جمعرات, 28 نومبر 2024

لاہور، ایمزٹی وی(ایجوکیشن) لپزکی27ویں کانووکیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں یونیورسٹی کےچاروں اسکولز سلیمان اسکول داؤدآف بزنس، مشتاق گرمانی اسکول آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، بابر علی اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگاورشیخ احمدحسن آف اسکول لاءسےگریجویشن کرنے والے869 طلبہ نے شرکت کی۔انتظامیہ نے غیر معمولی کارکردگی کرنےوالےطلبہ کوایوارڈز اور میڈلز سے نوازا۔

پنجاب ،ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پنجاب یونیورسٹی نے رمضان المبارک کی ٹائمنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ اعلامیےکےمطابق رمضان المبارک میں تدریسی وغیر تدریسی شعبہ جات پیر سےجمعرات صبح 8:00 بجےسےدوپہر 2:00بجے تک جب کہ بروز جمعۃالمبارک صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجےتک کھلے رہیں گے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جیکب آباد،جئے سندھ لطیف سنگت کی جانب سے سنھ میں بند اسکولوں اورپرائیوٹ اسکولوں میں سندھی زبان نہ پڑھانے کےخلاف ایک احتجاجی جلوس شہید اللہ بخش پارک سےمرکزی صدر روپلوچوہان ،وحید سندھی ،عاشرراجپر،یونس رند۔، عبدالجبار برڑو، وحید بروہی، جانی بھٹی، اصغرعلی لاشاری اور دیگرکی قیادت میں نکالاگیا۔ مظاہرین نے شہر میں مارچ کیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کےسامنے پہنچ کر دھرنا دیا۔مظاہرین نےبند اور پرائیوٹ اسکولوں میں سندھی زبان نہ پڑھانےکےخلاف نعرےبازی کی۔اس موقع پر رہنماؤں نےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ سندھ میں ہزاروں اسکول وڈیروں، سرداروں ،جاگیرداروں، پولیس اور بااثر افراد کے قبضے میں ہیں جس کی وجہ سے سندھ کی تعلیم تباہ ہورہی ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11227 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 10959 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 4305 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.28 فیصد رہا۔

محمدعمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 10296 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9845 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3957 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.19 فیصد رہا۔

خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 90امیدواررجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شریک ہوئے اور تمام امیدوار کامیاب رہے اس طرح کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔

ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 318 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 315امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 161 امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی، ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 51.11فیصد رہا، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 38امیدواررجسٹرڈ ہوئے جبکہ 33امیدوار وں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 27 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 81.82 فیصد رہا۔

ایمزٹی وی (کوئٹہ)مشیر خزانہ خالد لانگو کا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 16-2015 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تعلیم کیلئے 38 ارب 36 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ پیش کرتے انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 14 نئے کالجز بنائے جائینگے۔جبکہ صحت کے حوالے سے بتایاکہ حفاظتی ٹیکوں کے لئے 70 نئے سینٹرز کھولے جائینگے۔ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تین میڈیکل کالجز خضدار، لورالائی اور تربت میں قائم کئے جائینگے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایک ارب 58 کروڑ کی مفت ادویات دی جائینگی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان کی عوام کو فائدہ ہوگا۔ صوبے میں اہم شاہراہوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے صوبے میں بجلی کی دو ٹرانسمیشن لائنوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ خالد لانگو نے بتایا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پولیس کے جوانوں کو فوج سے ٹریننگ دلوائی جا رہی ہے۔ صوبے میں امن و امان کے لئے 26 ارب 95 کروڑ ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پانی کی کمی کے پیش نظر زیتوں، انگور، بادام، انجیر انار اور پستے جیسے پھلوں کی ترویج کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ خالد لانگو کا کہنا تھا کہ نئے تالابوں اور نالیوں کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں غربت میں کمی کے لئے 25 کروڑ روپے 40 لاکھ سے دیہی پولٹری سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ پارک بنانے کے لئے 14 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شہر کی صفائی جدید مشینری اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کے لئے 37 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی رقم فراہم کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ معدنیات کے لئے ایک ارب 69 کروڑ 45 لاکھ روپے، بجٹ میں توانائی کے لئے 14 ارب 33 کروڑ 41 لاکھ، صنعت و تجارت کے ئیے ایک ارب گیارہ کروڑ 33 لاکھ، کھیلوں کے فروض کیلئے 10 کروڑ، گوادر بندرگاہ کی ترقی کے لئے 3 ارب روپے، سول سیکریٹریٹ میں پارکنگ کی تعمیر کے لئے 8 کروڑ روپے، کوئٹہ جناح روڈ پر میوزیم اور صوبائی لائبریری کے لئے 9 کروڑ 50 لاکھ روپے، محکمہ آبپاشی کے لئے ایک ارب 83 کروڑ 86 لاکھ روپے، آبپاشی کے پانچ نئے منصوبوں پر وفاقی حکومت کی تعاون سے 19 ارب روپے خرچ ہونگے۔ انہوں نے گندم کی سو کلو گرام کی بوری پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا جس سے صوبائی خزانہ پر 92 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ایمز ٹی وی(لاہور)آٹھ سالہ بچے نے پاک فوج کیلئے اپنے ننھے جذبات کا انوکھا اظہار کردیا،پاک فوج کیلئے اپنی جیب خرچ سے پچاس ڈالربھیج دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی تیسری جماعت کے طالب علم محمد یوسف معین نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کو ایک خط تحریر کیا ہے

مذکورہ خط میں یوسف معین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے، لیکن ابھی اس کی عمراس کیلئے کم ہے، تاہم بچے نے خط میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاک فوج اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔

اس نے لکھا کہ میرے پاس ایک یہ ہی طریقہ تھا کہ جس سے میں پاک فوج کی مدد کر سکتا ہوں، اس کیلئے میرے پاس پچاس ڈالرکی رقم جو میں نے اپنی پاکٹ منی سے جمع کی ہے وہ بھیج رہاہوں۔جس سے آپ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے گولیاں خرید سکتے ہیں۔

آخر میں کمسن طالب علم محمد یوسف معین نے خود کو مستقبل کا فوجی افسر لکھتے ہوئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔