جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی ( نیشنل )الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کیخلاف سخت زبان کا استعمال متحدہ کے قائد کو بھاری پڑا اور ان کے کے خلاف مقدمات درج ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف درج مقدمات میں ملکی سالمیت کے خلاف تقاریر، سازشیں اور را سے رقم لینے کے الزامات پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جن مقامات پر الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ان میں حیدرآباد کا تھانہ فورٹ، میرپور خاص کا تھانہ غریب آباد،جیکب آباد کے تین تھانے،لاڑکانہ ،ٹنڈو الہ یار، ٹھٹھہ، بدین ،عمر کوٹ ،ٹھری میرواہ، خیرپور،روہڑی ، دادو اور میرپور ماتھیلوں کے تھانے شامل ہیں۔ الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات میں ریاست کیخلاف جنگ کی کوشش، ریاست کیخلاف جنگ کے لیے ہتھیار جمع کرنا، ریاست کے قیام اور خودمختاری کیخلاف تقاریر،مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی بڑھانے اورانسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ7 اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب الطاف حسین کے خلاف مقدمات پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،رابطہ کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ایم کیو ایم کے خلاف پیپلز پارٹی کا رویہ شرمناک ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مقدمات سے متحدہ کی قیادت کو ڈرایا نہیں جا سکتا