پیر, 25 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

  • ایمزٹی وی(راولپنڈی)عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں تاہم اس دوران وہاں موجود ساؤنڈ سسٹم کے ایک کنٹینر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف احتساب تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکال رہی ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی کی سربراہی عمران خان کریں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن اپنے رہنماؤں کی قیادت میں لیاقت باغ پہنچیں گے جہاں عمران خان خطاب کریں گے اور اس کے بعد یہ ریلی اسلام آباد کی جانب گامزن ہوجائے گی۔ عمران خان شاہ دی ٹالیاں، ناز سینما اسٹاپ، چاندنی چوک اور پھر اسلام آباد فیصل چوک پر خطاب کریں گے-

    تحریک انصاف کی ریلی کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کئے گئے ہیں، ریلی کے تمام راستے متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جب کہ ریلی کے اندر سیکیورٹی کے فرائض پارٹی کے کارکن سرانجام دیں گے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت میٹرو سروس بند کر دی ہے۔ اسلام آباد کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحتلاؤڈ اسپیکر کے استعمال، آتش بازی ، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہوگی ۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک احتساب ریلی نکالی جارہی ہے لیکن پنجاب حکومت ریلی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف احتسان تحریک شروع کررکھی ہے جس کے تحت گزشتہ ہفتے پشاور سے اٹک تک ریلی نکالی گئی تھی

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) افغانستان میں کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ افغان قبائلی عمائدین کے ساتھ راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، عملے کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے گھروں پر روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب افغان میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھی پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کی اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کو پاک افغان سرحد پر قبائلی عمائدین کے حوالے کیا گیا، عملے کو فاٹا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے میں کرنل (ر) شفیق الرحمان، کرنل (ر) صفدر حسین شامل، کیپٹن (ر) صفدر اشرف، فلائیٹ انجینئر ناصر محمود، کریوچیف محمد کوثر اور روسی نیوی گیٹر سرگئی سیوسیتی نوف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت کا ایم آئی سیون ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے روس جا رہا تھا کہ فنی خرابی کے بعد ہیلی کاپٹر کو افغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی، لینڈنگ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ عملے کے 6 افراد کو طالبان کا ایک گروپ اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

ایمزٹی وی(کوئٹہ)سریاب روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران 2 سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

 

ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست کے روز تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شہر میں 2 ماہ کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق جشن آزادی کے روز وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند رہے گی اور اس کا دورانیہ صبح 6 بجے سے دن 12 بجے تک رہے گا۔

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ اسپیکر کے لیے استعمال، آتش بازی، اسلحہ نمائش اور جلسے جلوسوں پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائر کردی گئی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے جب کہ جن مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا ان میں ریڈو زون، ایمبیسی روڈ، یونیورسٹی روڈ، تھرڈ ایونیو، فورتھ ایونیو، مری روڈ، جناح ایونیو اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی)جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں نئی انتظامی بلڈنگ کے سامنے ایک پروقاراورآزادی کے شایان شان تقریب کا آغازصبح ساڑھے 7بجے ہوگا۔

7بجکر40منٹ پرتلاوت قرآن کریم، 7 بجکر 45 منٹ پرایک منٹ کی خاموشی اور7 بجکر46 منٹ پرہدیہ نعت پیش کیاجائے گاجبکہ 7 بجکر50 منٹ پر شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر پر چم کشائی کرینگے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصراساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے۔ آخرمیں وطن عزیزکی سلامتی ،سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(کراچی)جامعہ کراچی میں ڈاکٹرجمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب14اگست کو دوپہر2 بجے نزد ڈاکٹر محمود حسین لائبریری منعقد ہوگی۔ سابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرجمیل جالبی خصوصی طورپرلائبریری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اس موقع پرڈاکٹر جمیل جالبی کے صاحبزادے اور چیئرمین ایکسپورٹ پروسسنگ زون ڈاکٹر محمد خاور جمیل،شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصراوررجسٹرارپروفیسرڈاکٹرمعظم علی خان بھی خطاب کریں گے

۔واضح رہے کہ یہ کتب خانہ جدیدترین انداز میں تعمیرہوگا اوراس میں ایک ریسورس سینٹربھی بنایا جائے گا ۔ کتب خانہ نئے دور کے تمام علمی اورتحقیقی تقاضوں کو پوراکرے گااورمذکورہ لائبریری میں ایک لاکھ کتابیں اورقلمی نسخے شامل ہیں

ایمزٹی وی(کراچی)صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم جام مہتا ب حسین ڈہر نے سندھ پرو فیسرز لیکچرز ایسو سی ایشن کے وفد سے ملا قا ت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ اسکو لز کا لجز کے سربراہان کی ذمہ دا ر ی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی ادا روں کو بہتر طریقے سے چلائیں ،طالبعلمو ں کی تعلیم و تر بیت کے ساتھ ان کی حفاظت پر بھی تو جہ دیں وفد میں سپلا کے صدر سید مر تضیٰ اور سپلا کرا چی کے صدر فیرو ز الدین احمد صدیقی اور دیگر عہدیدا ر بھی مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ ریجنل ڈائر یکٹرز کا لجز کے لئے کسی سینئر افسر کو تعینا ت کیا جا ئے تا کہ کا لج کی سطح پر اساتذہ کے مسائل بر وقت حل ہو سکیں۔

ایمزٹی وی (فتح جنگ) سکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ کرنے پر دو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا یہ فیصلہ تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو ڈی ایس پی آصف مسعود کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں اے سی فتح جنگ نیلم سلطانہ ،فتح جنگ سرکل کے تمام تھانوں کے انچارج بھی شریک تھے ۔

 

اجلاس میں دیگر تعلیمی اداروں ،فتح جنگ بار ، بینکوں اور جیولر ی کی دکا نوں کے مالکان کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ادارہ بھی سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کرے گا پہلے اسے نوٹس دیا جائے گا اس پربھی عمل نہ کیاتو اسے سیل کر دیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)تحصیل گوجرخان میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبکہ اسکول کے سربراہوں کو ضلع بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سالانہ ترقی میں کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن مانیٹرنگ سیل پنجاب رانا عبدالقیوم نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے خواہاں ہیں ضلع راولپنڈی میں اس سال سرکاری تعلیمی اداروں کے گراف میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ذمہ دار اساتذہ و اسکول کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری نیو کیمپس میں ہوئی، ڈائریکٹر جنرل جامعہ خالد محمود راجہ نے اراکین سے حلف لیا۔ انہوں نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ادارے کی فلاح و ترقی کے لیے مزید عملی اقدامات کریں گے ۔

حلف اٹھانے والوں میں ناصر فرید، چوہدری محمد نذیر ، فاروق احمد شریف، ملک ظہور احمد، عباس گنائی، محمد تزہر، عدیل اکبر ، ثمینہ بلال، حمیرا اسلام اور ثناء مرزا شامل ہیں، نصیر عباسی اور ارسلان خورشید کا بطور آڈیٹر انتخاب کیا گیا ہے