اتوار, 19 جنوری 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی ( لندن ) لندن میں انٹرنیشنل ٹیٹو کنونشن کا آغاز ہو گیا ہے ،اپنی نوعیت کے اس منفرد ٹیٹو کنونشن میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے ماہر ٹیٹو آرٹسٹ یہاں پہنچ چکے ہیں ،اس موقع پر جسم پر ٹیٹو بنوانے کے دلدادہ افراد مختلف تصاویر ،پھول پتیاں ،کارٹون کریکٹر کو اپنے جسم کے مختلف حصوں پر انتہائی جوش و خروش سے بنواتے نظر آ رہے ہیں ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی انتطامیہ نے 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کو دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے ریڈ زون میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ریڈزون پر جلسہ کرنے کے لئے بضد ہیں انکا کہنا ہے کہ جلسہ ہوگا تو ریڈ زون میں ہوگا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ریڈزون میں جلسہ کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے تنبیہ کی کہ محاذ آرائی اور ریڈزون میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا، تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی قسم کی جلسے، جلوس، دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کے بعد عمران خان اپنے مطالبے پر ڈٹ گئے ہیں کہ اگر جلسہ ہوگا تو ریڈ زون میں ہوگا ورنہ دھرنا ہوگا۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) کراچی میں دو لاکھ سے زائدکھالیں مختلف وجوہات کی بناءپر خراب ہو گئیں جس سے لیدر کی صنعت کو تیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے ۔ پاکستان کی لیدر انڈسٹری کو خام مال کی فراہمی میں قربانی کی کھالوں کا حصہ ساٹھ فیصد ہے، قربانی کے جانوروں کی کھال سے تیار شدہ چمڑہ کوالٹی میں سب سے بہتر ہوتا ہے جس کی بناءپر پاکستان میں تیار شدہ لیدر مصنوعات کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ قربانی کی کھالوں کوگرمی سے بچا کر رکھتے ہوئے فوری طور پر نمک لگا کر پروسیسنگ کے لیئے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن بھجوانا ہوتا ہے، چوبیس گھنٹوں میں چمڑہ سازی کا عمل شروع نہ کیا جائے تو کھال ضائع ہو جاتی ہے ۔ لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف فلاحی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے وقت پر کھالیں نہ پہنچا سکنے کے باعث اتنی بڑے تعداد میں کھالیں خراب ہوئی ہیں تاہم اگر بر وقت کھالیں پہنچادی جاتیں تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔

ایمز ٹی وی ( مالا کنڈ ایجنسی ) مالا کنڈ ایجنسی میں ایک دن میں 24افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ کے ڈینگی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ، ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،رواں ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 36ہو گئی ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طور پر اسپرے کرائے ۔

ایمز ٹی وی ( نیو یارک ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا کو اسوقت سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی سے ہے ،عالمی برادری سے اپیل ہے کہ مشرق و سطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرائے ،ایران مشرق و سطٰی میں دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے تیار ہے ،انہوں نے کہا کہ شام اور یمن میں جمہوریت قائم کرانے کے لئے مدد کو تیار ہیں ، حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری معاملے پر بین الاقوامی معاہدہ خوش آیند ہے ،ایران کے خلاف پابندیاں غیر منصفانہ اور غیر قانونی تھیں ،تہران کا کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں تھا.

امیز ٹی وی ( کرا چی ) گزشتہ ہفتے شہر میں ڈینگی کے 102 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1687 ہو گئی ہے ،ڈینگی پر یو ینشن اینڈ کنٹرول پرو گرام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 73 ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متا ثر تھے جبکہ 29 افراد کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی کے 1687جبکہ صوبے میں 1732 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ڈینگی سے 3 اموات بھی ہو چکی ہیں ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشل) چین کے وسطی صوبہ حنان میں 590 فٹ بلند شیشے کا پل شینوزئی نیشنل جیولوجیکل پارک پر تعمیر کیا گیا ہے۔اس پل کی تعمیر میں استعمال کیا جانے والا شیشہ چوبیس ملی میٹر موٹااور عام شیشے سے پچیس گنا زیادہ مضبوط ہے ۔ یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس پل پر سفر سانسیں روک دینے والا اور رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پل پہلے لکڑی سے بنایا گیا تھا اور 2014ءمیں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسے شیشے کے پل میں تبدیل کر دیا جائے صرف ایک سال میں یہ پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی نہ انہوں نے ہاتھ ملائے‘ معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے اس حوالے سے انہوں نےںیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی نے ہاتھ ملائے نہیں محض ہلائے ہیں‘ معاملے کو طول نہ دیا جائے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا معلوم نہیں پہلے کس نے ہاتھ ہلایا تاہم دونوں وزرائے اعظم کے دوران کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کسی طرح جمہوری عمل نہیں۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وفاق اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونیوالے شعبہ ارضیات (geology)کے ریٹائرڈ پرو فیسر محمد افتخار کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دلی رنج کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اطلا عا ت کے مطابق ان کی اہلیہ اور بیٹا اس سانحے میں اب تک لا پتہ ہیں جبکہ بہن مل گئی ہے اور ایک بہنو ئی بھی اس حادثے میں شہید ہو گئے ہیں ، پروفیسر افتخار کی تدفین مکہ کے قبرستان میں کردی گئی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا کہ اللہ ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ،دعا ہے کے جلد ان کے بیٹے اور بیوی کے زندہ سلامت ملنے کی اطلاع موصول ہو ،اجلاس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کے انتقال پر اظہا ر افسوس کیا ۔اجلاس کے بعد پروفیسر افتخار کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم جاری کردیا ہے. محمد صدیق خان بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین کو بطور آزاد امیدوار شکست دے کر اس حلقے سے کامیاب قرار پائے تھے، جنھوں نے بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی. بعد ازاں جہانگیر ترین نے اپنی پٹیشن میں صدیق بلوچ پر جعلی ڈگری اور پولنگ کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔26 اگست کو الیکشن ٹریبونل نے این اے 154 کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر اس حلقے سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کو نااہل قرار دیا تھا. جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 اکتوبر کی تاریخ بھی مقرر کردی تھی. بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ نے سپریم کورٹ میں 11 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔