Reporter SS
قومی کرکٹ ٹیم کے لئےوقار یونس کونئےبائولنگ کوچ بنائےجانے کاامکان روشن ہوگیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور باولنگ کوچ شان ٹیٹ نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیاہے جس کے مطابق پی سی بی نے ایک بار پھر باؤلنگ کوچ کے لیے وقار یونس سے رابطہ کرلیا،جس کے بعدان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سفر ختم ہوجائے گا
شان ٹیٹ کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہونے پر افسردہ ہوں لیکن میں پاکستان کا دورہ کرتا رہوں گا۔
ویب ڈیسک : دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان میں بھی اپنی ہوم یا نیوز فیڈ کو تبدیل کرتے ہوئے اسے ٹک ٹاک کی طرح پیش کردیا۔
ٹوئٹر کی جانب سے پاکستان میں 13 جنوری کو ہوم فیڈ تبدیل کی گئی اور ابتدائی طور پر ملک میں آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے فیچرز کو پیش کیا گیا۔
آئی فون اور ڈیسک ٹاپ کے بعد جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ٹوئٹر فیڈ کو تبدیل کردیا جائے گا اور اسکرین کے ٹاپ پر لوگوں کو ’فالوئنگ‘ اور ’فار یو‘ کے دو الگ ٹیبز نظر آئیں گے۔ٹک ٹاک کی ہم اسکرین کھولنے پر بھی’فالوئنگ’ اور ’فار یو‘ کے ٹیب لوگوں کو دکھائی دیتے ہیں۔
ٹوئٹر میں بھی دونوں ٹیبز ٹک ٹاک کی طرح ہی کام کرتی ہیں، یعنی صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی ٹیب کا مواد دیکھ سکیں گے۔فالوئنگ کی ٹیب میں ان اکاؤنٹس کا مواد یا ٹوئٹس نظر آئیں گی، جنہیں صارف نے فالو کر رکھا ہوگا۔
اسی طرح فار یو ٹیب میں ٹوئٹر پر دستیاب مشہور یا وائرل مواد دکھائی دے گا، تاہم اس ٹیب میں وہ مواد بھی نظر آئے گا، جسے ان اکاؤنٹس نے شیئر یا پسند کر رکھا ہوگا، جنہیں آپ فالو کرتے ہوں گے۔
ٹوئٹر کی جانب سے دونوں ٹیبز کو متعارف کرائے جانے کے بعد پرانا آئیکون اسٹائل ختم کردیا گیا، یعنی اب اسکرین کے اوپر بائیں جانب ہوم اور لیٹیسٹ کا آئیکون نظر نہیں آئے گا۔
پاکستان سے قبل ٹوئٹر نے 11 جنوری کو مذکورہ فیچرز کو دنیا بھر میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور فوری طور پر اسے محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر دنیا بھر کے آئی فون صارفین کے لیے دونوں ٹیبز پیش کیے گئے تھے مگر اب عام ڈیسک ٹاپ صارفین کو بھی ان تک رسائی دی گئی ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین بھی مذکورہ فیچرز استعمال کر سکیں گے۔
پشاور: محکمہ تعلیم کے پی کے نے سی ٹی ، ڈی ایم ، اے ٹی ،ڈی ای ٹی اساتذہ کو بھی گریڈ 15سے 16 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئ ہے ۔
وزیر تعلیم کے پی کے خیبر پختون خواہ شاہرام خان ترکئی کاکہنا ہے کہ 21ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 16سے 17 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ نے four tier formula کی بھی منظوری دی جس کے تحت 13 ہزار آٹھ سو اسی ٹیچرز ترقی حاصل کر سکیں گئے جو گریڈ 17سے 20 کے درمیان ہوں گئے ۔
انہوں نے پی ایس ٹی ٹیچرز کو اپ گریڈیشن پر مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہےکہ صوبائی حکومت نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اپنے وعدے کے مطابق 12سکیل سے 14 سکیل 51 ہزار پی ایس ٹی میل اور فی میل ٹیچرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے ۔ہمارے اساتذہ کا دارینہ مطالبہ تھا جو آج پورا کردیا گیاہے ۔
پی ایس ٹی کے لئے جو فارمولہ لگایا ہے بی ایس کے لئے 40% اور ایم اے والوں کے لے 20% یہ سراسر ناانصافی ہے بی ایس والوں کی پیپرز کالج میں چیک ہوتے کلاس ٹیچر مارکس دیتے ہیں اور ایم اے والوں کی یونیورسٹی میں چیک ھوتے ھے سر یا اکیڈمیک فارمولہ ختم کرے یا انصاف کرے۔
ویب ڈیسک: کیا آپ گوگل میپس اسٹریٹ ویو میں اپنے گھر کی تصویر دکھانا نہیں چاہتے؟ تو فکرمندی کی بات نہیں ایسا ممکن ہے۔
جی ہاں ایک ٹِرک کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے بس چند منٹ درکار ہوں گے۔
گوگل میپس میں گھر کو پرائیویٹ رکھنے کے لیے آپ سیٹنگز میں تبدیلی کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا۔
اس مقصد کے لیے گوگل میپس کو ایک درخواست بھیجنا ہوگی۔
البتہ یہ ذہن میں رہے کہ ایک بار جب آپ کا گھر اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا تو پھر اسے دوبارہ واضح کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
اپنے گھر کو اسٹریٹ ویو میں دھندلا کرنے کا طریقہ جانیں
اپنے کمپیوٹر پر گوگل میپس ویب سائٹ کو اوپن کریں اور وہاں سرچ بار میں اپنے گھر کے پتے کا اندراج کریں۔
ےاس کے بعد اسٹریٹ ویو بائیں کونے کے نچلے حصے میں ان ایبل کریں جہاں آپ کے گھر یا رہائشی گلی کی تصویر نظر آئے گی۔
ے جب گھر کی تصویر نظر آئے تو اس پر کلک کریں۔
ےاس کے بعد دائیں کونے میں نیچے رپورٹ اے پروبلم پر کلک کریں اور مائی ہوم سلیکٹ کریں۔
ےاس کے بعد آپ ماؤس کرسر کے ذریعے گھر کے ان حصوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کو آپ انٹرنیٹ سے چھپانا چاہتے ہیں۔
ےگوگل کی جانب سے آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اسے دھندلا کیوں کرنا چاہتے ہیں تو مختصر اور واضح وجہ درج کریں۔
ےاس کے بعد ای میل ایڈریس انٹر کرکے reCaptch کو کنفرم کریں اور پھر submit بٹن پر کلک کریں اور بس۔
ےالبتہ یہ تصاویر تھرڈ پارٹی کے باعث ویب پر شو ہوسکتی ہیں، جہاں سے ان کو ہٹانے کا کوئی مخصوص طریقہ کار موجود نہیں۔
کراچی : جامعہ کراچی نے بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں 110 طلبہ شریک ہوئے،67 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 43 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 60.91 فیصدرہا۔
جامعہ کراچی کےتحت18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔
نوواردان جامعہ کے لئے شعبہ جاتی تعارفی کلاسز کا انعقادبھی 18 جنوری کو صبح 11:30 بجے ہوگا۔تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی،روئسائے کلیہ جات، سابق وائس چانسلرز،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسراعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر،بھی شریک ہوں گے جونواردان جامعہ کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 18 جنوری 2023 ء کو صبح 11:30 بجے کیا جائے گا۔
دبئی: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سےاجلاس جلد طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان کو ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے،البتہ بھارت اپنی ٹیم کو نہ بھیجنے کے موقف پر قائم ہے، پی سی بھی واضح کر چکا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی اکتوبر، نومبر میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلیے گرین شرٹس کو بھارت نہیں بھیجے گا۔
گزشتہ دنوں سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایشین کرکٹ کا پروگرام جاری کیا جس میں ایشیا کپ کے میزبان کا نام ہی درج نہ تھا،نجم سیٹھی نے اس کا سخت ردعمل دیتے ہوئے انھیں طنزیہ جواب دیا تھا، بعد میں اے سی سی نے شیڈول میں عدم مشاورت کا پاکستانی دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ان دنوں یو اے ای آئے ہوئے ہیں، جے شا کی آمد پر ان سے تبادلہ خیال کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا مگر وہ نہیں آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کی اے سی سی کے توسیتھ پریرا سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے جلد میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا،پی سی بی اب بھی اپنے موقف پر قائم ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا اور اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو وہاں ورلڈکپ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
بعض حلقے یہ مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ ایشیائی ایونٹ کی میزبانی یو اے ای میں کر لی جائے مگر پی سی بی اس کے حق میں نہیں،حکام کا خیال ہے کہ اگر ایسا کیا تو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں بھی مشکل پیش آئے گی۔
برسبین : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کوآسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں شکست دے دی۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت 8وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔
پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
ہدف کاتعاقب کرتے ہوئےمیزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔
برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورزتک محدود کیا گیا۔دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین اور تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔
کراچی: سیزن کا پہلا بڑا ٹینس میلہ آج میلبورن میں سجے گا۔
سیزن کا ابتدائی گرینڈ سلم مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال ور انگلش اسٹار جیک ڈریپر کا ابتدائی مقابلہ میلبورن پارک میںآج سےشروع ہوگا، ہوگا، یونائیٹڈ کپ میں انگلش حریف کیمرون نوری اور آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور سے مات کھاجانے والے نڈال اس بار خود کو کمزور خیال کررہے ہیں، انھوں نے 4 سیڈ نووک جوکووچ کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔
ایڈیلیڈ کے سیمی فائنل میں جیک ڈریپر کی جنوبی کورین لکی لوزر سے مات نے نڈال کی ہمت بڑھائی ہوگی، امریکا کے فرانسز ٹیافوئے ممکنہ طور پر نڈال کے سامنے چوتھے راؤنڈ میں آسکتے ہیں، ڈینیئل میڈویڈوف بھی نڈال کے ڈرا میں شریک ہیں، ہوبرٹ ہورکیز، ڈینس شیپالوف بھی ان کی راہ میں حائل ہوسکتے ہیں، سیمی فائنل میں نڈال کا ٹاکرا اسٹیفانوس ٹیسٹیپاس اور فلیکس ایگور سے بھی ہوسکتا ہے۔
ویمنز سنگلز میں پولینڈ کی ورلڈ نمبرون ایگا سوائیٹک فیورٹ ہیں، انھوں نے گزشتہ برس لگاتار 37 میچز جیتے تھے، ان کا پہلا مقابلہ جرمن حریف جولی نائمیریر سے ہوگا، بیانکا اینڈریسکو ممکنہ طور پر تیسرے راؤنڈ میں ان کے مقابل آسکتی ہیں، ومبلڈن چیمپئن الینا ریباکینا اور گزشتہ برس کی فائنلسٹ ڈینیلی کولنز چوتھے مرحلے میں ان کی راہ میں ہوسکتی ہیں۔
کوکو گوف کوارٹر فائنل میں ایگا کو چیلنج بن سکتی ہیں، جیسکا پیگولا نے اگر پیشقدمی جاری رکھی تو سیمی فائنل میں ایگا اور ان کا ٹاکرا متوقع ہے، آریانا سیبالینکا، بیلینڈا بینسک اور اونس جابر بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شریک ہوں گی۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گیارہویں جماعت کے طلباء کے لئے نئی کتابوں کی اشاعت مکمل کرلی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کے طلباء کے لئے ریاضی، کیمسٹری، انگریزی اور بائیولوجی کی نئی کتابوں کی اشاعت کردی گئی ہے۔ لہٰذا تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کو نئی اشاعت شدہ کتابیں پڑھائیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےمطابق سالانہ امتحانات برائے 2023ء کا انعقاد نئی طبع شدہ کتابوں سے لیا جائے گا۔