ایمز ٹی وی ( تفریح)لی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکار جان ابراہم نے تقریب میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔ بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور ایکشن ہیرو جان ابراہم کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ چل رہے ہیں اوردونوں اداکار ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں پربھی بیان بازی سامنے آئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورن دھون اور شردھا کپور کی فلم ’’اے بی سی ڈی 2‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں سلمان خان ، جان ابراہم سمیت متعدد اداکاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں دبنگ خان اور جان ابراہم ایک دوسرے سے گلے ملے اورکافی دیر تک خوشگوار موڈ میں ان کی ملاقات جاری رہی تاہم اب امید کی جارہی ہے اس ملاقات کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم ہوگی ۔
ایمزٹی وی ( تفریح)پاکستان گلوکار طاہر شاہ کے گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی شہرت بالی ووڈ تک پہنچ گئی ہے اور اب تو بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور رنویر سنگھ بھی ان کے دیوانے نکلے۔پاکستانی گلوکارطاہر شاہ کے مشہور گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی دھوم بالی ووڈ میں بھی پہنچ گئی ہے جب کہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے ان کے مداح نکلے۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ادا کار رنویرسنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے طاہر شاہ کی طرح گانے کا چیلنج دیا جس پر رنویر سنگھ نے چیلنج پوراکرنے کی ٹھانی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
ایمز ٹی وی ( کھیل )محمد حفیظ کو اپنے ایکشن پر کلین چٹ ملنے کا یقین ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں اب بھی ویسی ہی بولنگ کررہا رہوں جیسی 12 ماہ کے دوران کرتا رہا، اپنے انداز میں تبدیلی پر سخت محنت کی، گیند اور بیٹ دونوں کے ساتھ پاکستان کی کامیابیوں میں حصہ ڈالتا رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کا گال ٹیسٹ میں دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا، وہ چنئی میں ٹیسٹ دے آئے اور اب نتیجے کے منتظر ہیں، اگر حفیظ کلیئر نہ ہو پائے تو ایک برس کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر پابندی عائد ہوجائے گی، مگر انھیں پورا یقین ہے کہ اس بار بھی آئی سی سی سے کلین چٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ٹیسٹ دینے کے بعد حفیظ نے پہلے ون ڈے میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں سے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسی بولنگ میں نے پہلے ون ڈے میں کی ویسی ہی گذشتہ 12 ماہ سے کررہا ہوں، یہ میرا فطری انداز اور میں نے اس میں کوئی چیز نئی نہیں کی اور نہ ہی کچھ تبدیل کیا۔
ایمزٹی وہ ( انٹرنشنل)عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے عراقی شہر موصل میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عید کی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عید کی نماز کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے موصل میں اس کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔ داعش جنگجوؤں نے عید کی نمازکوغیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے دور میں ایسی کوئی نمازنہیں ہوتی تھی
ایمز ٹی وی ( اینٹرنشنل)اسرائیلی حکام نے 55 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضرعدنان کو مشروط طور پررہا کر دیا ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس 3 اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد خضرعدنان کو ملک کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اوراس دوران انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ دوران قید ہی خضرعدنان نے بھوک ہڑتال کردی تھی۔ 55 روزہ بھوک ہڑتال کے دوران جب ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے بعد اسرائیلی حکام نے قادرعدنان کواس شرط پررہا کیا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنشنل)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں سید علی گیلانی سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری قیادت کو نئی دلی میں 21 جولائی کو ہونے والے عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو عید ملن کی دعوت دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا جب کہ کشمیری عوام کو یہ حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور عالمی انسانی حقوق کا چارٹر دیتا ہے۔عید ملن کی دعوت پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنما اور ترجمان ایاز اکبر کا کہنا تھا کہ حریت کے مرکزی رہنما نظر بند ہیں اس لیے عید ملن پارٹی میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنشنل ): بھارت جنگی جنون میں پیسہ پانی کی طرح بہانے لگا، مودی سرکارنے امریکاسے ایک ارب ڈالرکے جاسوس طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا جس کے بعدامریکا روس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کاسب سے بڑادفاعی پارٹنربن گیا، 8سال میں 10ارب ڈالر کے معاہدے کیابھارت میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کوکوئی فائدہ پہنچا پائیں گے؟ بھارتی میڈیاکے مطابق پے درپے دفاعی معاہدوں، اسلحہ خریدنے کے آرڈرزکے بعدامریکا بھارت کاسب سے بڑادفاعی شراکت کاربن گیاہے۔اب بھارت کی نظریں امریکی ساختہ جاسوس پی81 طیاروں پرہیں جن کے حصول کے لیے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ طیاروں کایہ معاہدہ ایک ارب ڈالرمالیت کا ہوگا جو رواںسال کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل ہوگی۔اس حوالے سے مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے۔
ایمز ٹی وی ( نشنل )خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج پاکستان دشمنوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں ایسے میں برطانوی شہری الطاف حسین کو فوج کے خلاف گندی زبان نہیں بولنا چاہیے جب کہ کسی شخص کو کوئی حق نہیں کہ وہ فوج کے خلاف ایسی بات کرے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، بھتہ مافیا، قبرستان اور اسکول بیچنا دہشت گردی ہے جب کہ ہم پچھلے ایک سال سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اب الطاف حسین کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے ان کی تقریر کا فوج اور آپریشن ضرب عضب پر کوئی اثرنہیں پڑے گا اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ایمز ٹی وہ ( نیشنل ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلوانیا کا کوہ پیما شمالی علاقے میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر بیمار ہوگیا تھا جسے آرمی ایویشن نے ریسکیو کرلیا جب کہ سلوانیا کے سویلین کوہ پیما قراقرم مہم کے 7 ممبران میں شامل تھا۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،چوہدری نثار کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین اور ایم کیو ایم فوج کے خلاف نہیں، کچھ لوگ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمے داران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر چوہدری نثار نے الطاف حسین ، ایم کیو ایم اورمہاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ماضی میں اس قسم کی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو مہاجروں سے دور نہیں کیا جا سکاہے اور نہ ہی اس مرتبہ یہ ساز ش کامیاب ہوگی۔اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں الطاف حسین کے خلاف ایف آر درج کرنے کا سلسلہ کالعدم جماعتوں کی جانب سے کیا جارہاہے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خطاب کی پریس ریلیز کو ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھاجس میں الطاف حسین نے پاک فوج کے ساتھ ہونے اور پاکستان کی محبت کی بات کی تھی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم چوہدری نثار کے بیان کے خلاف آج (منگل کو) شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔