Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق اور تجدید کا عمل شروع کردیا۔ جس کے لئے 136 رجسٹریشن آفیسرز کو تعینات کردیا گیا ہے، انتخابی فہرستوں کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب میں 42، بلوچستان میں 32، سندھ میں 29، خیبر پختونخوا میں 25، فاٹا میں 7 اور اسلام آباد میں ایک آفیسر تعینات کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ ہے، ووٹر لسٹوں میں تصدیق میں نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے گا جب کہ وفات پانے والے افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تصدیق اور تجدید کے عمل کے ذریعے ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ اضافے کے بعد 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ انتخابی فہرستون کی تصدیق و تجدید کا عمل 29 اگست تک جاری رہے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرک کے امتحانات میں اعزازی نمبر حاصل کرنے والی ہونہار غریب طالبہ کو 5 لاکھ روپے انعام کے ساتھ مفت گھر فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چکوال کی کچی بستی میں جھگی میں رہنے والی ہونہار طالبہ نرگس گل سے ملاقات کی اور راولپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات میں 1004 نمبر لینے پر نرگس گل کو مبارکباد دی اسکول کی ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نرگس کو 5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا، شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے نرگس گل کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلبہ لاہور یا چکوال جہاں چاہے گی اسے گھر کے کر دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نرگس گل کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی، یہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے، جھگیوں میں رہنے والی اس بچی نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں۔
ایمزٹی وی(کوئٹہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ دھماکے میں شہید نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان کے بچوں کو اپنے یونیفارم پر لگا قومی پرچم ہٹا کر تحفے میں دے دیا۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید کیمرہ مین کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے یونیفارم پر لگا پاکستانی بیج اتار کر تحفے میں دے دیا جب کہ انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کی تلافی ممکن نہیں لیکن آپ کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، شہزاد پاکستان کا شہید ہے اور پاک فوج اپنےشہدا کو کبھی نہیں بھولتی۔ واضح رہے کہ 8 اگست کو سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا اور صحافیوں سمیت 73 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہیں۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک کی داخلی و سلامتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) پاکستان میں چلنے والے پاک ترک اسکولز کے 28 ترکش پرنسپلز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پاک ترک اسکولز عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولز کے 28 ترکش پرنسپلز صاحبان کو ہٹا کر ان کی جگہ پاکستانی وائس پرنسپلز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت اسکول چلائے جارہے ہیں جب کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی جلد تبدیلیاں کی جائیں گی اور پرنسپلز کی سبکدوشی حکومت کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ترک وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے درخواست کی تھی کہ جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے تحت پاکستان میں چلنے والے تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے جب کہ انہوں نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد پاکستان کی جانب سے اردگان حکومت کو ملنے والی حمایت کا خیرمقدم بھی کیا تھا۔
ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) شہر اور گرد و نواح میں ہونے والی طوفانی بارش اور زالہ باری کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں اور گرد و نواح میں علی الصبح ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں اور بوسیدہ دیواروں کے گرنے، درخت اکھڑنے اور سائن بورڈز گرنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے جب کہ مختلف واقعات میں اب تک 3 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہورہی ہیں اور ماہرین اس کی وجہ موسمیاتی تغیرات کو قرار دے رہے ہیں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کی۔ اس موقع پر شرکا کو ملک کی داخلی و خارجی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے ہدایت کی کہ کور کمانڈرز اور انٹیلی جنس ادارے کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں اور تمام فوجی کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری مدد فراہم کریں اور خاص طور پر صوبائی سیکیورٹی اداروں کو تربیت، منصوبہ بندی اور وسائل فراہم کئے جائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو پوری قوت سے ختم کیا جائے، کوئٹہ حملہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے تاہم مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی اور پاک فوج کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کے سینئر پرفیسر ڈاکٹر ناصرسلمان نے فیکلٹی آف ایجوکیشن (تعلیم) کے ڈین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ناصرسلمان کو ڈاکٹر شگفتہ کی جگہ دی گئی ہے جنہیں گورنر سندھ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے گورنر سے ان کی سبکدوش کی درخواست کی تھی
یمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے ایم اے پریوس اور فائنل (پرائیوٹ و ریگولر) کے سالانہ امتحانات2015 کا امتحانی شیڈول جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق امتحانات 10 تا 20 اگست 2016منعقد ہونگے،
واضح رہے کہ امتحانات دوپہر2:00 بجے تا 5:00 شام جبکہ جمعہ کے روز دوپہر2:30تا 5:30 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے۔
ایم پریوس اور فائنل (ریگولرو پرائیوٹ) کے امتحانات میں تقریبا 11100 طلبا و طالبات شریک ہورہے ہیں۔
علاوہ ازیں تمام امیدوار وں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلبا و طالبات جنہیں۸ اگست ۶۱۰۲ ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے وہ 9 اگست کو صبح 9:00 بجے تا شام6:00 بجے جبکہ 09 اگست کو صبح9:00 تا دوپہر ایک بجے تک ایڈمٹ کارڈ کی کاپی اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اصلی رسید، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اصل رجسٹریشن کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ لازما ساتھ لانا ہوگا
ایمزٹی وی(تعلیم) حیاتیاتی مواد کو گیس میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی پرپہلی بین الاقوامی ایکسپو اور کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی ، کانفرنس کاانعقادپاکستان میں اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ا دارے (UNIDO) اورپاک امریکہ سینٹر برائے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی نے کیا ۔
کانفرنس کا اختتام اسلام آباد بائیوماس اعلامیہ پر ہوا جس میں تمام اسٹیک ہولڈ رز کو پاکستان میں بائیو ماس کو گیس میں تبدیل کرنے کی ترویج پر زور دیاگیا۔آخر میں مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے