Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم)اسٹیل مل محکمہ تعلیم کے 13 کالجز اوراسکولز کے سیکڑوں کنٹریکٹ اساتذہ وملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں،تنخواہوں کی عدم اد ائیگی پر اساتذہ نے کلاسز کابائیکاٹ کرتے ہوئے مل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اسٹیل مل کے ماتحت چلنے والے تعلیمی ادارے شاہ لطیف اسکول،علامہ اقبال اسکول، مشعل اسکول، رانا لیاقت اسکول سمیت 13 کالجز اوراسکولز میں پڑھانے والے کنٹریکٹ اساتذہ اوردیگر ملازمین نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا ۔
اس سلسلے میں اشفاق،محمد یاسین، عبدالحق، طاہرہ، عبدالسمیع نے صحافیوں کو بتایا کہ اسٹیل مل کے تعلیمی ادارے میں گزشتہ دس برس سے کنٹریکٹ پر کام کرتے ہوئے آرہے ہیں اسٹیل مل انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کوحدید ویلفیئر ٹرسٹ کے سپرد کردیا ہے۔ -
ایمزٹی وی(تعلیم/گلگت بلتستان) اسوہ پبلک سکول یولتر کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے کہاہے کہ قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہیں جتنی قوموں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم کی وجہ سے کی ہے وہ قومیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں جوتعلیم کے میدان میں پیچھے رہتی ہے
انہوں نے کہاکہ بلتستان کے طلبہ میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کریں طلبہ کی بہتر رہنمائی کریں انہوںنے کہا کہ اسوہ پبلک سکول یولتر کے مسائل ترجیحی بنایدوں پر حل کرلئے جائیں گے اور طلبہ کو درپیش مشکلات دور کی جائیں گی ہمارے دروازے عوام کےلئے ہر وقت کھلے ہوں گے
انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ہمار ا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جو لوگ تعلیم دشمن ہیں ان سے نبردآزما ہونا ہوگا اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر نذیر احمد نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے آنے والا دور بہت ہی سخت آئے گا اس دور میں وہی لوگ آگے بڑھ سکیں گے جو تعلیم کو اپنا ئیں گے حسین علی بھائی نے کہاکہ اسوہ ایجو کیشن سسٹم بلتستان بھر میں تعلیم کو پھیلانے کےلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ہم تعلیم کے ذریعے بلتستان کی پسماندگی دور کرنا چاہتے ہیں
ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے محکمہ معدنیات کی جانب سے ادارے کے با رے میں دیے جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں صوبے میں موجود معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کے لیے جائیں
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے مائنگ کے شعبے میں روایتی طریقوں کے بجائے نئے طریقے متعارف کرائے جائیں حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ یقینی بنایا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں نیلامی( آکشن)کا نظام متعارف کرنے کے لیے پالیسی مرتب کی جائے تا کہ موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیاجاسکے ۔ ماضی میں مینرلز کے شعبے پر توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی قابل تحسین نہیں رہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن مقامات پر لیز دیے گئے ہیں ان لیز پر سرمایہ کاروں کو کام کرنے کا موقع دیا جائیگااور کمیونٹی کے حقوق کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریجنل سطح پر محکمہ معدنیات کے دفاتر کھولنے کے لیے جلد کاغذی کاروائی کو حتمی شکل دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں روز گار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے این ایل سی افواج پاکستان کے تعاون ٹیکنکل انسٹیوٹ قائم کیا جائیگا۔
ایمزٹی وی (گلگت بلتستان) یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر قومی ہیرو شہیدلالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےفورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارض پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جو سبق ہمیں شہید لالک جان نشان حیدر کی بے مثال قربانی سے ملا ہے وہ ایک عظیم ورثہ ہے اور ہر زندہ قوم کا سرمایہ ءافتخار ہوتا ہے ہمیں اپنی وراثت پر فخر ہے جو جوان مردی ،ہمت اور جرات کی روایت ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے ڈالی ہے اس پر کسی صورت آنچ نہیں دیں گے
فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ چھ ستمبر ملکی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب دشمن نے اپنی عددی برتری کے نشے میں ہمارے پاک وطن پر حملہ کیا تھا مگر ہماری بہادر افواج نے اپنی جان کی بازی لگاکر اس سرزمین کی حفاظت کی اس دن ہماری افواج کے ساتھ بہادر قوم نے بھی بے مثال قربانیاں دے کر ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور عظیم کارنامہ انجام دیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے
ہماری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ضرب عضب کی کاری ضرب کی بدولت دہشت گردوں کا نیب ورک غیر موثر ہوچکاہے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملنے والی گرانقدر کامیابیاں افواج پاکستان کے سپوتوں اور پاکستانی شہریوں کی ان قربانیوں کے مرہون منت ہیں جو انہوں نے ملک کی سالمیت اور دفاع کےلئے سرانجام دی ہیں ہماری افواج کے بہادر افسرز اور جوان آج بھی مختلف محاذوں پر پاکستان دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں اور ملک اسلام اور قوم کی بقاءکےلئے اپنا خون نچھاور کر کے دشمن کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان کے جیتے جی پاکستان کی سلامتی کو متنزلزل نہیں کرسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان جدید دفاعی سازو سامان سے لیس ایسی تنظیم ہے جن کا مقابلہ دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ افواج سے کیا جاسکتا ہے اور الحمداللہ پاکستان کی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اور اللہ نے چاہا تو وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز میں امن کا دوردورہ ہوگا اور پاکستان کا پرچم دنیاکی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں نمایاں طورپرلہراتا دکھائی دےگا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کو انٹربورڈ کراچی سے پری انجینئرنگ گروپ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مارک شیٹس جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔
انٹربورڈ کراچی نے ایک خط کے ذریعے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کو مطلع کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان اسی ہفتے یا عید کے بعد آنے والے پہلے ہفتے میں کرے گاجبکہ مارک شیٹس کا اجراء نتائج کے اعلان کے چھ روز کے اندر کردیا جائے گا، لہٰذا انٹربورڈ کراچی پری انجینئرنگ گروپ میں کامیاب ہونے والے امیدوار جنہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے فارم جمع کروائے ہیں ان کیلئے مارک شیٹس جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کی جائے۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چو ہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پرتفصیلی اور دوٹوک بات کرکے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وفاقی حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ اپنی جگہ مگر آرمی چیف نے بھارت کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
بیرسٹرسلطان کا کہنا تھا کہ ہم نریندر مودی اور ر اء کے خلاف عالمی سطح پر اپنی جدوجہد کو مزیدتیز کریں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے
ایمز ٹی وی ( کو ئٹہ )بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے زیر صدارت خان ہائو س پٹیل باغ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بلوچستان کے اہم اشوز پر بحث کی گئی۔ اور کہا گیا کہ مہذب دنیا میں میڈیا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔
مثبت پالیسیوں کی بدولت کئی اہم مسا ئل حل کر رہے ہیں۔لیکن بالخصوص حقیقی قوم دوست ،وطن دوست ،روشن خیال سیاسی قوتوں کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا کا رویہ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا رہا ہے۔دونوں پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس 10ستمبر کو 4بجے ارباب ہائوس میں منعقد ہو گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے ایوان نے منتخب کیا ہے ،عمران خان نے نہیں کیا، وہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نہ ماننے کے اعلان سے ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ریفرنسز کے حوالے سے جو کچھ کیا عقل ،فہم اور ضمیر کی آواز پر کیا،باقی جو کرنا ہے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شروع سے ہی میری ذات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تین بار الیکشن ہرا چکا ہوں ،انہیں اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے طرح طرح کی با تیں کرتے ہیں، عمران خان کے بیانات پر ہنسی آتی ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ سیاست فہم و فراست کا نام ہے ،چیخ و پکار اور الزام تراشی کا نہیں ۔
ایمزرٹی وی(خیبرپختونخواہ)گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے گورنر ہاؤس پشاور میں فاٹا ریفارمزکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے فاٹامیں اصلاحات وہاں کے قبائلی عوام کی امنگوں اورخواہشات کے مطابق کی جائیں گی اور اس سلسلے میں جامع لائحہ عمل وضع کرنے کیلیے ہرممکن قدم اٹھایاجارہا ہے۔سرتاج عزیزنے اجلاس کے دوران فاٹامیں اصلاحات کے چیدہ چیدہ امور پر روشنی ڈالتے ہوئے بعض امور کے حوالے سے پیشرفت کا بھی ذکر کیا۔انھوں نے کہاکہ فاٹامیں لینڈریفارمزکرنااور ایف سی آر کے قانون کی جگہ ٹرائبل ایریارواج ایکٹ نافذ کرنابھی ریفارمزکمیٹی کی سفارشات میں شامل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہائی کورٹ کے ماتحت عدلیہ کانظام رائج کرنااور قبائلی علاقوں میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
اجلاس کو بتایاگیاکہ وفاقی حکومت نے افغانستان سے ملحقہ سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے ایف سی کی ایک اسپیشل ونگ بنانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ فاٹامیں ترقیاتی عمل کو تیزکرنے اور وہاں انفرااسٹرکچر خصوصاً سڑکیں اور سکولوںوکالج وغیرہ کی تعمیر و ترقی کیلیے بھی 10 سالہ منصوبے پر عمل کیاجائیگاجس کیلیے فنڈ وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک،صوبائی حکومت کے سینئروزرا عنایت اللہ اور سکندر شیر پاؤ نے بھی فاٹااصلاحات کے عمل کو پوری طرح جامع بنانے کیلیے بعض تجاویز دیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی (لیفٹیننٹ جنرل) ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ، سینئر وزراء اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صرف انتخابات کرا دینے سے کسی ملک میں جمہوریت نہیں آتی، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، الیکشن شفاف ہونے کا مطلب ہے کہ اپوزیشن انتخابی نتائج کو تسلیم کرے، 2013 میں ملک کی 22جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، جب تک کسی کو سزاہی نہیں ملے گی تو الیکشن اصلاحات کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ہم نے دنیا کے کئی جمہوری حکومتوں کا ردعمل دیکھا، اپوزیشن کا کام حکومت پر نظر رکھنا ہوتا ہے، ڈیوڈ کیمرون کے معاملےکے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی کارروائی رکی رہی، برطانوی وزیراعظم نے خود ایوان میں آکر جواب دیا، حکمران جماعت نے ان کی حمایت نہیں کی، ہم نے وزیراعظم سے جواب طلب کیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا، ہم پاناما پر جواب مانگتے ہیں تو وزیراعظم فیتے کاٹنے چلے جاتے ہیں، ہمارے پُر امن احتجاج پر حکومت کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہے اور ہم فوج کو دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے پاناما لیکس میں نام نا ہونے کے باوجود خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے حکومت کے ٹی او آر مسترد کر دیے۔ اپوزیشن نے مل کر ٹی او آر بنائے تو حکومت سے جواب آیا اپوزیشن کے ٹی اوآر نواز شریف پر مرکوز ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انصاف کے دروازے بند ہونے سے انتشار کے دروازے کھل جاتے ہیں، وہ برطانیہ میں قانون کے مطابق اپنی کمائی سے ٹیکس دیتے تھے۔ انہوں نے 1983 میں لندن میں حلال کی کمائی سے فلیٹ خریدا، اس وقت ان کی والدہ حیات تھیں لیکن ان پر الزام لگایا گیا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے پیسے سے فلیٹ لیا جب کہ بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف اور بچوں کے بیانات میں تضادات ہیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ہماری پٹیشن مسترد کردی ، ایف بی آر نے 5 ماہ پاناما لیکس پر نوٹس بھیجے اور اسپیکر بھی وزیراعظم کے بجائے ہمارے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے ان کے خلاف ریفرنس منظور اور وزیراعظم کے خلاف مسترد کیا، اسپیکر نے جواب دیا نواز شریف کی کوئی چیز پاناما لیکس سے تعلق نہیں رکھتی ، اسپیکر وزیراعظم کے بجائے ہمارے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما میں اربوں روپے کی چوری چھپائی گئی ہے، کچھ بھی ہوجائےاس بات کے لئے اگرسڑکوں پر جانا پڑے تو بھی جائیں گے، یہ معاملہ ہرحال میں منطقی انجام تک پہنچے گا، حکومت غلط فہمی میں ہے کہ دھمکیوں سے عمران خان کو روک دیں گے، بنی گالہ آنے کی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، 24 ستمبر کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ یب ،ایف بی آر، ایف آئی اے تمام ادارے حکومتی ادارے ہیں، اداروں کی غلامی سے جمہوریت مستحکم نہیں ہوتی، جمہوریت کے لئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہیں، جمہوریت کوبچانا ہے تو جمہوری اداروں کوبچانا پڑے گا، اسپیکرنے وہ ریفرنس نہیں بھیجا جس میں اربوں روپے باہربھیجنے کی نشاندہی کی گئی، اسپیکر کے اقدام نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 24 ستمبرکورائیونڈ میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنے کا اعلان کرکھا ہے۔