کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے کراچی کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور اگلے چند روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے تک صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے اور سمندر کی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد: گرمی اور لوڈشیڈنگ کےستائےعوام کےلئےمحکمہ موسمیات نےبارش کی نویدسنادی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز میں ملک کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ہےاور بارش کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں واضح کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میںجمعے کے روز شام یا رات سے مرطوب ہوائیں داخل ہوں گی، اور اسی روز سے پیر کے دوران گلگت بلتستان، اٹک، کشمیر ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، حافظ آباد ، چکوال،جہلم، گجرات، منڈی بہاوٴالدین،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جب کہ ہفتے اور اتوار کے روز آندھی اور تیز بارش کے باعث سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، جہلم اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کے درمیان مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
جب کہ ہفتے کی شام یا رات سے اتوار کے دوران سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بارکھان، موسی خیل اور ژوب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
وفاقی محکمہ تعلیم نے دسویں اور بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات 10 جولائی سے جبکہ ایس ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات کاآغاز 12 جولائی سے ہونگےجو کہ 28 جولائی تک ہونگے ،
یاد رہے رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات صرف اختیاری مضامین کےلئے جائیں گے۔
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت بورڈز امتحانات کےحوالےسےمشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالدحیدرشاہ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ،چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سعید احمد، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ حیدرآباد محمد میمن ودیگر شریکِ ہوئے۔
اجلاس میں سندھ میں نویں تا انٹر تک کے امتحانات کے انعقعاد، امتحانات میں شفافیت، نظام امتحانات میں اصلاحات، آئندہ بورڈامتحانات کے اوقات اور طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی گئی کہ نویں سے بارہویں تک کے امتحانات کے لئے امتحانی مراکز میں اضافہ، پریکٹیکل امتحانات سمیت دیگر کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ جلد ہی اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام تجاویز کو رکھا جائے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے سندھ میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک کھولنے، نویں اور دسویں کے امتحانات کے انعقاد سمیت دیگر کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں تعلیم کے حوالے سے تمام فیصلے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد ہوں۔
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے آٹھ ریٹائرڈ ملازمین کواعزازی شیلڈکےساتھ ایک تقریب میں رخصت کیا گیا۔
یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کی جانب سے اپنے ریٹائرڈ ساتھیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیق مہمان خصوصی تھے ۔جنہیں عزت و احترام کے طور پر اجرک پیش کی گئی اور انکی کوششوں کو سراہا گیا۔
وی سی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے جے ایس ایم یو کے ریٹائرڈ ملازمین کو تعریفی شیلڈ پیش کرکے ان کی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کے سالوں کا شکریہ ادا کیا۔
شیلڈ حاصل کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین میں اختر شیر ، ایم فیاض احمد ، فرید احمد ، مقصود مبین ، ایم اکرم ، جاوید احمد ، مالیاپا ،محمد شکیل، اور لال رضا شامل ہیں۔اسٹاف ممبران سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول ، پرنسپل پروفیسر سرور قریشی ، اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم طارق رفیع سے اظہار تشکر کیا اور ماضی میں جے ایس ایم یو میں پیش آنے والے بعض انتہائی مشکل وقت کے دوران ممبران کی استقامت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی : جامعہ این ای ڈی کاایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس میں اس برس سے سوٖفٹ وئیر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے آغازکی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے تحت ایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا۔جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سنڈیکیٹ اجلاس میں سوٖفٹ وئیر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے آغازکی منظوری جب کہ ٹیلی کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری سمیت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعمران اسلم کوٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
سوفٹ وئیر انجینئرنگ تیئسواں شعبہ ہے جس کے تحت پی ایچ ڈی کروائی جائے گی یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے 22ڈیپارٹمنٹس میں پہلے سے پی ایچ ڈی پروگرامز جاری ہیں۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرساجدہ ذکی کو شعبہ ہیومنٹس کی چیئرپرسن کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔جامعہ ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی نے مقامی اور بین الا قوامی پے منٹ گیٹ وے سروس اکاونٹ کھولنے کی بھی منظوری بھی دی۔
کامسٹیک اور جامعہ این ای ڈی کے اشتراک سے فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی ا خراجات کے لیے امداد کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ /جسٹرارسید غضنفر حسین، چیئرمین چارٹر انسپکشن اینڈ ایولیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپو ت،ایچ ای سی سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل سمیت بیس اراکین نے اجلاس میں فزیکل اور آن لائن شرکت کی۔
دبئی : پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے میدان آج پھر سے سجے گا۔
ابوظبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آج سے آغاز ہوگا۔
پی ایس ایل میں آج کا مقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔
ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے 4،4 میچ کھیل کر 6،6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر ہے۔
کے پی کے: پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالجوں میں اساتذہ کی بھرتی کےلیے صوبائی حکومت نےپبلک سروس کمیشن کے ذریعے قابلیت کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی بھرتی اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم امیدواروں کی جانب سے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے احتجاج بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے کالجوں میں 19سو اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد: این سی او سی نے ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی ۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے۔
این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے۔
پشاور: پشاور یونیورسٹی نے بی ایس، بی ایڈبی ایس لاء پرائیویٹ کالجز کے امتحانات کااعلان کردیا۔
پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایس سائیکالوجی ، بی ایس کامرس،بی ایڈ، بی ایس لاء جنرل اور بی ایس لاء پرائیویٹ کالجز کے امتحانات 23جون سے شروع ہوں گے۔
شعبہ امتحانات پشاور یونیورسٹی نے امتحانی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔