منگل, 26 نومبر 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن بورڈکےتحت بارہویں جماعت ریگولرو پرائیوٹ کےایڈمٹ کارڈزجاری کردیئےگئے۔

ایڈمٹ کارڈز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے گئےہیں۔بورڈکی جانب سے طلبا و طالبات کوہدایت دی گئی ہےکہ وہ بورڈکی آفیشل ویب سائٹ سےڈائون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ پرائیوٹ امیدواروںکی رول نمبر سلپ انکےدیئے گئے پتے پر ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہےوفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کاآغاز14جون سے ہوگادونوں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہونگےپہلے گروپ کا پرچہ 8:00بجے جبکہ شام کا پرچہ2:00بجے ہوگا۔
تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز میں امتحانات سے آدھا گھنٹہ قبل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میرپور : آزاد اینڈ جموں کشمیرانٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈکےتحت بارہویں جماعت ریگولرو پرائیوٹ کے ایڈمٹ کارڈزجاری کردیئے۔

ایڈمٹ کارڈز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے گئےہیں۔بورڈکی جانب سے طلبا و طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرستے ہیں جبکہ پرائیوٹ امیدواروںکی رول نمبر سلپ انکےدیئے گئے پتے پر ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے: آزاد اینڈ جموں کشمیر بورڈ کے تحت ر بارہویں جماعت کے امتحانات کاآغاز18جون اورگیارہویں جماعت کے امتحان 6 جولائی سے ہوگادونوں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوگا پہلے گروپ کا پرچہ8:30بجے جبکہ شام کا پرچہ1:30بجے ہوگا جبکہ جمعۃ المبارک کوشام کا پرچہ 2:30 بجے ہوگا۔

تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز میں امتحانات سے آدھا گھنٹہ قبل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گجرانوالہ : گجرانوالہ تعلیمی بورڈکے تحت بارہویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے۔

ایڈمٹ کارڈز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے گئےہیں۔بورڈکی جانب سے طلبا و طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بورڈ کی آفیشل ویب سائت سے ڈائون

لوڈ کرستے ہیں جبکہ پرائیوٹ امیدواروںکی رول نمبر سلپ انکےدیئے گئے پتے پر ارسال کردی گئی ہے۔

یا د رہے گجرانوالہ بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات کاآغاز18جون سے ہوگا۔دونوں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوگا پہلے گروپ کا پرچہ8:30بجے جبکہ شام کا پرچہ 1:30بجے ہوگا جبکہ جمعۃ المبار ک کوشام کا پرچہ 2:30 بجے ہوگا۔

تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز میں امتحانات سے آدھا گھنٹہ قبل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : پاکستانی صارفین کے لیےچینی موبائل کمپنی نےایف سیریز کا ’ایف 21 فائیو جی پرو‘ پری آرڈر فروخت کے لیے پیش کردیا۔

اوپو پاکستان کی جانب سے تین جون کو ’ایف 21 فائیو جی پرو‘ کی آن لائن قبل از وقت فروخت کا اعلان کیا گیاتھاساتھ ہی کمپنی کی جانب سے پیشگی بکنگ کروانے والوں کے لیے ڈسکاؤنٹ اور گفٹ کا اعلان بھی کیا۔

کمپنی نے فون کے پری آرڈر فروخت کرنے والے صارفین کے لیے ساڑھے تین ہزار روپے کی رعایت کے علاوہ ایک گفٹ پیک کا بھی اعلان کیا۔کمپنی کے مطابق فون کو براہ راست کمپنی یا دوسری ویب سائٹس سے پری آرڈر کیے جانے پر صارفین کو خصوصی گفٹ دیا جائے گا۔

’ایف 21 فائیو جی پرو‘ کو کمپنی نے 69 ہزار 999 روپے میں پری آرڈر فروخت کے لیے پیش کیا ہے اور کمپنی کا یہ پہلا فون ہوگا، جس میں ڈوئل آربٹ لائٹس دی گئی ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل میکرو اور تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہےساتھ ہی موبائل کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے

اس میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری 33 واٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کی فل بیٹری صرف 63 منٹ میں چارج کی جا سکتی ہے۔بیٹری کے حوالے سےکمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’ایف 21 فائیو جی پرو‘ کو محض پانچ منٹ تک چارج کرنے کے بعد تین گھنٹے تک فون کالز کی جا سکتی ہیں۔

فون کو 8 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم اس میں میموری کی حد 128 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’ایف 21 فائیو جی پرو‘ کو پاکستان میں عام فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ ماہ کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔

 

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے دسویں کانووکیشن کےلیے ریہرسل کی تاریخ مقرر کردی

تفصیلات کےمطابق 15جون 2022 کو ہونے والی دسویں کانووکیشن کے لیے طلبہ وطالبات کی ریہرسل کی تاریخ مقرر کرلی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق طلباکی ریہرسل13اور14 جون 2022 کو رکھا گیاہے۔

ریہر سل کے لیے گلگت کیمپس کے بی ایس 2015-2019،2016-2020، ماسٹرز 2017-2019،2018-2020 ایم بی اے 2015-2019،2016-2019،2017-2020، ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی سمیت سب کیمپسز کے تمام فارغ التحصیل طلبا اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ریہرسل کے اختتام پر طلبا کو اپنا اور اپنے ساتھ لانے والے مہمان کا دعوت نامہ اور گون بھی وصول کرینگے۔ریہرسل میں شامل نہ ہونے والے طلبہ و طالبات کو گون اور کانوؤ کیشن میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھی مہیا نہیں کیاجائے گا۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ2022ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق امیدواروں کیلئے ڈبل فیس بمعہ 500جرمانے کے ساتھ آن لائن پورٹل21تا24جون2022تک کھلا رہے گا۔

امتحانات 27جولائی 2022ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ  www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نےگریجویشن سال2021 کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق گریجویشن کے ضمنی امتحانات میں مجموعی طور پر1067طلبہ وطالبات شریک ہوئے۔جن میں 879طلبا ضمنی امتحانات پاس کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 188طلبا امتحانات پاس کرنے میں ناکام رہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق طلبا کے مارکس شیٹس متعلقہ امتحانی مراکز میں بھیج دیئے جائیں گے۔

تمام طلبہ و طالبات مارکس شیٹ کے حصول کیلئے امتحانی مراکز سے رابطہ کریں۔

لاہور: کرکٹرز کو گرمی سے بچانے کے نسخےتیارکرلیے گئے جب کہ پانی کے زیادہ وقفے ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں ہونا تھی مگر کورونا کیسز کی وجہ سے ملتوی ہوگئی، بعد ازاں اسے رواں ماہ راولپنڈی میں ری شیڈول کیا گیا، عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے سیریز کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں نئی پچز کی تیاری کا کام جاری ہے۔

لہٰذا آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کے مقابلے ملتان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا،ملک کے گرم ترین شہروں میں سے ایک میں 50اوورز فارمیٹ کے میچز کا فیصلہ بڑی حیرت سے دیکھا گیا،شدید گرمی کا مقابلہ کرنے کیلیے تینوں ون ڈے شام 4 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، میچ کے دوران پانی کے اضافی وقفے رکھے گئے ہیں، کرکٹرز خود کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے آئس کالر کا استعمال بھی کریں گے۔

ان تمام تر تدابیر کے باوجود تقریباً 45 ڈگری کی سخت گرمی کھلاڑیوں کیلیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگی، زیادہ مسئلہ پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کے فاسٹ بولرز اور فیلڈرز کو پیش آئے گا،اسٹیڈیم کے اسٹینڈز پر چھتیں ضرور ہیں لیکن اگلی نشستوں پر پڑنے والے دھوپ شائقین کو برداشت کرنا ہوگی۔

بہرحال شدید گرم موسم میں پہلے بھی چند میچز تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، 2002 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم شارجہ میں آسٹریلیا کیخلاف ایک اننگز میں 59 اور دوسری میں 53 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی تو درجہ حرارت 50تھا،اسی سال انضمام الحق نے لاہور کی چلچاتی دھوپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرپل سنچری بنائی۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 2017 میں کولکتہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں مقابل ہوئیں تو اس وقت ٹمپریچر 43 ڈگری تھا۔

لاہور: ایوان صدر نے دنیا کے کم عمرترین کوہ پیماشہروز کاشف کودعوت دے دی۔

میڈیا زرائع کے مطابق کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے تصدیق کی ہےکہ 13 جون کو صدر عارف علوی سے ملاقات کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

شہروز کاشف حال ہی میں تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سر کرکے نیپال سے لاہور لوٹے ہیں، انہوں نے اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرچکے ہیں جس میں ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو شامل ہیں۔

قبل ازیں شہروز کاشف کے والد نے حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامیابیوں کاکریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن کوئی سرپرستی نہیں کرتا۔

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ایک روزہ میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

میچز کے ٹکٹس بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے، شہریوں کی سہولت کے لیےفاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس بطور براڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں سمیت ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔