گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےطلبہ وطالبات کےلئےڈریس کوڈجاری کردیاہے۔
تنگ لباس،کھلے گلے والے کپڑے اور ہاف آستین پر پابندی ہو گی جبکہ کلاس روم میں پی کیپ اور سن گلاسز کی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جبکہ طالبات کےلئےگھٹنو ں تک لمبی قمیض ہونا لازمی ہے چوڑی داراورتنگ پاجامہ کی لمبائی بھی مناسب ہونی چاہیئے۔طالبات کو کھلےبالوں پر یونیورسٹی میں پابندی ہوگی۔طالبا ت کوہدایت کی گئی ہے کہ دوپٹہ اور حجاب پہنا جائے۔
شیخ الجامعہ نے ہدایات جاری کرتے ہو مزید کہا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
لاہور: وزارت عظمی کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنےکے بعد میاں شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور دفتر سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی اور اب ان کی جگہ نئے وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف میاں شبہاز شریف کی تصویر آویزاں کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 کے ترمیمی آئین کے مطابق پی سی بی پیٹرن ان چیف کی صوابدید ہے کہ وہ گورننگ بورڈ کے لیے کوئی دو نام تجویز کرتا ہے جس میں کسی ایک کو پی سی بی کی سربراہی سونپی جاتی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب ایپل صارفین ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔
WristChat واچ OS ایپ میں صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ ویب اے پی آئی (Web API) کا استعمال کرے گی۔
ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کا انٹرفیس SwiftUI کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
رسٹ واچ پر واٹس ایپ کیسے استعمال کیا جاسکے گا؟
رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہوجائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔
لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 45 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
کرکٹ کے حلقوں میں حسینیی کے نام مشہور محمد حسین نے 2 ٹیسٹ اور 14 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کافی عرصے سے جگر اور گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے تاہم پیرکی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
انہوں نے پسمندگان میں بیوہ ،ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔
سابق کپتان راشد لطیف ، مصباح الحق ،محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت کرکٹرز اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپاپرمیاں محمد اسلم نے محمد حسین کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں ۔
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجا پر تنقید کےنشترچلادیئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اپنے دور میں سوائے تقریروں کے کوئی کام کرکے نہیں دیکھایا، البتہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو تباہ کردیا ہے۔
سلمان بٹ نے کہا کہ مجھے بتائیں رمیز راجا نے بطور پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، جس پر انہیں سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو پروموٹ نہیں کیا گیا تو چیزیں جوں کی توں رہیں گی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ایک فرنچائز کے پاس مکمل وکٹ کیپر موجود نہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کے دور میں فرنچائز معاملات میں بھی شکوک و شبہات رہے۔
سلمان بٹ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ رمیز راجا خود عہدہ چھوڑ دیں نہیں تو انہیں بھی جلد ہٹادیا جائے گا۔
ویب ڈیسک: رمضان المبارک آتے ہی لوگوں میں ٹھنڈےمشروبات کااستعمال عام ہوجاتا ہے۔
افطار کادسترخوان مشروبات اور کولڈرنکس کے بغیر پھیکا پھیکا لگتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مشروبات ہماری صحت کے لئے انہتائی مضحر ہے۔
اس ضمن میں میڈیکل کالج آف وسکانسن میں ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں پہلی مرتبہ پورا سالماتی اور کیمیائی عمل معلوم کیا جس کے تحت سافٹ ڈرنکس اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات جگرپراثر ڈال کر اس کی زہریلے مرکبات نکال باہر کرنےکی صلاحیت متاثر کرتےہیں۔اس پروٹین کا نام پی گلائکوپروٹین ہے۔ جب اس پر سافٹ ڈرنکس کے دو اہم کیمیائی اجزا ایسیسل فیم پوٹاشیئم اور سکلریروز پڑتے ہیں تو وہ اس پروٹین کو متاثر کرتے ہیں جسے ملٹی ڈرگ پروٹین ون (ایم ڈی آر ون) بھی کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پی جی پی ہمارے بدن کو زہریلے مرکبات اور فاسد مادوں سے پاک کرتا ہےسافٹ ڈرنک اور مصنوعی مٹھاس سے جگر متاثر ہوسکتا ہے
میڈیکل کالج سے وابستہ ڈاکٹریٹ کی طالبہ لارا ڈینر کہتی ہیں کہ زیرہ شکر والے مشروبات اورکم چینی والے پیک شدہ دہی بھی یکساں مضر ہیں۔
ماہرین کے مطابق مصنوعی مٹھاس کے اجزا پی جی پی یعنی پی گلائکوپروٹین سے چپک جاتے ہیں اور اس کی صلاحیت پراثرانداز ہوتے ہیں۔ یوں جگر زینو بایوٹکس، ادویاتی کیمیائی اجزا اور بائل تیزاب بھی باہر نہیں نکال پاتے۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مقدار سے کم مٹھاس والے مشروبات بھی جگر کو یکساں طور پر متاثر کرسکتے ہیں
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابراعظم کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بابراعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔
ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رمیز راجا سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کے لیے دبئی میں موجود ہیں جبکہ آئی سی سی میٹنگز کا آج دبئی میں آخری روز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کل سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے جبکہ چیئر مین پی سی بی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، چیئرمین کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے برطرف ہونے کے بعد پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی ہوگی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا ریٹائرمنٹ واپس لینےکا اعلان متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی وجہ سے محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لی تھی، بعد ازاں محمد عامر نے اعلان کیا تھا کہ کوچز کے جانے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ واپس لیں گے لیکن رمیز راجا کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد محمد عامر نے ارادہ ترک کر دیا تھا کیونکہ رمیز راجا ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔
واضح رہےکہ ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔
ویب ڈیسک : ایلون مسک نےٹویٹربورڈ سےمنسلک ہونے سے پہلےہی باہر نکلنےکافیصلہ کرلیا۔
مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئیٹرکے سی ای او پیراگ اگروال نےاپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ مشہور ٹیسلا کمپنی کے مالک، جس نے گزشتہ ہفتے کمپنی کے حصص کا سب سے بڑا حصہ حاصل کیا، نے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا
اس حوالے سے پراگ روال نےنے ملازمین کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ایک مختصر نوٹ بھی شائع بھی کیا ہے جس جس میں وضاحت کی گئی تھی کہ یہ قدم کونسل کے اراکین اور خود ایلون کے درمیان کئی بات چیت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی ارب پتی کو اس بورڈ میں اس اپریل کی نو تاریخ کو شامل ہونا تھا، تاکہ وہ دوسرے ممبروں کی طرح کمپنی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، لیکن ایلون نے اسی دن انہیں آگاہ کر دیا کہ اس نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
انہوں نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ فیصلہ کمپنی کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں بلاشبہ ایک ہنگامہ برپا کرے گا، لیکن انہوں نے "بلیو برڈ" کے ملازمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ہنگامے کو خاطر میں نہ لائیں، اور جو کچھ ہے اس کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے سخت اور محنتی کام پر توجہ دیں۔
تنقید اور تضحیک
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسک، جس کو تقریباً 81 ملین صارفین فالو کرتے ہیں، گزشتہ پیر سے کمپنی کے سب سے بڑے حصص کا مالک بننے کے بعد، تقریباً 2.9 بلین ڈالر کے تخمینہ مالیت کے ساتھ اس کے 9.2 فیصد حصص خرید کر، ٹویٹر پر تنقید کی ایک سیریز کی ہدایت کی، اور یہاں تک کہ پلیٹ فارم کا بھی مذاق اڑایا۔اس کے علاوہ، اس نے سان فرانسسکو میں "خالی" ٹویٹر ہیڈ کوارٹر کا مذاق اڑایا، اسے بے گھر افراد کے لیے ہیڈ کوارٹر میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی!