منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (کھیل) کرکٹر محمد عامر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کےلیے کل دُلہا بنیں گے لیکن اس سے پہلے ان کی رسم حنا کی تقریب ہوئی۔

لاہور کے فارم ہاؤس میں قومی کرکٹر محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب ہوئی جس میں ان کے عزیزو اقارب کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں بعض شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔ محمد عامر کی رسم حنا میں اکمل برادران بھی موجود تھے۔

محمد عامر نے رسم حنا کی تقریب میں سبز کرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا اور اسٹیج پر انٹری کے وقت ان کے عزیزو اقارب نے خوب بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا اور دُلہا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر قومی کرکٹر اور ان کی اہلیہ کو مہندی لگائی گئی اور رسومات کی ادائیگی کی گئی

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی کے بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کی اس فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر سربراہی کرتے ہوئے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم شاہد آفریدی کی خدمات نظر انداز نہیں کی جاسکتیں، ہمارا ان کا ساتھ رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں، یہ فیصلہ بھی آل راؤنڈر خود کرینگے،ہماری طرف سے ان کیلیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔


ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 38 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجےتک جاری رہےگی

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ویلج، نیبرہڈ، تحصیل، ٹاؤن اورضلع کونسلزکیلیے پولنگ 7 اضلاع پشاور، صوابی، کرک، ٹانک، ایبٹ آباد، بونیراورلوئردیرمیں جاری ہے جہاں پولنگ۔
پشاورمیں ضلع اورٹاؤن کونسلزکی ایک، ایک نشست پراورنیبرہڈ کونسلزکی 3 نشستوں پرانتخابات جاری ہیں جب کہ ایبٹ آباد یونین کونسل مجہوہا کی ضلع کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ جاری ہے جہاں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے ایک لاکھ 16 ہزارسے زائدووٹرحق رائےدہی استعمال کریں گے جب کہ ضمنی انتخابات کیلیے 38 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جب کہ حساس قراردیئے گئے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ش


ایمزٹی وی(سری نگر)بھارتی میڈیا نے اڑی حملے میں بھی پٹھان کوٹ حملے کی طرح سیکیورٹی فورسز کی غفلت کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی بغیرتحقیقات اورثبوت کے مودی سرکارنے پاکستان پرالزامات لگانا شروع کردئیے تھے اوراب بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کی طرح اڑی حملے میں بھی سیکیورٹی کی غفلت کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکرنے بھی سیکورٹی اقدامات پرسوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑی حملے میں ملوث چاروں افراد نے بھارتی فوج کی وردی پہن رکھی تھی، حملہ آوربیس کیمپ کے باہرلگے حفاظتی جنگلے توڑکراندرداخل ہوئے اوربیس کیمپ کے کچن کے ساتھ والی پناہ گاہ پرگرنیڈ پھینک کرفائرنگ شروع کردی، جس سے وہاں پڑے بیرل بموں میں آگ لگنے سے ٹینٹ میں بھی آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 12 منٹوں میں ہی 17 فوجی اور3 حملہ آورمارے گئے تھے، جس کے بعد چوتھے اورآخری حملہ آورنے بیس کیمپ میں موجود فوجیوں کوخوب تگنی کا ناچ نچائے رکھا اورآخرکارکئی گھنٹوں کی فائرنگ کے بعد اسے بھی ماردیا گیا جب کہ تحقیقات کے مطابق چاروں حملہ آورکی داڑھیاں بھی نہیں تھیں اوروہ کہیں سے بھی خودکش بمبار نہیں لگ رہے تھے۔


ایمزٹی وی(نیو یارک) او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور مظالم کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔
او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس سیکرٹری جنرل ایاز امین مدنی کی زیر صدارت نیویارک میں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری جنرل او آئی سی ایاز امین مدنی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور مظالم کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کا پر امن حل یقینی بنائے،بھارتی فوج کشمیریوں کو پیلٹ گنز سے اندھا تو کر رہی ہے مگر حقوق سے دستبردار نہیں کروا سکتی۔

اجلاس میں آذر بائیجان اور ترکی نے مظلوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا جب کہ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں اہم رکاوٹ ہے جب کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کےلیے تنازعہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔ آذر بائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی جموں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کےلیے ٹھوس لائحہ عمل اپنائے جب کہ آذر بائیجان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی حمایت کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر مسعود خان نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو ایک یادداشت پیش کی جب کہ اجلاس کی سفارشات اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کو پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان سمیت ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں نائیجر اور سعودی عرب کے نمائندے بھی شریک ہوئے


ایمزٹی وی(نئی دہلی)وزیراعظم نریندر مودی نے رواں سال نومبر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نئی دلی اس بات کی منصوبہ بندی کررہا ہے کہ بھارت کی نمائندگی کے لئے وزارتی سطح کا وفد سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان بھیجا جائے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک اور20 زخمی ہوگئے تھے اوراس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جس کے بعد بھارت کی عسکری وسیاسی قیادت پاکستان پر محدود پیمانے پر حملے کی باتیں کررہی ہیں جب کہ دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) تیئس ستمبر سے شروع ہونے والے معرکے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نےشیڈول سے دو روز قبل ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر پریکٹس شروع کردی اور بھرپور ٹریننگ سیشن کے بعد اسپنر سیموئل بدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔

گرین شرٹس نے بھی دبئی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، میزبان ٹیم نے فلڈ لٹس میں بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ عالمی چیمپئن کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کامیابی مل سکتی ہے۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ مقبوضہ کشمیر) مقبوضہ کشمیر بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طالب علم کو نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے فیس بک پر تبصرہ کرنے پر کشمیری طالب علم مدثر یوسف کو یونی ورسٹی سے نکال دیا.

یونی ورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یونی ورسٹی ایسے کسی واقعے کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی جس میں ملک کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا ہو۔

دوسری جانب بی جے پی کے رکن نے وائس چانسلر کو خط لکھ کر طالب علم کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیری طالب علم مدثریوسف سری نگر کا رہائشی ہے اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سےایم ایس سی کررہا تھا، طالب علم نے واقعے پر وائس چانسلر نے معافی بھی مانگی ہے تاہم یونی ورسٹی انتظامیہ نے اپنے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔


ایمزٹی وی(آزادکشمیر/تعلیم)آزادکشمیر یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس میں داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،بی ایس کمپیوٹر سائنسز ،بی ایس انگلش ،بی ایس ایجوکیشن میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

کمپیوٹر سائنس کا انٹری ٹیسٹ 2اکتوبر کو ہو گا ،امیدواروں کی سہولت کی خاطر ایڈمشن آفس صبح 8سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ ،اتوار کو بھی چھٹی نہیں ہو گی


ایمزٹی وی(تعلیم/ راولپنڈی)صوبائی اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا اسکولز کونسل مینجمنٹ کے فنڈز آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا فنڈز میں خوردبرد اور غیر ضروری استعمال پر اسکول سربراہان کو محکمانہ انکوائری کا سامنا کرنا پڑےگا۔ خوردبرد پر ان کی تنخواہوں سے وصولی جائے گی ،تعلیمی اداروں نے آڈٹ اعتراضات سے بچنے کیلئے ریکارڈمرتب کرنا شروع کردیا۔

 

اسکولز کونسل مینجمنٹ کی مد میں اسکولوں کو سالانہ 20ہزار سے ایک لاکھ تک اوران کی ڈیمانڈ کے مطابق فنڈز دیئے جاتے ہیں،یہ فنڈز اسکول کی آرائش ، مرمت اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہوتے ہیں ،آڈٹ ٹیمیں فنڈز کے حوالے سے چیک بک،رجسٹرڈ، بینک اسٹیٹمنٹ،اخراجات کی رسیدیں چیک کریں گی ، مہنگے داموں اشیا خریدنے پر اسکول سربراہان کو انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔