جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (تعلیم) بین الاقوامی شہرت یافتہ علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں قدیم طلبہ کے داخلے اختتام پذیرہوگئے ،نئے داخلوں کا سلسلہ11اگست تک جاری رہے گا،5اگست بدھ کو طلبہ کی باقاعدہ حاضری ہوگی،امسال اب تک مختلف درجات میں 250سے زائد نئے طلبہ وطالبات کوداخلے دیے گئے ہیں جن میں ملکی وغیر ملکی طلبہ شامل ہیں۔پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اور منتظمہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اب تک کے نئے داخلوں اور نئے انتظامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس علوم قرآنی کے مراکز ہیں ،قرآن کی حفاظت کا ذمہ اﷲ تعالیٰ نے خود لیاہے اور وہی ذات مدارس کی حفاظت کررہی ہے

ایمز ٹی وی (تعلیم) محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے افراد کی ضرورت ہے جو معاشرے میں ترقی کا ضامن بنیں اور ہماری یونیورسٹیوں کو معاشرے کی رہنمائی کیلئے ایسے لیڈر فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش مسائل کو اپنے محدود وسائل میں رہ کر حل کر سکے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سمسٹر فال 2015 کے شروع ہونے پر یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کی تعارفی تقریب میں کہی ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) اینٹی گریڈٹ ایجوکیشن لننگ پروگرام اسکول اونر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ ایجوکیشن سسٹم کے ماتحت چلنے والے 900 اسکولوں کو بند کرنے کا نوٹس لیا جائے اور فاؤنڈیشن کے ذمہدار افسران کی جانب سے کی جانے والے کرپشن کے خلاف تحقیقات کی جائے ۔ ایسوسی ایشن کے رہنما واجد لغاری ، رحمت اللہ ترک اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایجوکیشن سسٹم کے ماتحت سندھ میں چلنے والے اسکولوں میں 1 لاکھ 20 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ 3ہزار سے ذائد اساتذہ کا روزگار میسر ہیں جبکہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال جولائی میں ایک خط کے ذریعے تقریباً 900 اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس سے لاکھ سے ذائد بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سن2100 میں پاکستان کی آبادی چھتیس کروڑ چالیس لاکھ ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار پندرہ سے دو ہزار پچاس کے درمیان دنیا کی نصف آبادی کی گروتھ نو ممالک میں ہوسکتی ہے، جن میں بھارت، نائجیریا، پاکستان، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا، انڈونیشیا اور یوگانڈا شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سات سالوں میں ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت پاکستان کی آبادی انیس کروڑ کے قریب ہے جبکہ دوہزار تیس تک یہ آبادی چوبیس اعشاریہ چار کروڑ ہونے کا خدشہ ہے

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلامی حکومت بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ، اسلامی حکومت کا مطلب ہے جس حکومت میں قانون سب کے لیے برابر ہو۔تفصیلات کے مطابقمنصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی تربیتی نشست سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی حکومت بنانے کیلئے جماعت اسلامی کام کر رہی ہے۔اسلامی حکومت کا مطلب ہے جس حکومت میں قانون سب کے لیے برابر ہو اور غریبوں کی فلاح کیلئے کام کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان بنانے میں بھارت اور امریکہ نے کردار ادا کیا ۔ سراج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا دور ہو تو ن لیگ کا کبھی محاسبہ نہیں کیا گیا ۔ ن لیگ کا دور ہو تو پیپلزپارٹی کا محاسبہ نہیں کیا جاتا ، صرف چہرے بدلتے ہیں ، کردار وہی ہیں۔ اسٹیٹس کو کے خلاف عظیم جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسٹیٹس کو کو سہارا دینے والوں کے خلاف نکلنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی میں سمسٹر فیس اور اور امتحانی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔جامعہ کراچی کے ناظم مالیات ظارق کلیم کے اعلامیے کے مطابق سال برائے 2015 کے کی سمسٹر اور امتحانی فیسیں جمع کرانے کی آخری تعلیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق چوتھے ،چھٹے ،آٹھویں اور دسویں سمسٹر کی فیس 11 ستمبر 2015 جمع کرائی جاسکتی ہے ۔جبکہ فیس لیٹ کی ہونے کی صورت میں 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فیس 30 ستمبر2015 تک جمع کرائی جاسکتی ہے ۔لیٹ فیس 10 اکتوبر 2015 تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ کلیہ علوم کے طلبہ اپنی فیس جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل بینک جبکہ کلیہ سماجی علوم ، کامرس ، اور اسلامک اسٹیڈیز کے طلبہ اپنی فیسیں نشنل بینک اور علم الادویہ ، کلیہ قانون اور سیلف فنانس کے طلبہ اپنی فیسیں یو بی ایل کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) ثانوی و اعلیٰ ثانوی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات کے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات 2015 کے سلسلے میں امتحانی فارم حاصل کرنے اور جمع کرانے کی تاریخوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند امیدوار 25 اگست تک بٖغیر لیٹ فیس فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔26 اگست سے 8 ستمبر تک فارم بمع لیٹ فیس لیئے جائینگے جبکہ 9 ستمبر سے 29 ستمبر تک 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کئے جائینگے ۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق عہدیدارکے مطابق نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کرتے تھے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہر کام کیلئے ڈھائی پرسنٹ کا کمیشن فکس تھا۔ نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ بھتہ وصول کرتے تھے۔ ذوالفقار چیف ، گل منیر ، ذیشان اور منان 16 فش مارکیٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔ لانچ مالکان سے برف بھرنے کیلئے روزانہ 8 سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ رانا شاہد، ابوذر،عمر جت، سلمان سندھی، محمد خان چاچڑ، چیئرمین نثار مورائی اور وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کے فرنٹ مین تھے۔ اہم عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں 338 غیر قانونی اور 89 گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے گئے نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کے 57 سکیورٹی گارڈز ، 10 ایڈوائزر اور 2 کوآرڈینیٹر تھے۔