ھفتہ, 25 جنوری 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) رحمان ملک نے اپنے پی آئی اے ویڈیواسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کے لئے چیئرمین سینیٹ اور ارجمند اظہر کے نام خطوط ارسال کئے ہیں جن میں واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے ارجمند اظہر کے نام خط میں کہا ہے کہ ان کی بر طرفی میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے، طیارے میں ہونے والے واقعے اور اس کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر آپ کو برطرف کیا جا نا سراسر زیادتی ہے، جس کا فوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارجمند اظہر کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بر طرفی کے پیچھے کسی بھی سیاسی پریشر کی موجودگی کی تحقیقات کروائیں اور اس ضمن میں میں ان کو ہر قسم کی قانونی معاونت بھی فراہم کرنے کو تیا رہوں۔ سینیٹر رحمان ملک نے ایک تیسرا خط آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نام بھی ارسال کیا ہے جس میں ان سے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ یاد رہے ارجمند اظہر نے سینیٹر رحمان ملک کو پی آئی اے کی پرواز PK-370 کو لیٹ کروانے پر جہاز سے نکال دیا تھا اور واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مشتہر کر دی تھی جس کے بعد ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

 

 ایمز ٹی وی (کراچی) گزشتہ روز تحریک انصاف مرکزی میڈیاسیل کےاراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ ملک کے وسائل پر قابض حکمران جماعتیں جمہوریت کے نام پر عوام کے حقوق غضب کررہے ہیں ، ان حکمرانوں کے ذہن میں جمہوریت صرف اور صرف اقتدار پر قابض ہونا ہے ۔ دراصل جمہوریت جمہور کے لیے ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے آمریت کے ساتھ ساتھ سول حکومتوں نے بھی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستانی قوم کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کی خوشی کے موقع پر ساحل سمند ر پر پولیس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ادارے بھی اپنا ذمہ داریان احسن طریقے سے نبھائیں ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ساحل سمندر پر جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جاسکے

 ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لےکراسلحہ بھی برآمدکرلیا، رینجرز ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر شہر میں امن وامان قائم کرنے کے لئےبنارس کالونی میں علی الصبح ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں سمیت تین سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے کر چوبیس مختلف اقسام کے متعدد چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کر لئے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پشاورمیں افغان مہاجرین اور کراچی میں بوہری جماعت نے نماز عیدالاضحی ادا کر دی،سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی بھی کی گئی ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور پشاور میں رہائش پذیر افغان مہاجرین بھی آج عید منارہے ہیں ۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بھی آج نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی جبکہ جمرود اور لنڈی کوتل میں کل عید منائی جائے گی ۔ پاکستان میں داؤدی بوہرا جماعت بھی آج عید الاضحی منا رہی ہے ۔ کراچی میں بوہرا جماعت کا نماز کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا ۔ اس کے علاوہ شہر قائد میں آدم مسجد نزد سٹی کورٹ ، سولجر بازار ، حیدری ، شبیر آباد سمیت کئی مقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ نماز عیدالاضحٰی کے موقع پر مساجد کے اطراف سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

ایمز ٹی وی(سکھر)سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی زبردستی استعفیٰ نہیں لے سکتا، اگر کسی دوسرے طریقے سے وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا۔ پاکستان ہماری پہچان ہے، اسے مٹائیں گے تو خود مٹ جائیں گے۔جاوید ہاشمی کے بیانات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ خوشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے تو میرے پاس آئے میں ان کے ساتھ پیدل نواز شریف کے پاس جاؤں گا اور نواز شریف کو کہوں گا کہ عمران خان کو اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنادے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عوام دھرنوں کی سیاست کو نہیں سمجھے تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ لوگوں کو احساس نہیں کہ آمروں کی وجھ سے کروڑوں افراد بے روزگار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے کمزور ہونگے تو انتہاپسند گروپ طاقتور ہونگے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےچیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں سے اٹھنے کےبعد نوازشریف یوٹرن لیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اس لیے آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں اور نوازشریف کے استعفیٰ تک واپس نہیں جاؤں گا،جبکہ عوام بھی اپنے حقوق کے لیے نکلنے کو تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھ پر لندن پلان کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن کوئی پاگل ہی ہوگا جو لندن میں بیٹھ کر ماسٹر پلان بنائے گا۔ انھوں نےکہا کہ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تیار ہوجائیں انہیں پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، ہم اس ملک سے غربت کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ قوم اب جاگ چکی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) حکومت ِسندھ نے کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے انھیں سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ شاہد حیات کو گزشتہ سال ستمبر میں آؤٹ آف ٹرن ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعنیات کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں کراچی میں بڑے پیمانے پر چھاپوں اورٹارگٹڈ کاروائیاں کی گئیں تھیں۔

ایمز ٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر بکرا پیڑھی کے قریب دھماکا متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری وفاقی دارلحکومت میں دھرنے کے شرکاءکو جمعة المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے۔ عوامی تحریک کے دھرنے میں جمعہ کے خطبہ کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے کے شرکا سے بات کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور جونہی مائیک کو ہاتھ میں لیا تو اچانک منہ پر مائیک لگنے سے زخمی ہو گئے۔ مائیک لگنے سے طاہر القادری کے ہونٹوں پر زخم آیا ہے۔