جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (تعلیم) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آل کراچی پرائیوٹ اسکولز کا 3 اگست کو اسکول کھولے جانے کا مطالبہ سندھ حکومت منظور کرے۔ رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ طلبہ و طالبات کا وقت ضائع کئے بغیر اسکول 3 اگست کو کھولنے کے احکامات جاری کرے۔ کراچی میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال موجود نہیں ہے اس لئے صوبائی سیکرٹری تعلیم کی 3 اگست کو اسکول کھولے جانے کی سمری کی حمایت کرتے ہیں

سندھ کے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی کا احتجاج رنگ لےآیا ، سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچہو کو تبدیل کرنے کے لئے سمری تیار کرلی گئی ، وزیر اعلی سندھ تبدیلی کی منظوری لینے دبئی روانہ ہوگئے ۔ سندھ کے نئے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی نے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچہو کی موجودگی میں وزارت کا قلمدان سنبھالنے سے انکار کر رکھا ہے ، فضل اللہ پیچہو پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی رشتہ دار ہیں جس کے باعث محکمہ تعلیم میں ان کا ڈنا بجتا ہے ، گذشتہ پندرہ روز کے دوران محکمہ تعلیم میں کھینچا تانی کی فضا ہے جس کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات کے فیصلے سمیت دیگر امور میں بدانتظامی دیکھی جارہی ہے ، تاہم اب وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی کا احتجاج رنگ لے آیا اور سیکرٹری تعلیم کو تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ سمری کی منظوری کے لئے دبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ آصف زرداری سے ملاقات کرینگے اور میر ہزار خان بجرانی کے تحفظات سے آگاہ کرینگے -

ایمز ٹی وی (تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون ، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ہم شعبہ قانون میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں اور جلد ہی کلیہ قانون میں دو نئے شعبہ کھولے جارہے ہیں ۔جن میں شعبہ فرانزک سائنس اور شعبہ ہیومن رائٹس شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ قانون پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت ہونے والے پہلے سمسٹر امتحان کے آغاز پر امتحانی مرکز کے دورے پر کیا ۔اس موقع پر کلیہ قانون کی ڈین و انچارج پی ایچ ڈی پروگرام ڈاکٹر رعنا خان اور انچارج کیمپس گلشن اقبال بھی موجود تھے

متحانات میں فیل ہونے والے طلبائ نے میٹرک بورڈ آفس پردھاوا بول دیا،مشتعل طلبا نے ناظم امتحانات اور چیئرمین میٹرک بورڈ کے دفترکاگھیراو¿ بھی کیا۔ فیل ہونے والے مشتعل طلبائ نے ناظم امتحانات اور چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کے دفتر کا گھیراو¿ کر کے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والے طلبائ کا موقف تھا کہ بورڈ کی نااہلی کے باعث انہیں فیل قرار دیا گیا اور اب ان کا ایک سال ضائع ہو جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین میٹرک بورڈانواراحمد زئی کا کہنا ہے کہ 12 اسکولوں نے پریکٹیکل امتحانات کے نتائج ہی نہیں بھیجے اس لیے طلبا ئ کو غیر حاضر قرار دے کر فیل کر دیا گیا۔ احتجاج کرنے والے طلبائ اور والدین کا مطالبہ ہے کہ اسکول انتظامیہ کی غلطی کی سزا انہیں نہ دی جائے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون جرمنی میں فٹبال میچ کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد فٹبالرخاتون المیرا رفیقی نے برطانیہ کے ایک بڑے فٹبال کلب لوٹن ٹاؤن سے ایک معاہدہ کیا ہے، جس مطابق المیرا رفیقی اپنا ڈیبیواسٹیون ایج ایف سی کیخلاف میچ کھیل کر کریں گی۔ المیرا رفیقی کو برطانیہ کے کئی بڑے فٹبال کلبز سے بھی آفرز تھیں،ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ میچ کھیلوں کی دنیا میں خواتین کا ایک اہم اقدام ہوگا۔ علاوہ ازیںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیدار فہد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر المیرا رفیقی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین نے کھیلوں کے فروغ میں اہم کردارادا کیا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں وکلا نے اپنے ساتھی وکیل شفاق احمد کے قتل کے خلاف ہڑتال کردی اور سٹی کورٹ کا مین گیٹ بند کردیا اور عدالتیں بند کرا دیں جس کے باعث عدالت آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی ۔ گزشتہ رات گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتجہ میں کار میں سوار ایڈووکیٹ اشفاق جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رفعت حسین نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔