پیر, 25 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے بی ایڈ پروگرام کو ایچ ای سی کے نئے روڈ میپ کے مطابق بنا دیا اور داخلوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ایچ ای سی نے ایک سالہ بی ایڈ پروگرام کو چار سال کے دورانیہ میں بدل دیا ہے تفصیلات کےمطابق کے لئے ایف اے /ایف ایس سی کی اہلیت مقرر کی ہے ، ایم اے /ایم ایس سی، بی ایس اور چار سالہ بی اے (آنرز) سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ پاس کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے ڈیڑھ سالہ دورانیہ کا نیا بی ایڈ پروگرام بھی شروع کردیاہے ۔

 

یونیورسٹی نے ڈیڑھ سالہ اور چار سالہ دونوں بی ایڈ پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے جس میں داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے 44اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پرفیسر انوار احمد زئی نے تمام کارکنا ن اور اراکین بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 14اگست تک اپنے لباس پرپاکستان کے پرچم کی علامت کو نمایاں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ وہ جگہ ہے جہاں سے طلبہ اور نوجوانوں کامسلسل رابطہ ہے اس لئے یہاں آنے والے افراد کے لئے بورڈ کے کارکنان کی جانب سے یاد دہانی کا پیغام بھی ہوگاکہ ہمیں ملک کے پرچم کوسینے سے لگا کر رکھنا ہے او ر اسکی سر بلندی کے لئے محنت و دیانت سے کام کواپنا شعار بھی بنانا ہے۔

 

مراسلے میں بورڈکے ساتھیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یومِ آزادی کوبھی قوم کی امنگوں کے مطابق منائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بورڈ کی عمارت کو سجایا جائے گااور اس سے قبل 12اگست کو بورڈ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب بھی منعقد ہوگی جسے بورڈ ایپکا ایونٹ نے مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تقریب کی اجتماعی صدارت حالیہ امتحانات میں خصوصی طلبہ کے گروپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ مشترکہ طور پر کریں گے

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے سال اول و دوم پرائیوٹ کے امتحانی فام جمع کرانے کی تاریخ میں 200روپےلیٹ فیس کے ساتھ 11اگست سے 22 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈ برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

امتحانی فیس3500 روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 200روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسی جانب اسلام آباد کمپس کے طلبا و طالبات کے لئے بھی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15اگست سے 30اگست تک توسیع کردی گئی ہے

  • ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسرڈاکٹرخالدعراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام (2016-17)کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔

    ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ 11 اور12 اگست کو داخلہ کمیٹی کے آفس سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کرانے کے بعد دوپہر 02:30 تاشام 7بجے تک اپنی داخلہ فیس جامعہ کراچی میں واقع یوبی ایل کیمپس برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبا پروفیسر ڈاکٹر سید انصر رضوی کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ12 اگست2016 ء کی صبح 10بجے جشن آزادی واک منعقدکی جارہی ہے ۔جس میں مسجل، روسائے کلیہ جات،تمام اداروں کے ناظمین، صدور شعبہ جات ، اساتذہ، طلباوطالبات اورغیر تدریسی ملازمین شرکت کرینگے ۔

 

مذکورہ واک شیخ الجامعہ ،پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرکی قیادت میں آزادی چوک سے شروع ہوکر ایڈمنسٹریشن بلاک پرختم ہوگی۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرپرچم کشائی اورخطاب بھی کرینگے ۔بعد ازاں جشن آزادی کی مناسبت سے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(اسالم آباد)وزیراعظم آفس اسلام آباد میں میں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں ملکی داخلی و سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ کوئٹہ دھماکے کے بعد حالیہ فیصلوں پر غور اورسیکیورٹی اداروں کے عزم اور قربانیوں کو سراہا گیا۔

 

اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے جائزے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ٹاسک فورس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمایندے اور متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہ شامل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور موثر عمل درآمد کے لیے کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے نتیجہ خیز اور بروقت ایکشن یقینی بنائیں۔

 

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی زیر صدارت ویمن یونیورسٹی باغ کی سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر حلیم خان،وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ،ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اراکین سینیٹ نے شرکت کی۔

سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطہ کے لیے تعلیم ایک نیو کلیئر پاور جیسی حیثیت رکھتی ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جوتعلیمی میدان میں آگے ہوں باغ یونیورسٹی کے قیام میں سردار قمرالزمان خان کا بڑا کردار ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اگر 20سال بعد بھی کوئی ثابت کر دے کہ یہاں ایک بھی تقرری رشوت یا میرٹ سے ہٹ کر ہوئی ہے تو وہ اپنی رقم مجھ سے سو گنا زیادہ لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ یہاں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں لیکن درحقیقت یہ ایک پرامن علاقہ ہے اس لیے ہماری خواہش تھی کہ ہم قلم لیکر دہشت گردی فرقہ پرستی ناانصافی اور جہالت کے خلاف کھڑے ہوں جس میں کامیاب رہے ، میں اپنے حکمرانوں کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ تعلیم کے فروغ میں دلچسپی لیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ترقی کرسکیں اجلاس سے قبل کوئٹہ بم دھماکہ اور کشمیر کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یوتھ پارلیمنٹرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں اور ہمیں نوجوانوں کے درمیان برداشت اور دوسروں کو عزت دینے کی روایت کو قائم کرنا ہے۔

 

ان کا کہنال تھا کہ گالیوں کا رواج 2013 میں پروان چڑھا، کیا ہم اپنی نوجوان نسل کو یہ تربیت دے رہے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ کوئی بھی طالب علم پارلیمنٹ میں انٹرن شپ کرنا چاہے ہم خوش آمدید کہتے ہیں، نوجوانوں کی تربیت کے لئے ہم نے یوتھ پارلیمنٹرین کورسز کا اہتمام کیا۔

 

انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت جو بھی ممبر قومی اسمبلی کارکردیگ نہ دکھائے تو اسے ووٹ نہ دیں، جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری اعلامیہ میں بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم 2017 کے ساتھ انرولمنٹ کارڈ کی فوٹو کاپی منسلک کریں اور امتحانی فارم میں انرولمنٹ نمبر ضرور درج کریں بصورت دیگر فارم قابل قبول نہیں ہوں گے ۔

اسی طرح سالانہ امتحانات برائے 2016 کی مارک شیٹ کی وصولی کیلئے بھی اسکول کے سربراہان یا ان کے نمائندے اتھارٹی لیٹر ساتھ لائیں اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ انرولمنٹ سیکشن سے تصدیق بھی کروا لیں اس کے بغیر امتحانی فارم اور مارک شیٹ کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد )وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے دوران وزیرداخلہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے شرکا کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا اور صحافیوں سمیت 73 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے