہ تاجروں کے وفود شرکت کریں گے ،نمائش میں رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کو بھی خصوصی پویلین دیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (تجارت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گزشتہ روز جاری کردہ سرکلر کے مطابق کرنسی مینجمنٹ اسٹریٹیجی پر اب 2مرحلوں میں عمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ملک کے 30بڑے شہروں اور اضلاع کے بینکوں میں کرنسی نوٹ مینجمنٹ کے لیے مشینوں کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن بینکوں کی شاخوں کی تعداد اور ڈپازٹ کے حجم کے لحاظ سے ملک کے 30 بڑے شہروں اور اضلاع کے بینکوں کی تمام شاخوں میں 2 جنوری 2017 تک 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کے تمام کرنسی نوٹ مشینوں کے ذریعے گن اور شناخت کرکے عوام کو جاری کیے جائیں گے، اس پابندی کا اطلاق دوسرے مرحلے میں ملک گیر سطح پر کیا جائے گا جس کے لیے 2جنوری 2018کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ اے ٹی ایم میں رقوم رکھنے کے لیے سیل بند کیسٹ استعمال کیے جائیں، کرنسی نوٹوں کے شمار، چھانٹی اور شناخت کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظور کردہ 3اقسام کی مشینوں میں سے کسی بھی مشین کا انتخاب کرسکتے ہیں، منتخب کردہ مشین کی کارکردگی کا جائزہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لاہور اور کراچی دفتر میں لیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ مشینوں کے انتخاب اور ان کی کارکردگی کے جائزے کا عمل 30جون 2016تک مکمل کرلیا جائے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے،اس سلسلے میں روسی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس پہاڑی علاقے میں روس اور پاکستان کی پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں ہوںگی۔ 

 

روسی خبر رساں ادارےTassکے مطابق 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی۔ 

 

انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ رابطے کیلئے مشترکہ مشقوں کا شیڈول کیا ہے جن میں پاکستان کے ساتھ مشترکا فوجی مشقوں کے علاوہ روس رواں برس شنگھائی تنظیم تعاون کی دہشت گردی کے خلاف مشقیں، امن مشن 2016ء ، سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے پرامن دستوں کی مشقیں، روس ویت نام مشترکہ فوجی مشقیں اور روس منگولیا مشقیں بھی ہوں گی۔

  ایمز ٹی وی (صنعا) یمن میں خودکش حملے اور اتحادی فوج کی بمباری میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ عدن شہر میں ایک جج کو بھی قتل کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے جنوبی علاقے عدن کے سلامتی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملے میں عدن کے سیکیورٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل شلال خوش قسمتی سے محفوظ رہے، دھماکے کا نشانہ بننے والے بیشتر راہ گیر اور عام شہری ہیں جو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گزر رہے تھے۔

حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں یمنی سیکیورٹی عہدیدار کی رہائش گاہ سمیت آس پاس کی عمارتیں بھی لرز کر رہ گئیں، دریں اثنا اتحادی ممالک کی جانب سے عدن میں بکتر بند گاڑیوں، توپ خانے اور دیگر انواع و اقسام کے اسلحے کی بھاری کھیپ پہنچا دی گئی ہے، عدن شہر میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک جج عبدالہادی محمد کو ہلاک کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بمباری کی جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بمباری سے ایک فری لانس صحافی بھی ہلاک ہو گیا، المغداد موج علی نامی صحافی کی ہلاکت یمن کے جنوبی نواحی علاقے جریف میں ہوئی جہاں وہ ہوائی حملے سے بچنے کی خاطر پناہ لیے ہوئے تھا۔

 

ایمز ٹی وی (پیرس) مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے شبہ میں بیلجیئم کے ایک شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر ان حملوں میں ملوث ہوسکتا ہے۔

 

مراکش کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیلجیئن شہری نومبر میں پیرس میں ہونے والے خونریز حملوں میں شریک افراد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ اسےالمحمدیہ سے گرفتار کیا گیا۔ 

 

یہ ساحلی شہر کاسابلانکا اور رباط کے قریب واقع ہے۔ وزارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرحراست ملزم گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث حملہ آوروں میں سے ’بعض کے ساتھ براہ راست رابطے‘ میں تھا۔

 

Page 1 of 104