جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سری لنکا سے وطن واپسی پر قومی کرکٹرز کو والہانہ استقبال کیاگیا، انور علی، سرفراز احمد اور پیسر ضیا الحق اتوار کو کراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر عوام نے کرکٹ ہیروز کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانیوالے انور علی نے اپنی کارکردگی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مشکل صورتحال میں دباؤ نہ لیتے ہوئے اپنا جارحانہ انداز اختیار کیا، اس فتح پر ملنے والی پذیرائی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے لیے کھیلنا اولین ترجیح ہے، ان کھلاڑیوں کا استقبال کرنے والوں میں ندیم عمر، اعظم خان و دیگر بھی شامل تھے، انور علی نے کہا کہ پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے پر دلی خوشی ہے، آئندہ بھی اس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،کوچ وقار یونس نے مجھے اسی حکمت کے ساتھ کامیابی کا ٹارگٹ دیا، میں نے کریز پر پہنچ کرجیت کو ذہن میں رکھا اور17 گیندوں پر 46 رنزبٹور کراپنا مشن پورا کیا۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے اسلحہ خریدنے کے بجائے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔زرائع کےمطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لئے مزید اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، سب جانتے ہیں کہ ملک کا بڑا سرمایہ اسلحے کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)سندھ حکومت اورپرائیوٹ اسکول ایسوسیشن کےدرمیان لفظی جنگ محاز آرائی کےبعدحتمٰی فیصلہ آگیاکہ کراچی کےتمام پرائیوٹ اسکولز 3اگست کےبجائے11اگست کوکھولےجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کےپیش نظر موسم گرماکی تعطیلات میں اضافہ کااعلان کردیاتھا لیکن پرائیوٹ ایسوسیشن نےاس فیصلےکو مسترد کرتےہوئے3اگست کوہی اسکول کھولنےکافیصلہ کیاتھاگس کے بعد سندھ حکومت نےاسکول کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ سنایا جس کےبعد پرائیوٹ اسکولز کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور پرائیوٹ اسکولز 11 اگست کوکھولنے کا اعلان کردیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3 اگست بروز پیر سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھلنے کی محکمہ تعلیم کی تجویز مسترد کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3 اگست بروز پیر کو سیلاب اور بارشوں سے متاثر نہ ہونے والے علاقوں بشمول کراچی کے اسکول کھلنے کی محکمہ تعلیم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں یونیفارم پالیسی ہوگی اور تمام نجی و سرکاری اسکول 11 اگست کو ہی کھولے جائیں گے

ایمز ٹی وی (کراچی)ایچ ای سی کے تین افرادجن میں ڈاکٹر مختار (چئیرمین ایچ ای سی )،منصور کنڈی (ایگزیکٹو ڈائریکٹرایچ ای سی ) اور کامران ارشد پولیس لے کر آئے اور یونیورسٹی کی ملازمت سے نکالے جانے والے افراد کو یونیورسٹی کا انچارج بنا دیا اور سب دیکھتے رہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایمز ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص سرکاری نوکری سے کارِ سرکار میں مداخلت کی بنیاد پر نوکری سے نکال دیا جائے تو وہ تا حیات کسی سرکاری نوکری کا اہل نہیں رہتا لیکن اس کے باوجودوفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آبادکے ایک حصہ پر ایسے افراد جو اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کی بناءپر ملازمت سے فارغ کردیے گئے انہیں وہاں حاکم بنا کر بٹھا دیا گیااور اس غُنڈہ گردی میں HEC کھُلے عام ملوث ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کوئی نہ کوئی مصلحت یا ایسی بات ضرور ہے جس کی وجہ سے سب خاموش ہیں،ہم نے متعدد بار حاکم اعلیٰ اور چانسلر صاحب کو لکھا ہے کہ یہ کھُلی غُنڈا گردی ہوئی ہے لیکن کوئی ایکشن لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔حکومتِ وقت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ اسلام آباد میں ان کی ناک کے نیچے کس طرح کی لاقانونیت ہورہی ہے اور حکومت سے وابستہ کون کون سے لوگ اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے کہ اردو کے نام پر بنی اس یونیورسٹی کو جلد ہی ایک ناکام تجربہ قرار دے کر ختم کردیا جائے کیونکہ یہ واحد یونیورسٹی ہے جو اردو کی ترویج کے لیے اور قومی زبان کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔