منگل, 26 نومبر 2024

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹرخزاں 2021ءبی ایس،ایم ایڈاوربی ایڈکےامتحانات کااعلان کردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی ناظم حیدرآباد نیاز علی ماکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تحت سمسٹر خزاں 2021ء بی ایڈ ، ایم ایڈ اور بی ایس کے امتحانات 25اپریل سے شروع ہونگے

اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں شریک ہو نے والوں کے لیے سلپ اور ایڈ مٹ کارڈ ارسال کردیے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملے ہوں تو وہ سی ایم ایس پورٹل پر آسانی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اس طرح کے پرنٹ آؤٹ امتحانی مراکز پر قابل قبول ہو نگے۔

علاقائی ناظم نیاز علی ماکا نے مزید کہا ہے کہ فائنل امتحانات کنٹرولر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانات کرونا وبا سے بچاؤکی ایس او پیز کے تحت کرائے جائیں گے لہٰذا کوئی بھی امیدوار ماسک کے بغیر نہیں آئے گا اور امتحان گاہ میں جانے سے قبل سینیٹائز راستعمال کرایا جائیگاہدایات میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنا شناختی کارڈضرور ساتھ لائیں جبکہ امتحان گاہ میں کسی کو موبائل فون لانے اور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کابل : کابل کے ایک ہائی اسکول دھماکوں سے لرزاٹھا

Kabul: Three blasts rock boys' school in Shiite Hazara neighbourhood of  Afghan capital

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کے ایک اسکول میں یکے بعد 3 دھماکےسے اسکول لرزگیا۔

دھماکےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔

Blasts hit Kabul high school, causing casualties

دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرناکہ بندی کردی ہےاورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

At least 4 killed, 14 injured after blasts rock school in Kabul: Report |  World News - Hindustan Times

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہےجبکہ بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ اہم ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ کچھ پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اہم ہے، کھلاڑی پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

کپل دیو کا کہناتھا کہ میری رائے اہم نہیں ہے، دونوں ملکوں کی کرکٹ کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ ضروری ہے لہٰذا ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

لندن: برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) پرایک علیحدہ سیکنڈری کورس تشکیل دیا گیا ہے۔

جسے جی سی ایس ای کے تحت پڑھایا جائے گا۔ اس کا آغاز 2025 سے کیا جائے گا۔

وزیرِتعلیم ندیم زہاوی نے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فطری تاریخ کے نئے کورس کے تحت نوجوان طالبعلموں کو ہمارے سیارے، اس کے ماحول اور تحفظ پر انتہائی گہرائی سے سائنسی بنیادوں پر تعلیم فراہم کی جائے گی۔‘

ندیم زہاوی نے کہا کہ متعلقہ اساتذہ کو سال 2023 سے باقاعدہ تربیت اور تدریس فراہم کی جائے گی اور توقع ہے کہ 2025 تک اسے مکمل طور پر رائج کردیا جائے گا۔ اس طرح یہ برطانوی سیکنڈری اسکول کا پہلا کورس ہے جو صرف ماحولیات اور کلائمٹ چینج کے لیے مختص ہوگا۔

برطانوی محکمہ تعلیم نے بھی کہا ہے کہ اس بھرپور کورس میں فطرت، اس کی تاریخ طلبا و طالبات میں خردنامیوں سے لے کر سیارے کے بڑے جاندار کا شعور اور ان کی بقا کی اہمیت بڑھائے گی۔ دوسری جانب وہ قیمتی جنگلی حیات، ماحول اور اطراف کے تحفظ اور پائیدار ماحول دوست ترقی کے متعلق جان سکیں گے۔

اگرچہ کورس کی تفصیلات طے کرلی گئی ہیں،تاہم اب امتحانی طریقہ کار اور بورڈ وغیرہ کا تعین کرنا باقی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ خود یورپی اور برطانوی نوعمر طالبعلموں میں کلائمٹ چینج پر تشویش میں اضافہ ہورہا ہے اور نئی نسل اس سے آگہی کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ اب بھی برطانوی نصاب میں کلائمٹ چینج اور ماحولیات پر تدریس فراہم کی جارہی ہے جو کی اسٹیج تھری سے شروع ہوتی کیونکہ عین اسی مقام سے سیکنڈری تدریس کا آغاز ہوتا ہے۔

لزبن: عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کےنومولود بیٹا انتقال کرگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں یہ بتانا پڑرہا ہے کہ ہمارے نومولود بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے‘

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے لکھا کہ ’یہ سب سے بڑا درد ہے جسے کوئی بھی والدین محسوس کر سکتے ہیں، صرف ہماری بچی کی پیدائش ہی ہمیں اس لمحے کو کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کی طاقت دے رہی ہے‘۔

رونالڈو نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں غیرضروری باتوں سے اجتناب کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور تمام ماہرانہ دیکھ بھال اور تعاون کے لیے ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ رونالڈو نے اکتوبر 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 28 سالہ پارٹنر جارجینا روڈریگز کے ساتھ جڑواں بچوں کی توقع کررہے ہیں۔

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےصوبے بھر کے4ہزارسےزائد فعال اسکول بند اور غیر فعال اسکولوں میں تعینات گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرے والے اساتذہ خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبے بھرکے غیر فعال اسکولوں کی فہرست جاری کی ہے۔ سندھ بھر میں 4ہزار901غیرفعال اسکول بند کرنے کافیصلہ کیا ہے جن میں 3ہزار 442 غیرفعال اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور برسوں سے تدریس نہ ہونے کے باعث ان اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ ان غیر فعال اسکولوں میں تعینات برسوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مھکمہ تعلیم سندھ کےذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے 60سے 65 فیصد اساتذہ اپنی حاضری پوری کررہے ہیں اور بچوں کو تعلیم کے زیور سےآراستہ کررہے ہیں جبکہ بعض اساتذہ اپنی حاضری بھی نہیں لگاتے اور گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بغیرحاضری لگائے اپنی تنخواہیں وصول کرنے والے اساتذہ کامحکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران کے گٹھ جوڑ ہے جبکہ 55 سے60فیصد غیر تدریسی عملہ بھی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہا ہے۔ دوسری جانب 1ہزار 459 گھوسٹ اسکولوں کابھی انکشاف ہوا ہے، جن میں کراچی سمیت بدین، دادو، گھوٹی، جیکب اآطاد، قمبر، میرپور خاص جامشورو کے اسکول شامل ہیں۔

 

لاہور: ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کےحوالےسےسری لنکاکرکٹ کوڈیڈلائن دےدی گئی ہے۔

2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ ایونٹ 27 اگست سے شیڈولڈ ہے۔

تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے اے سی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو27جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔

معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے صارفین کیلئے‘ڈائنمک اسٹوریز’ فیچر کی نئی سہولت فراہم کردی۔

سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپلی کیشن کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے تاکہ صارفین کا پلیٹ فارم سے تعلق مزید مضبوط ہوجائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق‘ڈائنمک اسٹوریز’ فیچر سے معمول کے اسنیپ چیٹ کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم نئے فیچر سے صارفین کیلئے فوری طور پر دنیا کی تازہ ترین خبروں تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق نیا ڈسکورفارمیٹ شراکت دار آر ایس ایس کی فیڈ استعمال کرتے ہوئے خود کار طریقے سے پبلیشر کے مواد کو استمعال کرکے اسٹوریز تیار کرتا ہے جبکہ ڈائنمک اسٹوریز کی سہولت ڈسکوور فیڈ میں دستیاب ہوگی جو فوری طور پر اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔

معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے صارفین کیلئے ‘ڈائنمک اسٹوریز’ فیچر کی نئی سہولت فراہم کردی۔

سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپلی کیشن کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے تاکہ صارفین کا پلیٹ فارم سے تعلق مزید مضبوط ہوجائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق‘ڈائنمک اسٹوریز’ فیچر سے معمول کے اسنیپ چیٹ کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم نئے فیچر سے صارفین کیلئے فوری طور پر دنیا کی تازہ ترین خبروں تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق نیا ڈسکورفارمیٹ شراکت دار آر ایس ایس کی فیڈ استعمال کرتے ہوئے خود کار طریقے سے پبلیشر کے مواد کو استمعال کرکے اسٹوریز تیار کرتا ہے جبکہ ڈائنمک اسٹوریز کی سہولت ڈسکوور فیڈ میں دستیاب ہوگی جو فوری طور پر اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : افغانستان کےفاسٹ بولرنوین الحق ٹریننگ کےلیےپشاورپہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق پشاور میں شاہین شاہ آفریدی کے جم میں ٹریننگ حاصل کر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوین الحق پاکستان میں اپنے نئے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے جم میں عموماً قومی کرکٹرز ٹریننگ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق افغانستان کی جانب سے 7 ایک روزہ اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھرصارفین کی سہولت کودیکھتےہوئےچیٹ کی آسانی پرکام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جسے" آرڈر " کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹول واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے شارٹ کٹ کا کام کرے گا۔

بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔

جیسا کہ اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیٹ ایکشن شیٹ میں "آرڈر" کے نام سے ایک نیا چیٹ شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا۔

دراصل اس فیچر کے تحت بزنس اکاؤنٹس کسٹمرز کے لیے اپنی پراڈکٹ کا آرڈر ترتیب دے سکیں گے، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے بزنس صارفین پروڈکٹ، مقدار اور قیمت مینشن کرکے اپنے کسٹمر کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔

فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا جائے گا جب کہ بعد ازاں ممکنہ طور پر اس فیچر میں ترمیم کرکے اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔