بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کے کراچی میں پہلے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ای وی پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی کے ہمراہ کلاک ٹاور سی ویو سے کیا ۔
صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ، وزیر محنت سعید غنی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزراء نے ای وی پیپلز بس سروس میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بس میں سفر بھی کیا

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی الکٹرک بس سروس کا آغاز آج کراچی سے کیا جا رہا ہے ماحول دوست بسیں ہیں ، جو کہ بجلی کی چارج سے چلیں گی ۔ ایک چارج سے 240 کلومیٹر کا مفاصلہ طئے کرنے کی صلاحیت رکھتیں ہیں، یورپی معیار کی ان بسوں سے کسی قسم کی آلودگی نہیں پھیلے گی ۔ آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو کم سے کم کرایہ میں بہترین سفری سہولیات فراہم کریں

ٹوئٹر نےصارفین کے لئے فار یو فیڈکا اضافہ کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئی او ایس صارفین کے لیے سب سے پہلے نئی تبدیلی متعارف کرائی جارہی ہے۔

اب وہ ایپل کی ڈیوائسز میں صارفین کے لیے فار یو اور فالوونگ کے نام سے 2 ٹیبز نظر آئیں گی۔
جب ایپ کو اوپن کیا جائے گا تو فار یو ٹیب ہی سب سے پہلے اوپن ہوگی جس کے بعد صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ کونسی ٹیب پر اسکرولنگ کرنا پسند کرتا ہے۔

فار یو فیڈ میں ایسے اکاؤنٹس کی ٹوئٹس صارفین کے سامنے ہوں گی جن کو وہ فالو ہی نہیں کرتے ہوں گے۔فالوونگ ٹیب میں آپ کو ان اکاؤنٹس کی تازہ ترین ٹوئٹس نظر آئیں گی جن کو آپ فالو کررہے ہوں گے۔

ٹوئٹر کے اینڈرائیڈ اور ویب ورژن کے صارفین کے لیے پرانا ہوم فیڈ فی الحال برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ اس تبدیلی کا وعدہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے کیا تھا۔

8 جنوری کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے ہوم فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن کو ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کے بعد سے کافی کچھ تبدیل کیا ہے۔

2023 کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی 2 الگ الگ فہرستیں جاری ہوئی ہیں اور دونوں میں پاکستان سب سے آخری نمبروں پر ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہاجبکہ دونوں فہرستوں میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا۔

آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس سے نیچے عراق (93)، شام (94) اور افغانستان (95) موجود ہیں۔

آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستان کے حصے میں 106 واں نمبر آیا جس سے نیچے شام، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے شاہین آفریدی مکمل فٹ ہوں گے۔

ثمین رانا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹرافی کا دفاع کرنے کے لیے پر امید ہیں، ان دنوں شاہین قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں اور وہ مکمل ردہم میں ہیں۔

ثمین رانا نے کہا کہ چیمپئن ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز پر کوئی دباؤ نہیں، لاہور قلندرز دباؤ میں نہیں آتی کیونکہ ٹیم نے پی ایس ایل میں برا وقت بھی دیکھا ہوا ہے اس لیے اب چیمپئن ہیں تو پر امید ہیں ٹائٹل کا دفاع کریں گے اور پہلی ٹیم بننا چاہیں گے جس نے ٹائٹل کا دفاع کیا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کمبی نیشن سے مطمئن ہیں، بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، اس میں توازن رکھا ہے، بولنگ ہماری اسٹرنتھ ہے لیکن بیٹرز بھی ورلڈ کلاس ہیں، سمت پٹیل کی جگہ لیام ڈاؤسن جب کہ محمد حفیظ کی جگہ سکندر رضا کو لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 8 ویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری کو ہوگا۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھرمیں سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کردی۔

کراچی سمیت حیدرآباد، دادو،لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں سردی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر 12 سے 17جنوری تک جاری رہے گی ۔شہریوں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نےسردی کی شدت میں اضافے کے بعداسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

سنگل شفٹ والے اسکولوں میںپیر سےجمعرات صبح30:8سے 30:2بجے جبکہ جمعۃ المبار ک کو صبح30:8 سے30:12بجے تک کلاسز ہونگی۔

دوسری جانب ڈبل شفٹ والے اسکولوںکی کلاسزپیر سے جمعرات 00:8سےدوپہر00:1بجے تک ہونگی۔جبکہ جمعۃ المبارک کو اسکول صبح00:8 سے30:12بجے تک لگےگا۔

جبکہ سیکنڈ شفٹ کی کلاسزدوپہر30:1سے شام7بجےتک ہونگی جمعۃ المبارک کو دپہر 2:30 سے شام7بجے تک ہونگی۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ہائی باؤنسر کو نو بال نہ قرار دینے پر فورچون بریشل کے کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے غصے میں آکر چیخنا شروع کر دیا اور فیلڈ امپائر سے بھی الجھ پڑے۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوور کی چوتھی گیند بولر نے باؤنسر کرائی جو شکیب الحسن کے سر کے اوپر سے گئی اور انہوں نے گیند کو وائیڈ بال سمجھ کر وکٹ کیپر کے پاس جانے دیا۔

لیکن لیگ سائیڈ پر کھڑے امپائر نے بال کو وائیڈ قرار دینے کے بجائے لیگل گیند قرار دیا اور اسے اوور میں کرائے جانے والے دو باؤنسرز میں سے ایک قرار دیا۔

امپائر کی جانب سے گیند کو لیگل قرار دینا تھا کہ شکیب الحسن نے فوری طور پر غصے میں آکر چیخنا شروع کر دیا اور امپائر کے پاس جا کر ان سے بحث کرنا شروع کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

اس میچ میں شکیب الحسن نے 32 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تاہم ان کی ٹیم 194 رنز کا دفاع نہ کر سکی اور سلہٹ اسٹرائیکرز نے ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔

کراچی: عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا پچیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل احمد نے کی۔

جلسہ تقسیم اسناد میں 247 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ الیکٹریکل انجینئرنگ بیچ 2018 سے 129طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 56 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے 62 طلبہ کو ڈگریاں تفوویض کی گئیں۔ تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان آئ ای پی کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

پرو وائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل احمد نے تمام طلبہ کو ڈگری تفویض کی اور مبارک باد دی، انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور این ای ڈی یورنیورسٹی دونوں کے لئے فخر کی بات ہے کہ یوآئی ٹی ایک انسٹیٹیوٹ سے یورنیورسٹی بن چکی ہے یو آئی ٹی نے اپنی انتھک محنت کے بعد یورنیورسٹی کا درجہ حاصل کیاہے۔

اس موقع پر ڈائیریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر شعیب زیدی نے کہا کہ ہم پاکستان کی وہ واحد یورنیورسٹی ہین جنہوں نے دس کمپیوٹر چپ ڈیزائن کی ہیں یہی نہیں اسی طرح کئی شعبوں میں یوآئی ٹی اپنا نام منوا چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی یورنیورسٹی کے سائز پر منحصر نہیں ہوتی کہ وہ کتنی بڑی ہے کامیابی محنت اور بڑی سوچ سے ملتی ہے۔

اس موقع پر رجسٹراراین ای ڈی یورنیورسٹی غضنفر حسین ، بورڈ میمبر عثمان میموریل فاونڈیشن چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی قاسم ہشام، وائس چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی جوہر علی ودیگر کے ہمراہ یوآئ ٹی کے اساتذہ اورانڈسٹری سے بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر والدہ خوشی سے سرشار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سرفراز احمد کی والدہ نے بیٹے کی سنچری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا، میں نے اپنے بیٹے کی سنچری کے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال ٹیم سے باہر ہونے پر بھی سرفراز نے کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا اور کسی کی برائی نہیں کی۔سرفرازکی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک کے لیے کھیلا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میں سرفراز احمد کی فائٹنگ سنچری کے باعث پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔

لاہور: سرفراز احمد 3یا کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے والےپہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔

نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی،انھوں نے اس موقع کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنا لیا،سرفراز 3 یا کم میچزکی سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹربن گئے، انھوں نے 2مقابلوں میں 317 رنز بنائے،وہ مسلسل 3ففٹیز کے بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔

محمد رضوان نے 43اننگز میں 38.13کی ایوریج سے 1373رنز بنائے، ان میں 2سنچریاں اور 7ففٹیز شامل ہیں، تیسرے نمبر پر کامران اکمل نے 92اننگز میں 30.37کی اوسط سے 2648رنز اسکور کیے ہیں۔

دریں اثنا سعود شکیل مسلسل اننگز میں 20سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے،انھوں نے گذشتہ 10اننگز میں 20یا اس سے زائد رنز بنائے، ویسٹ انڈین ایورٹن ویکس نے مسلسل 14اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا، سعود شکیل نے آسٹریلوی سڈ بیرن اور کیتھ ملر کو پیچھے چھوڑا، پاکستان نے کسی ٹیسٹ میچ کے آخری روز زیادہ اسکور کا اپنا ریکارڈ بہتر کرلیاْ

میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 9وکٹ پر 304 رنز بنائے، اس سے قبل شارجہ ٹیسٹ 2014میں سری لنکا کیخلاف 302رنز اسکور کیے تھے، لیڈ ٹیسٹ 1948میں انگلینڈ کیخلاف 404رنز بنانے والا آسٹریلیا سرفہرست ہے، مجموعی طور پر 7بار آخری روز 300 سے زائد رنز بنے ہیں۔