Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف 16 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف براستہ ڈنمارک امریکا جائیں گے، وزیراعظم ایک روز ڈنمارک میں قیام بھی کریں گے اور 18 ستمبر کو ڈنمارک سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم کو وطن واپسی 24 ستمبر کو ہوگی۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی کام سالِ اول،سال دوم اورمشترکہ سالانہ امتحانات2014منعقدہ امتحانات اگست2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے
نتائج کے مطابق ۔بی کام (سال اول) کے امتحان میں2741طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 2396طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور35 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ1.46فیصد رہا۔ جبکہ بی کام (سال دوم) کے امتحان میں528 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں501 نے امتحان میں شرکت کی اور33 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ 6.59 فیصد رہا۔
بی کام(مشترکہ)کے امتحان میں 2455طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں2245 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور8 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ0.36فیصد رہا۔
ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی بالادستی قائم کریں گے ،بے سہارا مظلوم عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے گا ۔ میں نے عہد کیا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔ ماضی کی نا انصافیوں کا ازالہ کرتے ہوئے گڈ گورننس قائم کر کے رہوں گا۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی ، عوام کی ترقی ،خطے کی خوشحالی اور گڈ گورننس کو ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے ،وکلاء کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ، خواتین اور بچوں پر بھارتی مظالم ،درندگی ، کرفیو ،ادویات اور اجناس کی قلت کے حوالہ سے اقوام عالم کی آگاہی کیلئے موثر کر دار ادا کرے ۔ وزیر اعظم یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کی خواتین وکلاء کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں پر مظالم کر کے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جو مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی دروازہ کھٹکھٹائے گی اور بھارت کو عالمی سطح پر ایکسپوز کرکے رہے گی تاکہ مہذب دنیا بھارت کا اصل روپ دیکھ سکے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں کرپٹ سسٹم کے خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کریں گے ۔ عوام کو گڈ گورننس فراہم کریں گے۔ کوئی بھی قانون سے کھیل نہیں سکے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)دو روز سے جاری احتجاج کے نتیجے میں تعلیمی و تدریسی عمل کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ جامعہ کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے انتظامی کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی عمل و ماحول کو بہتر بنائے ۔
جامعہ کراچی شہر کا نمائندہ مرکز علم ہے اور روز کی ہڑتالوں سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت طلباء کے لئے پریشانی کا سبب بنتی ہے ۔جس کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں نئےآنے والے طلباو طالبات کے لئے اوری اینٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طالب علم خوش نصیب ہیں،کیونکہ یہ نہ صرف برصغیر پاک وہند کی ایک تاریخی درسگاہ ہے ، بلکہ یہ آج پاکستان کی تمام سرکاری جامعات سے معیاری اور اپنے طالب علموں کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم دے رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے طالب علموں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی تاریخ کافی پرانی ہے
ایمزٹی وی(تعلیم)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں KIPSایجوکیشن سسٹم کی شاندار کارکردگی، فیڈرل بورڈ میںKIPSراولپنڈی سکستھ روڈ کی طالبہ عاتکہ ہاشمی نے 1049نمبر حاصل کرکے پاکستان بھر میں پہلی اور صدیقہ شکور نے پری انجینئرنگ میں1032نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی
ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان2018کے انتخابات کے نتائج سن کر خودکشی کر لیں گے، عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بھی بنی گالہ جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے بھی قسم کھائی ہے کہ اگر عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بنی گالہ جائیں گے ،شیخ رشید کا راولپنڈی میں گزرنامشکل کر دوں گا ، عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے ”ظالما وزیر اعظم بنا دے “۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018کے انتخابات میں نواز شریف ایک بار پھر وزیرا عظم ہونگے اور عمران خان 2018کے انتخابات کے نتائج سن کر خودکشی کر لیں گے ۔
ایمزٹی وی(بلوچستان)مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادروں نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
تحصیل صافی کے علاقے چمر کنڈ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ ادھر بنوں میں بھی فورسز نے ڈومیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سولہ مشبتہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)میگزین لانگ وار جرنل نے القاعدہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بیٹے کے اغوا کے بدلے القاعدہ رہنما ایمن الظوہری کی دوبیٹیوں سمیت تین خواتین کو رہا کرایا گیا۔اگست کے آخری دنوں میں آن لائن پوسٹ کیے گئے المصرہ میگرین نے اپنے فرنٹ پیج پر یہ دعویٰ کیا۔
لانگ وار جنرل کے مطابق آزاد ذرائع سے مغویوں کے تبادلے کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ پاکستانی میڈیا میں ایسی بھی کوئی خبر نہیں ملی کہ اشفاق پرویز کیانی کا صاحبزادہ اغواء ہوا۔
المسارا میگزین کی رپورٹ کے مطابق ابتداء میں پاکستانی فوج کسی بھی تبادلے کے لئے تیار نہیں تھی لیکن بالآخر طویل مذاکرات کے بعد اسے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ الظواہری کی بیٹیوں کی بازیابی کی خبر القاعدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس پر اگست 2016کے اوائل میں نشر کی گئی تھی،اس کے بعد ان خواتین کو بچوں سمیت مصر بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ ’قیدیوں‘ کا یہ تبادلہ جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کیاگیا۔الظواہری کی دونوں بیٹیوں کی شناخت امیہ الظواہری اور فاطمہ الظواہری کے نام سے ہوئی ہے جو القاعدہ کمانڈرز ابودجانہ الباشا اور ابوبسیر الاردنی کی بیگمات تھیں جبکہ ثمیہ مرجان سلیم دسمبر 2014 ء میں پاکستانی فورسز کے آپریشن میں مرنیوالے شمالی امریکہ آپریشنز کے سربراہ عدنان شکری جمعہ کی بیوہ تھیں۔
القاعدہ کے مطابق ایمن الظواہری کے علاوہ شیخ مرجان سلیم الجواہری کی بیٹی بھی گرفتار خواتین میں شامل تھی جسے مجاہدین کیخلاف جنگ کے دوران پکڑا گیا۔یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ القاعدہ نے دوطریقوں سے صورتحال کو سنبھالا، پہلے یہ کہ ممکنہ جاسوسی کابدلہ چکایا اور پھر اعلیٰ شخصیت کا بیٹا اغوا کرکے ’بہنوں‘ کی رہائی کا تبادلہ کیا۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق جنرل کیانی کے بیٹے نہ کبھی اغوا ہوئے نہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایمن الظوہری کی بیٹیوں کی رہائی بھی عمل میں نہیں آئی۔ اس دوران جنرل کیانی کے بیٹے کئی بار دیکھے گئے میگزین کی اپنی کوئی کریڈیبلٹی نہیں۔ ہوسکتا ہے القاعدہ کے سیکشن نے نفسیاتی جنگ کے طور پر خبر‘ افواہ اڑائی ہو۔
ایمزٹی وی(ٹانک)نامعلوم افراد نے ٹانک کے نواحی گاﺅں میں فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق رکن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے صبح سویرے ٹانک کے نواحی گاؤں بٹیار میں گھس کر فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سے امن کمیٹی کے ایک سابق رکن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔