Reporter SS
ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیرمین رضاربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ایف 16 طیاروں کی خریداری پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا امریکا یہ بات تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت ضروری ہے اور امریکی کانگریس نے طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی لیکن دفاعی کمیٹی میں رکاوٹیں ہیں اور اسی وجہ سے 3 ماہ سے امریکا سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں تاہم امریکا میں پاکستانی سفیر اس معاملے پر کانگریس سے رابطے میں ہیں۔ سرتاج عزیزکا مزید کہنا تھا مئی سے 3 جون تک واشنگٹن میں پاک امریکا دفاعی گروپ کی میٹنگ ہے جس میں ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا معاملہ زیربحث آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی نے کوشش کی پاکستان کوایف 16 طیارے نہ مل سکیں اور اگر امریکا، بھارت تعلقات ایسے ہی بڑھتے رہے تو ہمارے پاس بھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ جب کہ دوسری جانب چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی امریکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دی گئی دعوت پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور سے لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے جب کہ نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے رد کردیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاورمیں ضمنی الیکشن میں کامیاب ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاورکے باشعورعوام نے منفی سیاست کومسترد کردیا، (ن) لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پرکھلے اعتماد کا اظہارہے جب کہ عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکوترقی یافتہ اورپرامن صوبہ بنا کردم لیں گے، امید ہے ارباب وسیم عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں گے،نیاخیبرپختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کوعوام نے رد کردیا۔ واضح رہے کہ غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارارباب وسیم نے میدان مارلیا۔
ایمزٹی وی (تعلیم)وحید الرحمن (یاسر رضوی)کی شہادت کو ایک برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہید کے خاندان کی کفالت نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ سراپا اجتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وحید الرحمن (یاسر رضوی)کی شہادت کو ایک برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہید کے خاندان کی کفالت کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں اجلاس ہوا۔اس موقع پراساتذہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وعدوں کے باوجود شہید کے خاندان کو کوئی امدادی چیک بھی نہیں دیا ،کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کے ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں یہ بات اٹھائی گئی تاہم اجلاس میں بھی کوئی حتمی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا جس کے باعث اساتذہ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی اس بات کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں کہ اگر 18 مئی تک شہید کے خاندان کی مالی کفالت نہ کی گئی تو19 مئی سے شروع ہونے والے شعبے کے سیمسٹر امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔
ایمزٹی وی (تعلیم)محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بایو میٹرک حاضری کی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق صوبہ سند ھ میں اس وقت 5939 اساتذہ غیر حاضر نکلے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 1085 اساتذہ کو مفرور قرار دے دیا گیا اور ان اساتذہ کی تنخواہیں بھی روک لی گئی ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلی بارسانپوں کے زہر سے اینٹی باڈیزویکسین تیارکرلی جو جانوروں پر تجربے کے بعد انسانوں پر بھی آزمائی جائے گی ، ویکسین ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا میں قائم کی جانے والی سیروبیالوجیکل لیبارٹری میں تیار کی گئی ہے جہاں مستقبل میں پولیو، فلو، ہیپاٹائٹس اور سگ گزیدگی کی بھی ویکسین تیارکی جاسکے گی۔ یہ بات ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے جمعرات کو یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانپوں سے نکالے جانے والے زہر کوگھوڑوں میں انجکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے جس کے بعدگھوڑوں کے جسم میں زہر کے خلاف بننے والی اینٹی باڈیزنکالی جاتی ہے جس سے سانپ کے کاٹے کا علاج ممکن ہوگیاہے۔ اس موقع پر سیروبیالوجیکل اینمل لیب کے ڈاکٹر ضمیر احمد ،ڈاکٹرشوکت علی سمیت دیگر بھی موجود تھے، وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخاں کی ہدایت سیروبیالوجیکل لیب قائم کی ہے جہاں سب سے پہلے سانپ کے کاٹے کے علاج کی ویکیسن (اینٹی اسینک) تیار کی ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے انسداد بے نامی بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا۔ جس کے مطابق جعلی اور فرضی ناموں پر خریدی گئی جائیداد بے نامی کہلائے گی۔ وفاقی حکومت بے نامی جائیداد کو ضبط کر سکے گی۔ کمپنی کے ڈائریکٹرز، ٹرسٹیز اور پارٹنرز کے نام خریدی گئی جائیداد بے نامی نہیں ہو گی جب کہ بیوی، بچوں، بہن بھائیوں اور ظاہر اثاثوں سے خریدی گئی جائیداد بے نامی نہیں ہو گی۔
دستاویز کے مطابق بے نام دار کو ایک سے سات سال تک کی سزا سنائی جا سکے گی جبکہ جائیداد کی مالیت کا 25 فیصد جرمانہ بھی لگایا جا سکے گا۔ جعلی کاغذات پیش کرنے والے پر چھے ماہ سے 5 سال تک کی قید کی سزا اور جائیداد کی قیمت کا دس فیصد جرمانہ لگایا جا سکے گا۔ قانون کے مطابق ڈرائیوروں اور ملازمین کے نام پر بنک اکائونٹس کھلوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بے نامی بنک اکاونٹس میں پکڑی جانیوالی تمام رقم ضبط کر لی جائے گی۔ قانون کا اطلاق منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد اور کیش پر ہو گا
ایمزٹی وی(بلوچستان)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے وکلاء سانحہ 12 مئی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں۔ تفصیلات کے مطابق وکلاء کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ، سیشن کورٹ کچہری سمیت صوبے بھر میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا، اس دوران کوئی وکیل عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنا۔ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور بار رومز پر سیاۃ پرچم لہرائے گئے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے بھلانا نامکمن ہے۔
وکلاء کا سانحہ بارہ مئی کے خلاف عدالتی بائیکاٹ سائلین کے لئے پریشانی کا باعث بنا۔ عدالتوں میں زیرالتواٰ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث دوردراز علاوں سے آئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت ایک ارب، 30 کروڑروپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، 5 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے ملک بھرمیں چینی دال ، آٹا، کھجوریں، گھی، بیسن، چنا، چاول، دودھ، مشروبات سمیت ایک ہزار سے زائد اشیا پر 5 فیصد سے15فیصد تک سبسڈی دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری کے بعد رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا،رمضان پیکیج رمضان مبارک سے ایک ہفتہ قبل نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اعلان کے موقع سے شروع کرنے کی تجویز پر غورکیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان پیکیج کا مقصد عام صارفین کو مصنوعی مہنگائی سے بچانا اور اس کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، پیکیج کو مانیٹرکرنے کیلیے آپریشن روم بنایا جائیگا تاکہ عام آدمی کو فوائدپہنچ سکیں۔
ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 8 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ایک لاکھ 36 ہزار 500 ووٹرز کے لئے 98 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے دوران 4 ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے مطابق آر اوز اور ڈی آر اوز کی درخواستوں پر حلقے کے 24 پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے۔ پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 15 امیدوار میدان میں ہیں تاہم (ن) لیگ، تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ارباب اکبر حیات کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ایمزٹی وی(تعلیم) راولپنڈی کے ناظم راجہ رمیض حسن کی زیرصدارت اصغر مال کالج میں قومی پری بجٹ پر اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانجمن طلبا اسلام کے ترجمان وقار علی کا کہنا تھا کہ انجمن طلبا اسلام نے ہائر ایجو کیشن کمیشن کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 5فیصد کرنے کامطالبہ کیا ہے جبکہ 22مئی کوقومی پری بجٹ کانفرنس کابھی اعلان کیا ہے۔ جس میں تعلیمی مسائل پر روشنی ڈالنے کے لئے ماہرین تعلیم ،اساتذہ اور طالبعلم رہنما ملک بھر سے شرکت کریں گے۔