جمعرات, 28 نومبر 2024

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اس بار امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس بارامتحانات آن لائن لئےجائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس، ایم ایس اورماسٹرزکےامتحانات آن لائن ہوں گے تاہم کورس اور لیب ورک کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی آنا ہوگا۔

 

اسلا م آباد:طلبا نے ملک بھرمیں سالانہ امتحانات کے اعلان کومسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے امتحانات کے خلاف طلبا نے وزارت تعلیم کی طرف سے امتحانات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ اعلان کردہ امتحانات فوری طور پراگست تک ملتوی کئے جائیں اور پچاس فیصد سلیبس کے ساتھ تیاری کے بعد آن لائن امتحانات لئےجائیں، ملک کے چالیس لاکھ طلبا کا مستقبل ان امتحانات کیساتھ وابستہ ہے ، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو جمعہ چار جون سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلبا کے نمائندہ عمار الطاف ستی، عمارعمران و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے سال صرف 45 دن فزیکل کلاسز کی وجہ سے طلبا کی امتحانات کیلئے تیاری نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے یکدم امتحانات کا اعلان کر دیا ہے اور آن لائن کلاسز کی وجہ سے سلیبس بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے لہذا حکومت فوری طور پر امتحانات کو ملتوی کرے اور طلبا کو تیاری کا مناسب وقت دے۔

کراچی : انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)، اور دوا سازکمپنی اے جی پی لمیٹڈ نے مستحق طلباء کے لئے مالی اعانت پروگرام کو آگےبڑھانے کے لئے 40 لاکھ روپے کی مالیت کا سالانہ اسکالرشپ فنڈ قائم کردیا

۔معاہدے کے مطابق اس مد میں ہر سال 10لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی بی اے، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور ایم ڈی اور سی ای او، اے جی پی لمیٹڈ، نصرت منشی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت، اے جی پی لمیٹڈ، آئی بی اے کے مستحق انڈرگریجویٹ طلباء کو چار سال کے لئے مالی مدد فراہم کرے گا۔

اس موقع پرنصرت منشی نے آئی بی ا ے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کم مراعات یافتہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دواسازی کے شعبے میں کارپوریٹ ہستی کی حیثیت سے، اے جی پی،مستحق طلباء تک تعلیم کی رسائی کے عمل میں آئی بی اے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ڈاکٹر زیدی نے صحت کے شعبے میں اے جی پی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے معیاری تعلیم کی مستحق طلباء تک فراہمی کے مشن میں آئی بی اے کی مدد کرنے پر اے جی پی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آئی بی اے اپنے مالی اعانت پروگرام کے ذریعہ 2016 سے9000 طالبعلموں کو 1.2 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرچکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہرسال آئی بی اے کے تقریبا 30 فیصد طلباء مستفید ہوتے ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرکےلئے ای شیٹ پرُ کرنےکاطریقہ کار جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے ای شیٹ دی جائے گی جسے پرُ کرنے کے لئے بورڈنے وڈیو Tutorial جاری کیاہے جس میں ای شیٹ بھرنے کی تفصیلات بتائی گئی ہے وڈیو فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ لنک پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

ای شیٹ کو میٹرک کے 6 سبجیکٹوو پپیرز( انگریزی، فزکس، کیمسٹری،بائیولوجی، حساب اور کمپیوٹر سائنس) جبکہ انٹرمیڈیٹ کے 5 سبجیکٹووپیپرز(انگلش، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس) کے سالانہ امتحانات 2021 میں استعمال کیا جائے گا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچزکے لیے سخت پروٹوکولز تیار کرلیے گئے۔

پی ایس ایل کے پروٹوکولز سے متعلق موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہوسکے گا اور ماسک نہ پہننا بڑی خلاف ورزی شمار ہوگی۔

بی بی آئی ایم کی جانب سے طلب کرنے پر علامات لازمی فراہم کرنا ہوں گی اور مثبت رزلٹ یا علامات والے شخص سے ملنا سنگین غلطی ہوگی جب کہ خلاف ورزی پر وارننگ، سرزنش اور میچ فیس کاٹنے کی سزا دی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ سنگین خلاف ورزی پر ایک سے 5 میچز کی پابندی بھی لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظبی میں کرانے کے لیے پی سی بی کو مکمل منظوری مل چکی ہے اور کئی غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز ابو ظبی پہنچ چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز کا شیڈول کل جاری کیا جائے گا اور میچز رواں ہفتے سے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس کاکہناہےکہ امتحانات وقت پر ہوں لیکن کچھ مضامین کم کیے جا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر برائےا سکول ایجوکیشن مراد راس نے نجی چینل پردیئے گئےانٹرویو میں کہنا تھاکہ دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز کے امتحانات ہونے ہیں امتحانات کی تیاری کےلئے اسکول کھولنا ضروری تھا۔

طلباکے احتجاج کرنے پر انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیں طلباء کا کام احتجاج نہیں بلکہ پڑھائی ہونا چاہیے
انہوں نے مزید بتایاکہ اس ہفتے وزراء کی میٹنگ ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

میری رائے یہی ہے کہ امتحانات وقت پر ہوں لیکن اجلاس میں کچھ مضامین کم کرنے کی تجویز دیں گے

سماجی رابطےپرجاری #cancelBoardexams جیسے ٹرینڈ پر انہوں نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا جتنی مرضی چاہے ٹرینڈ بنالیں امتحانات ہرحال میں ہونگے کیونکہ گزشتہ برس بھی طلبا کو پروموٹ کیا گیا تھادو سال پروموٹ کرنے کے باعث نوجوانوں کا نقصان ہوگااور امتحانات کے تعلق کالجزاور جامعات میں داخلے پر بھی پڑے گا۔

آن لائن امتحانات کے حوالے سے انہوں نے کہا آن لائن امتحان میں نقل کےامکانات زیادہ ہیں ۔طلبا کی جانب سے اشتعال انگیزی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بہت دکھ ہواجنہوں ہاتھوں میں کتابیں اور قلم ہوناچاہیئے ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر تھے اور لوگوں کے املاک کو نقصان پہنچایا گیا جسے دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہماری نوجوان نسل کس طرف جارہی ہے۔

ویب ڈیسک: مریم عارف پاکستان کی کم عمر ترین مصنفہ بن گئی

مریم نے 16 سال کی عمر میں 8 کتابیں لکھ ڈالیں۔ اس حوالے سے ان کاکہناتھاکہ مجھے بچپن سے پڑھنےکاشوق تھا اور میری والدہ بھی ایک اردو مصنفہ ہیں اور میں

ان سے ہی متاثر ہوں ۔ ان کی لکھی گئی 8 کتابوں میں5سیلف ہیلپ بک،ایک ناول اور دو چلڈرن بک ہیں، سیلف ہیلپ بک لکھنےکامقصدیوتھ کو ایمپاورکیاجائے
جبکہ چلڈرنس بک لکھنےکی بڑی وجہ بچوں کو مطالعہ کی طرف راغب کرنا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کی جانب سے بہت مثبت ردِ عمل سامنے آیا سب سے زیادہ بھارت میں کتابیں پڑھی جاچکی ہیں۔

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 افراد کراچی سے ابو ظہبی کے لیے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے چار افراد سمیت 6 مسافروں میں سرفراز احمد کے ساتھ 2 کرکٹرز زید عالم اور زیشان اشرف بھی شامل ہیں، یہ افراد پی ایس ایل6 میں شرکت کے لیے کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خلیجی پرواز سے بحرین کے راستے اپنی منزل پر روانہ ہوئے۔

آئسولیشن میں موجودسرفرازاحمدسمیت 13 کھلاڑیوں اورآفیشلزکو گھربھیجنےکافیصلہ

دوسری جانب تین کرکٹرز آصف آفریدی، محمد عمران  اورعمر امین سمیت 7 افراد ہنوز ویزے کے منتظر ہیں۔

سرفرازاحمد نےکلیئرنس نہ ملنےپر پی سی بی سےناراضگی کااظہار

واضح رہے کہ قبل ازیں ابو ظہبی جانے کے لیے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سرفراز احمد کو تکنیکی بنیاد پر طیارےمیں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 6میں لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنےوالےراشدخان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرزیرگردش کرنےلگی۔

انہوںنے مداحوں کیلئے پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گنگنایا جس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جب کہ کرکٹر کا یہ پوشیدہ ٹیلنٹ دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے اور انہوں نے راشد کی سریلی آواز کو سراہا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا حصہ ہوں گے اور ابوظبی میں لاہور کو جوائن کریں گے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے کی ہے۔

لاہور: پنجاب میں بھی سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجز میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں اور کالجز میں 50 فیصد بچوں کو ایک دن اور 50 فیصد کو دوسرے دن بلایا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صرف دسویں اور بارہویں جماعت کی تدریسی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں، ایس او پیز کے تحت دیگر جماعتوں کے طلبا کو 7 جون تک اسکول نہیں بلایا جاسکتا۔

جبکہ دوسری جانب 5 جون تک کالجز اور اسکولوں کے اساتذہ کی اپنی ویکسینیشن مکمل کرنا ہوگی۔