Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)نمل کے شعبہ گورننس اینڈ پبلک پالیسی اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام "کشمیر ڈیفنس لائن آف پاکستان "کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سویٹ ہومز کے پیٹرن انچیف زمرد خان تھے ، ڈی جی نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ، ایم این اے علی محمد خان، الطاف حسین وانی ، احمد قریشی ، میجر جنرل (ر) سید عثمان شاہ و دیگر نے سیمینار میں شرکت کی اور کشمیر یوں کے حق خود ارادیت اور کشمیر کی پاکستان کیلئے اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے نیب کی تفتیش کے خلاف سابق چیئر مین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کی درخواست پر نیب حکام کو 9ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جسٹس عرفان سعادت خان کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے نیب کی انکوائری کے خلاف سابق چیئر مین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کی درخواست کی سماعت کی۔
ایمز ٹی وی(تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے پری میڈیکل کے امتحانات میں سرکاری کالجوں میں حاضری کے نظام کی قلعی کھل گئی۔محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت کالجوں میں75فیصد حاضری لازمی ہے۔اور اس سے کم حاضری والوں کے امتحانی فارم بورڈ نہ بھیجے جانے کی ہدایت ہے
تاہم کراچی کے ٹاپ کالج پی ای سی ایچس گرلز کالج میں حاضری کا نطام ہی نہیں پوزیشن لانے والی پہلی اور مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن لانے والی دونوں طالبات نے کہا کہ وہ بہت ہی کم کالجز جاتی تھیں اور جب بھی جاتی وہ پریٹیکلز کے لیئے جاتی تھیں،کالج کم حاضری ہونے کے باوجودکالج انتظامیہ نہ کبھی نہیں روکا۔
واضح رہے کہ پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں انٹر کے امتحانات نقل کرانے کا اسکینڈل بھی سامنے آیا تھاجس کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔
ایمزٹی وی(تعلیم) گزشتہ روز فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ’’سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئی جہتیں‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلا م آباد میں خواتین کیلئے مزید تعلیمی ادارے قائم کریں گے
وزیر اعظم کے تعلیمی ریفارمز پروگرام کے تحت تعلیمی سیکٹر میں معیاری تبدیلیاں لا رہے ہیں جن کیلئے وزیر اعظم نے تین ارب روپے کی رقم فراہم کی ہے ،سائنس اور جدید علوم کی تعلیم کیلئے اسکولوں اور کالجوں میں لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب کو دنیا میں مروجہ نظام تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نصاب ونگ میں ماہرین تعلیم کے ذریعے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔
سیمینار میں متعدد مما لک کے اسکالر شرکت کر رہے ہیں جو سائنس کے میدان میں جدید تحقیق پر اپنے مقالے پیش کریں گے
ایمزٹی وی(کوئٹہ)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں حادثے میں تین کان کن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے
کوئٹہ میں انسپیکٹوریٹ آف مائنز کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے علاقے شاہرگ میں پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی ) کے کان پیش آیا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ اس کان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اس کے اندر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ کان میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکہ گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔
اس سے قبل 24جولائی کو بھی اس کان میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین کان کن ہلاک ہوئے تھے۔
بلوچستان میں دیگر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلہ کی کان کنی یہاں کی ایک بڑی صنعت ہے۔یہاں کے متعدد اضلاع لورالائی، کچھی، ہرنائی اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں کوئلہ کی کانیں ہیں جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے۔
ایمزٹی وی (مستونگ)صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے واقعہ میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئےہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو کہ باپ بیٹے تھے۔
مستونگ پولیس کے ایک اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر عبد اللہ اور ان کابیٹا کانسٹیبل گل حسن ڈیوٹی کے بعد تھانے سے گھر کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پولی کلینک کرپشن از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپتالوں کی حالت زار پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا حکومت نئے اسپتال بنانے کے اعلانات کرتی ہے پہلے پرانے تو ٹھیک کر لیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ قواعد نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں کے مستقل سربراہوں کا تقرر نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب عدالت نے کہا یہاں قواعد تک نہیں بنائے آپ نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ قواعد مرتب کر کے دو ہفتوں کے اندر اسپتالوں کے سربراہان کا تقرر کیا جائے۔
پمز ہسپتال کے تمام وینٹی لیٹر فعال ہونے کی رپورٹ پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹ دیتے ہوئے کسی کو خوف بھی نہیں آتا۔ قواعد نہ بنے تو سخت کارروائی کریں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)سینی گال کے صدر نے پاکستان میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سینی گال کو مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش اور ایگری کلچر مشینری سمیت چمڑے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینی گال کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سینی گال کے پاکستان میں سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے سینی گال کو ایگری کلچر مشینری سمیت چمڑے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے وفاقی وزیر تجارت جلد سینی گال جائیں گے
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینی گال میں پاکستانی بینک کھولنے اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان نے سینی گال کو انٹیلی جنس شیئرنگ، منشیات، انسانی سمگلنگ روکنے، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون اور سینی گال کے طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کیلئے سکالر شپ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چینی ا ور سیمنٹ کے کارخانے لگانے میں مدد دے سکتا ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب یونیور سٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ٹو (تھرڈ ایئر) سالانہ 2016 کے امتحانی نتائج اعلان کردیاہے۔ تفصیلی نتائج کا پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر بھی دیکھے جاسکتے ہیں